اجزاء:
۔ پانی 1 گلاس
۔ تیل 1 چمچ
۔ نمک ½ چمچ یا حسبِ ذائقہ
۔ سوجی 1 کپ
۔ ابلے ہوئے آلو 4 عدد
۔ کٹی لال مرچ 1 چمچ
۔ چاٹ مصالحہ 1 چمچ
۔ زیرہ ½ چمچ
۔ گرم مصالحہ ½ چمچ
۔ نمک تھوڑا سا حسبِ ذائقہ
۔ ہری مرچ اور ہرا دھنیا
طریقہ کار:
۔ سب سے پہلے ایک برتن میں پانی، تیل، نمک اور سوجی ڈال کر اسے درمیانی آنچ پر پکاتے ہوئے اس کا نرم سا بیٹر (آمیزہ) تیار کریں اور پھر چولہا بند کردیں۔
۔ آمیزے کو بلکل ٹھنڈا نہ کرتے ہوئے نیم گرم ہی ایک پیالے میں ڈال کر اس میں ابلے آلو کدوکش کر کے شامل کریں اور اچھے سے مکس کرلیں۔
۔ مکس کرنے کے بعد اس میں مصالحے شامل کریں اور آخر میں ہری اور دھنیا ڈال کر ملا لیں۔ پھر اس آمیرے کے دو پیڑے بنا کر اسے روٹی کی طرح بیل لیں (یاد رہے اسے موٹا ہی بیلنا ہے پتلا نہیں)۔
۔ بیلنے کے بعد اس کو چھری کی مدد سے چھوٹے رول کی شکل میں کاٹ کر، اس پر پہلے میدے پھر بریڈ کرمز کی کوٹنگ کر کے تیل میں فرائی کرلیں۔
۔ لیجیئے مزیدار اور آسان سوجی کے اسنیکس تیار ہیں!
Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Sooji Ke Snacks For Iftar and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sooji Ke Snacks For Iftar to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.