کیا آپ کی بھی ٹانگوں اور پنڈلیوں میں ہر وقت درد رہتا ہے؟ جانیں اس درد سے نجات کے چند طریقے ۔۔۔

ٹانگوں میں درد اور ٹانگوں کے مسلز کا اکڑ جانا ایک عام مسئلہ ہے، جس کا سامنا کسی بھی عمر کے افراد کو کرنا پڑ سکتا ہے، ہم میں سے کئی لوگوں کو آئے دن اس مسئلے کا شکار رہتے ہیں اور پھر اس سے بچنے کے لئے دوائیوں کا استعمال شروع کر دیتے ہیں۔
لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ دوائیوں کے استعمال کے بنا ہی آپ اس درد اور تکلیف سے نجات پا سکتے ہیں؟ آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں ٹانگوں اور پنڈلیوں کے درد سے نجات پانے کے چند طریقے تاکہ آپ بھی بھرپور انداز میں زندگی گزار سکیں۔

ٹانگوں اور پنڈلیوں کے درد سے نجات کے چند طریقے

• زیادہ پانی پینا

ہمارے جسم کے کئی اعضاء میں درد کی وجہ پانی کی کمی ہوتی ہے لیکن ہم اس بات سے واقف نہیں ہوتے، ٹانگوں میں درد اور اکڑن کی وجہ بھی پانی کی کمی ہو سکتی ہے، کیونکہ جب ہمارے مسلز میں پانی کی مقدار یا کسی بھی اعضاء میں پانی کی کمی ہوتی ہے تو یہ ایک دباؤ پیدا کرتی ہے اور اس کی وجہ سے ہمیں درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی عادت بنا لیں۔

• منرلز سے بھرپور غذائیں

ہمارے جسم میں منلرز اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان کی کمی بھی جسمانی اعضاء میں درد کی ایک وجہ ہو سکتی ہے اس لئے منرلز سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کریں تاکہ آپ زیادہ سے زیادہ منرلز حاصل کر سکیں اور پھر ٹانگوں اور پنڈلیوں میں درد کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

• سیب کا سرکہ

سیب کا سرکہ آپ کی صحت کے لئے بے حد مفید ہے لیکن اس کے استعمال سے کئی مسائل کے ساتھ ساتھ ٹانگوں اور پنڈلیوں کا درد بھی دور ہو سکتا ہے کیونکہ اس میں سوڈیم، میگنیشم اور پوٹاشیم جیسے غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو مسلز کی اکڑن اور درد کو دور کرنے میں مفید ثابت ہوتے ہیں، یہ جسم کے مختلف سیلز کا توازن برقرار رکھنے اور ڈی ہائیڈریشن کی بھی روک تھام کرتا ہے اس لئے سیب کے سرکے کا استعمال کریں۔

• مالش

اکثر خون کی روانی متاثر ہونے کہ وجہ سے یا پھر اعضاء میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بھی ٹانگوں اور پنڈلیوں میں درد کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے ایسے میں اگر کسی تیل سے ٹانگوں اور پنڈلیوں کی مالش کر لی جائے تو اس سے درد میں افاقہ ہو جائے گا، کیونکہ مالش سے خون کی روانی اور آکسیجن کی ترسیل میں بہتری ہوتی ہے، اس لئے مالش کرنے سے درد میں کمی اور مسلز کو سکون ملے گا۔

• پورا دن بیٹھنے سے گریز

مستقل پاؤں لٹکا کر بیٹھا رہنا اور کسی بھی جسمانی سرگرمی کا حصہ نہ بننا بھی ٹانگوں اور پنڈلیوں کی درد کی وجہ بن سکتا ہے اگر آپ اپنے دفتری امور کی وجہ سے زیادہ وقت بیٹھ کر کام کرتے ہیں تو کوشش کریں کہ ہر گھنٹے کچھ سیکنڈز کے لیے کھڑے ہو جائیں اور جتنا ممکن ہوسکے چہل قدمی کریں۔

Tangon Ke Dard Se Nijat Ka Nuskha

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Tangon Ke Dard Se Nijat Ka Nuskha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tangon Ke Dard Se Nijat Ka Nuskha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5320 Views   |   25 Jun 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

کیا آپ کی بھی ٹانگوں اور پنڈلیوں میں ہر وقت درد رہتا ہے؟ جانیں اس درد سے نجات کے چند طریقے ۔۔۔

کیا آپ کی بھی ٹانگوں اور پنڈلیوں میں ہر وقت درد رہتا ہے؟ جانیں اس درد سے نجات کے چند طریقے ۔۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ کی بھی ٹانگوں اور پنڈلیوں میں ہر وقت درد رہتا ہے؟ جانیں اس درد سے نجات کے چند طریقے ۔۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔