کینسر نے مجھ سے بابا کو چھین لیا ۔۔ شیریں مزاری کی بیٹی کا والد کے انتقال پر جذباتی پیغام وائرل

شیریں مزاری کے شوہر انتقال کر گئے ہیں جس پر ان کی فیملی میں اس وقت غم کی لہر پائی جاتی ہے۔ والد کے جانے پر ان کی اکلوتری بیٹی ایمان مزاری نے ایک غمزدہ پوسٹ شیئر کی ہے جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ میرے والد ڈاکٹر تابش حاضر کینسر کے مرض سے دلیرانہ جنگ لڑتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہو گئے اور ہمیں اکیلا چھوڑ گئے۔

اب آپ کے بغیر بابا زندگی کا خیال ناقابل برداشت محسوس ہوتا ہے۔ لیکن آپ نے مجھے مضبوط ہونا سیکھایا، الہ کا شکر ہے کہ وہ سکون سے چلے گئے۔

اس کےعلاوہ اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ میرے والد بہت سے لوگوں کی زندگیوں میں خوشی اور محبت کا باعث ہیں۔ یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ایمان مزاری کے والد پیشے کے اعتبار سے ایک ڈاکٹر ہیں اور ان کا اسلام آبا د میں اپنا ایک کلینک بھی ہے جبکہ یہ ماہر اطفال کے طور پر نبھا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے شوہر کی انتقال کی یہ خبر سب سے پہلے ایک صحافی کی جانب سے سامنے آئی تھی۔

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   1212 Views   |   21 Dec 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کینسر نے مجھ سے بابا کو چھین لیا ۔۔ شیریں مزاری کی بیٹی کا والد کے انتقال پر جذباتی پیغام وائرل and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کینسر نے مجھ سے بابا کو چھین لیا ۔۔ شیریں مزاری کی بیٹی کا والد کے انتقال پر جذباتی پیغام وائرل) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.