خون کی کمی بھی دور ہوتی ہے اور جھریاں بھی۔۔ جانیں کالے چنے صحت کے لئے کیوں ضروری ہیں؟

ذائقے دار کالے چنے صحت کے بھرپور وسائل سے مالامال ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر شوگر کے مریضوں کو بھی ابلے چنے کھانے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ یہ خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔ کالے چنوں میں آئرن، مینگنیج اور پروٹین وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے اسے استعمال کرنا انسانی صحت کے لئے فائدہ مند ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو کالے چنوں کے ایسے استعمال بتائیں گے جن سے آپ اپنی صحت کو لاحق مسائل کو کم کرسکتے ہیں۔

خون کی کمی

چونک کالے چنوں میں آئرن موجود ہوتا ہے ہے جو ہیموگلوبن (خون کا اہم جز) بناتے ہیں اس لئے یہ ایسے لوگوں کے لئے فائدہ مند ہے جو خون کی کمی کا شکار ہیں۔ کوشش کریں کہ کالے چنوں کو ابال کر ہلکا نمک کالی مرچ چھڑک کر استعمال کریں یا پھر حسبِ ذائقہ چاٹ بنا کر کھا لیا کریں۔

قبض دور کرنے کے لئے

کالے چنوں کو دھو کر رات بھر کے لئے پانی میں بھگو دیں۔ صبح چنوں میں ادرک کا پاؤڈر اور زیرہ چھڑک کر کھا لیں اور پانی پی لیں۔ یہ قبض کشا ہونے کے ساتھ ساتھ ہاضمے کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے کیونکہ کالے چنے فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں۔

چنے کا ماسک

جنگ اخبار میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق کالے چنوں کا امسک بنا کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے کالے چنے کو پس کو چٹکی بھر ہلدی ملائیں۔ یہ ماسک صبح چہرئ پر لگائیں اور 15 منٹ لگا رہنے کے بعد چہرہ تازے پانی سے دھو لیں۔ یہ نسخہ داغ دھبے مٹانے، رنگت نکھارنے کے علاوہ چہرے سے جھریاں کم کرنے میں بھی موثر ہے۔

Kale Channo Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kale Channo Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kale Channo Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shagufta  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3748 Views   |   28 Jul 2022
About the Author:

Shagufta is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shagufta is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

خون کی کمی بھی دور ہوتی ہے اور جھریاں بھی۔۔ جانیں کالے چنے صحت کے لئے کیوں ضروری ہیں؟

خون کی کمی بھی دور ہوتی ہے اور جھریاں بھی۔۔ جانیں کالے چنے صحت کے لئے کیوں ضروری ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خون کی کمی بھی دور ہوتی ہے اور جھریاں بھی۔۔ جانیں کالے چنے صحت کے لئے کیوں ضروری ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔