کیلے میں چھپا طاقت کا انمول خزانہ،کیلا کھائیں چاق و چوبند ہوجائیں

کیلا وہ پھل ہے جو آپ کو صحت اور طاقت بخشنے آیا ہے۔ یہ آپ کے لئے قدرت کا ایک بہترین تحفہ ہے جو کہ آپ کی زندگی بدل سکتا ہے ۔کہیں بھی کسی بھی وقت اس کو مختلف قسم کے کھانے اور پینے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ اپنے بچے کا دودھ چھڑا نا چاہ رہی ہیں تو بھی یہ آپ کے بچے کے لئے بہترین اور بھرپور غذا ہے،اگر آپ اپنے لئے فوری توانائی والی ڈرنک بنانا چاہتے ہیں تو بھی کیلے میں دودھ مکس کریں ،بلینڈ کریں ،لیجیے آپ کی توانائی سے بھرپور ڈرنک تیار ہے۔ یہ پکنک اور پارٹیز وغیر ہ کے لئے بھی بالکل پر فیکٹ پھل ہے جس کو چھیلنا ،کھانا آسان ہے اور اس کو کھانے میں آپ کے ہاتھ پیر بھی خراب نہیں ہوتے ،اس کو برتنا،استعمال کرنا آسان ہے۔ ویسے بھی اس کی غذائیت کے باعث اس کا پھلوں میں الگ ہی مقام ہے ۔اس میں بہت زیادہ مقدار میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ بے شمار بیماریوں سے بچاتا ہے۔آیوڈین کی کمی کو دور کرتا ہے ،پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے،اس میں ٹھوس غذائیت زیادہ اور پانی کم ہوتا ہے۔

آپ کے دل کا سب سے اچھا دوست:۔

اس کو اگر پوٹاشیم کا سپر فروٹ کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا ۔کیلا ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بہت کام آتا ہے ۔یہ اسٹروک اور ہارٹ اٹیک سے بھی بچاتا ہے ۔ بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھنے کے لئے ڈاکٹرز نہ صرف نمک (سوڈیم)کے کم استعمال کا مشورہ دیتے ہیں بلکہ ہائی پوٹاشیم لینے کی بھی تاکید کرتے ہیں ۔کیلے میں پوٹاشیم کے علاوہ فائبر،وٹامن سی،اور بی 6 بھی پایا جاتا ہے جو کہ دل کی صحت کے لئے بہترین ہے۔

توانائی کا صحت بخش ذریعہ:۔

آپ نے یہ محسوس کیا ہو گا کہ جب بھی آپ کیلا کھاتے ہیں آپ کو اپنے اندر طاقت و توانائی محسوس ہو تی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ جو لوگ اپنی خوبصورتی اور فٹنس کو بہت اہمیت دیتے ہیں وہ عموماً اپنے جم اور ورک آؤٹ سے پہلے دو کیلے کھا لینا پسند کرتے ہیں تاکہ ان کی انرجی ورک آؤٹ کرتے ہوئے کم نہ رہے اور بلڈ شوگر لیول بڑھا رہے۔ کیلا کھانے سے ورک آؤٹ کے دوران پٹھوں کے کھنچاؤ یا اس میں بَل پڑ جانے کی بھی شکایت پیدا نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ رات میں سوتے ہوئے جن لوگوں کی نَس چڑھ جاتی ہے اس سے وہ شکایت بھی دور ہوجاتی ہے۔

خوشی دینے والا پھل:۔

کیلا آپ کے ڈپریشن کو بھی دور کرتا ہے اور آپ کو خوش ہونے میں مدد دیتا ہے۔کیونکہ اس میں ٹرپٹوفن پایا جاتا ہے۔جو کہ سیروٹونن میں تبدیل ہو جاتا ہے جو کہ موڈ کو خوشگوار بنا نے کا نیورو ٹرانسمیٹر ہے۔ اسی لئے آپ کیلا کھا کر اپنا موڈ بھی خوشگوار کر سکتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ پھل آپ کی بلڈ شوگر لیول کو بڑھا کر آپ کا ذہنی دباؤ ختم کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ جن حاملہ خواتین کو صبح اٹھ کر طبیعت بوجھل اور خراب لگتی ہے ان کو بھی کیلا کھانے سے افاقہ ہوتا ہے۔

ڈپریشن سے نجات:۔

پوٹاشیم کی مناسب مقدار لینے سے آپ کی دل کی دھڑکن صحیح رہتی ہے۔اور اس کی وجہ سے آپ کے دماغ کو آکسیجن ملتی رہتی ہے ۔اپنے جسم کے پانی کے توازن کو درست رکھنے اپنے نظامِ انہظام کو صحیح رکھنے میں بھی یہ مددگار ہے ،اس کے علاوہ اس کی وجہ سے آپ کے ذہنی دباؤ میں کمی آتی ہے اور آپ اچھا محسوس کرتے ہیں ۔

اپنے آپ کو چاق وچوبند بنائیں:۔

کوشش کریں کہ کسی امتحان یا پریزینٹیشن پہ جانے سے پہلے کیلا کھا کر جائیں ،کیلے میں موجود پوٹا شیم لیول آپ کو الرٹ،تیز،متحرک اورچاق وچوبند رکھتا ہے آپ کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بہتر ہو جاتی ہے۔اور آپ اپنا بہترین کام پیش کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں ۔

آپ کے پیٹ کا بہترین محافظ :۔

کیلے میں موجودپیکٹن اورہضم کرنے والے انزائمز آپ کے جسم سے تیزابیت اور بھاری غذا جو کہ ہضم ہونے میں پریشان کن ہو ،ایسی تمام چیزوں کو کیلے میں موجود اجزاء جسم سے نکال باہر کر دیتے ہیں ۔ قبض یا دست کی صورت میں یہ جب آپ کے جسم کو پریشان کرتے ہیں تو کیلا ان دونوں صورتوں میں اس کو ٹھیک کر دیتا ہے۔ یہ نہ صرف آپ کے ہاضمے کو درست کرتا ہے بلکہ آپ کے الیکٹرولائٹس کو بھی محفوظ رکھتا ہے۔ ایک قدرتی پری بایوٹک اوراینٹیسڈ کے طور پر بھی کیلا دوست بیکٹیریا کی حفاظت کرتا ہے اور معدے کے السر،سینے کی جلن اور تیزابیت سے بچاتا ہے۔

ڈائیٹ فوڈ:۔

اگر آپ اپنے وزن کو کم کرنا چاہ رہی ہوں لیکن آپ اپنے میٹھے کی طلب پر قابو نہ پا سکیں تو آپ کیلے کی مٹھاس پر آجائیں یعنی کیلے سے اپنی یہ طلب پوری کریں،یہ کم کیلوری پھل ہے لیکن اس میں پانی کم اور فائبر زیادہ ہے جس کی وجہ سے آپ کا ہاضمہ کچھ سست ہوجاتا ہے ۔اور اسی بناء پر آپ کو بار بار بھوک نہیں لگتی اور کھانے کی طلب کم ہوتی ہے۔

نظرتیزکرتا ہے:۔

وٹامن اے اوربیٹا کیروٹین کا بنیادی ذریعہ ہونے کی وجہ سے کیلاآپ کی آنکھ کے قرنیہ کی روشنی کو درست رکھتا ہے اور آپ کی نظر کو بھی صحیح رکھتا ہے۔اس کو کھانے سے آپ کی نظر تیز ہوتی ہے ۔

Kele Main Chupa Taqat Ka Khazana

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kele Main Chupa Taqat Ka Khazana and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kele Main Chupa Taqat Ka Khazana to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan Murad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3665 Views   |   01 Feb 2022
About the Author:

Afshan Murad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan Murad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیلے میں چھپا طاقت کا انمول خزانہ،کیلا کھائیں چاق و چوبند ہوجائیں

کیلے میں چھپا طاقت کا انمول خزانہ،کیلا کھائیں چاق و چوبند ہوجائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیلے میں چھپا طاقت کا انمول خزانہ،کیلا کھائیں چاق و چوبند ہوجائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔