خاتون کو کھانے کے لیے سانپ کئی دنوں سے بھوکا تھا کہیں یہ بھی ۔۔ لڑکی اور سانپ کی دوستی کئی افراد کو خوف میں مبتلا کیوں کر رہی ہے؟

سانپ ایک ایسا جانور ہے جو کہ اپنے دودھ پلانے والے کو ڈستا ہی ہے، لیکن ایک واقعہ ایسا ہے، جس میں سانپ نے مالکن کو ڈسنے کے بجائے نگلنے کی تیاری کر لی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک لڑکی جس کی عمر 12 سے 15 سال کے درمیان ہوگی وہ ایک 16 فٹ لمبے سانپ کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ یہ فیملی اس سانپ کو اپنا پالتو جانور مانتی اور اسے گھر میں اپنے ساتھ ہی رکھتی ہے۔

یہ بچی اس سانپ سے اس حد تک گھُل مل گئی ہے کہ اب اس کے بغیر رہ نہیں سکتی۔ والد کہتے ہیں کہ جب ایمی 2 سال کی تھی، اس وقت شر (سانپ کا نام) کو جو کہ خود چھوٹا سا تھا، اسے بیٹی سے ملوایا تھا، اور اس طرح دونوں کی دوستی اتنی گہری ہو گئی کہ اب دونوں ساتھ کھیلتے ہیں۔

عام طور پر سانپوں سے متعلق ہمارے ہاں یہی خیال کیا جاتا ہے کہ سانپ انسانی جان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ مگر شاید اس دوستی نے ثابت کر دیا ہے کہ ہر ایک کو ایک ہی نگاہ سے نہیں دیکھا جا سکتا ہے۔

وقت کے ساتھ ساتھ شر اتنا بڑا ہو گیا ہے کہ اب اسے دیکھنے کے لیے بھی گردن کو موڑنا پڑتا ہے۔ 16 فٹ لمبے آزگار نے اس بچی کو اپنا دوست مانا ہوا ہے، جبکہ گارڈن میں یا گھر کے اندر وہ اس لڑکی سے اپنی محبت کا اظہار اس طرح کرتا ہے کہ لوگ دیکھ کر رشک کریں گے، لیکن جو لوگ اسے دیکھتے ہیں وہ سانپ سے خوف زدہ بھی ہوتے ہیں۔

لڑکی اپنی گڑیا سے جب کھیلتی ہے تو شر بھی کسی پالتو کتے کی طرح اس لڑکی کے پاس آ کر گھومنے لگتا ہے، ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کہ وہ بھی اس لڑکی کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہو۔ لیکن ضروری نہیں ہے کہ ہر سانپ پالتو ہو، کیونکہ ایک واقعہ ایسا بھی پیش آیا تھا جب ایک خاتون نے ایک سانپ پالا اور وہ اسے گھر میں ہی رکھتی ہے۔

سانپ کچھ دنوں سے کھا پی نہیں رہا تھا جس پر خاتون اسے ڈاکٹر کے پاس لے کر گئی اور معلوم یہ پڑا کہ یہ سانپ اس خاتون کو اپنا کھانا سمجھ رہا تھا اور اپنے پیٹ میں اس خاتون کے قد جتنی جگہ بنا رہا تھا۔

Larki Aur Sanp Ki Dosti

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Larki Aur Sanp Ki Dosti and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Larki Aur Sanp Ki Dosti to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2481 Views   |   28 Oct 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 December 2024)

خاتون کو کھانے کے لیے سانپ کئی دنوں سے بھوکا تھا کہیں یہ بھی ۔۔ لڑکی اور سانپ کی دوستی کئی افراد کو خوف میں مبتلا کیوں کر رہی ہے؟

خاتون کو کھانے کے لیے سانپ کئی دنوں سے بھوکا تھا کہیں یہ بھی ۔۔ لڑکی اور سانپ کی دوستی کئی افراد کو خوف میں مبتلا کیوں کر رہی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خاتون کو کھانے کے لیے سانپ کئی دنوں سے بھوکا تھا کہیں یہ بھی ۔۔ لڑکی اور سانپ کی دوستی کئی افراد کو خوف میں مبتلا کیوں کر رہی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔