کیا آپ بھی لمبے عرصے تک جوان رہنا چاہتے ہیں، مضبوط ہڈیاں اور لمبے گھنے بال ،تخم بالنگا حسن اور صحت دونوں کا ضامن ہے

قدرت نے اپنے بیش بہا خزانوں میں انسانوں کے لئے بے شمار انمول تحفے چھپا رکھے ہیں، ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ ہم ان خزانوں کو دریا فت کریں اور ان سے فائدہ اٹھائیں،
تلسی کے پودوں سے حاصل ہونے والے سیاہ بیج جنہیں عام طور پر تخم بالنگا کہا جاتا ہے، اس کے اصل نام سے ناواقف لوگ اسے تخ ملنگا بھی کہتے ہیں۔
تخم بالنگا اومیگا تھری فیٹی ایسڈ، آئرن، فائبر، کیلشیم، اینٹی آکسیڈینٹ کےعلاوہ پروٹین سے بھی بھرپُور ہوتا ہے۔ اس بیج میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء ذیابیطس کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں اور جلد کو بھی فائدہ پہنچاتے ہیں۔
یونائیٹڈ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف ایگری کلچر کے مطابق 26 گرام تخم بالنگا میں 120 کیلوریز، 5 گرام چکنائی، 14 گرام کاربوہائیڈریٹس، 14 گرام ڈائیٹری فائبر،تقریباً 4 گرام پروٹین اور صفر شوگر ہوتی ہے۔ تخم بالنگا کا دن میں ایک مرتبہ استعمال روزانہ کی جسمانی ضرورت کے مقابلے میں18فی صد تک کیلشیم مہیا کرتا ہے۔

تیزابیت کم کر کے معدے کی گرمی کم کرتا ہے

تخم بالنگا کو عموماً مشروبات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پیاس بجھانے کے ساتھ ساتھ جسم کی خشکی اورمعدے وآنتوں کی خشکی کو بھی دور کردیتا ہے اس کا جیل آنتوں اور جگر کو تقویت بخشتا ہے۔ اس کے استعمال سے معدے کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور تیزابیت میں کمی آتی ہے۔ تخم بالنگا میں موجود اومیگا تھری کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے اور یہ پیٹ اور آنتوں کی صفائی کرتا ہے، نیند اور مدافعتی نظام کو مزید بہتر کرتا ہے۔ ہائی کولیسٹرول سے محفوظ رکھتا ہےا ور دماغ کو تقویت بخشتا ہے۔

بڑھتی عمر کے اثرات روکتا ہے، جلد کو جوان رکھتا ہے

تخم بالنگا کا تیل جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا، تخم بالنگا کا تیل جلد کو درست رکھتا ہے۔ اس میں ایسے اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو چہرے اور ہاتھوں پر بڑھتی عمر کے اثرات کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس میں موجود ایلفا لیپوٹک ایسڈ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے، یہ چہرے پر جھریوں اور لائنوں کو بننے سے روکتا ہے۔

جسم کی چربی گھلانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں

تخم بالنگا میں ایلفا لیپوٹک ایسڈ زیادہ ہوتے ہیں جو ان میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے حاصل ہوتے ہیں۔ یہ فیٹی ایسڈز جسم میں موجود چربی جلانے میں مددگار ہوتے ہیں۔ ان بیجوں میں فائبر بھی ہوتے ہیں جن سے شکم سیری کا احساس زیادہ دیر تک برقرار رہتا ہے، اس لیے طبیعت زیادہ کھانے کی طرف مائل نہیں ہوتی۔ وہ کھانے جن میں فائبر زیادہ ہوتی ہے معدہ کو بھرا رکھتے ہیں اور وزن کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔

شدید گرمی میں ٹھنڈک کا احساس

تخم بالنگا کے بیجوں کو لیموں پانی یا شربت میں ملا کر اس لیے پیا جاتا ہے کہ شدید گرم موسم میں ٹھنڈک کا احساس ہو اور لو لگنے کے مضراثرات سےحفاظت ہو۔ یہ جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مددگار ہے۔

قبض اور گیس سے نجات

چند روز تک ایک گلاس دودھ میں تخم بالنگا کی کچھ مقدار بھگو کر روزانہ رات کو سونے سے پہلے پی لیا جائے تو آنتیں متحرک ہو جائیں گی اور قبض اور گیس کی شکایت دور ہوجائے گی۔
یہ بیج معدے اور آنتوں کی صفائی کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔ ان میں ایسی چکنائیاں ہوتی ہیں جو گیس خارج کرنے اور کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

تیزابیت اور سینے کی جلن

تخم بالنگا تیزابیت اور سینے کی جلن میں مفید ہے یہ کیونکہ پیشاب آور ہے اس لئے اس کے ذریعے زہریلے مادے جسم سے خارج ہو جاتے ہیں ۔ جسم میں ہائیڈروکلورک ایسڈ کے جمع ہونے سے سینے میں جو جلن کی کیفیت محسوس ہوتی ہے ۔ پانی میں بھیگے یہ بیج اسے ٹھیک کرنے میں معاون ہیں۔

جلد اور بالوں کی حفاظت

تخم بالنگا کو پیس کر ناریل کے گرم تیل میں ملا کر خارش اور ایگزیما سے متاثرہ جلد پر لگانے سے آرام ملتا ہے۔ تخم بالنگا کھانے سے جسم میں کولاجن کی افزائش ہوتی ہے جو جلد کے پرانے خلیات کی جگہ نئے خلیات بنانے میں مددگار ہوتا ہے۔ ان بیجوں میں آئرن، وٹامن کےاور پروٹین بھی ہوتے ہیں جو بال گھنے، لمبے اور مضبوط بناتے ہیں۔

ہڈیاں مضبوط بناتا ہے

آج کل ہڈیوں کا بھربھرا پن اور ہڈیوں کی کمزوری ہر عمر کے لوگوں میں پائی جاتی ہے۔ تخم بالنگا میں کیلشیئم کافی مقدار میں پائی جاتی ہے۔ جو ہڈیوں کے وزن اور مضبوطی کے لیے ضروری ہے۔ اس میں موجود بورون نامی عنصر مینگنیز اور فاسفورس کو اپنے اندر جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یوں ہڈیاں اور پٹھے مضبوط رہتے ہیں۔ اس بیج میں زنک کی موجودگی مُنہ اور دانتوں کی صحت برقراررکھتے ہیں۔

دل کے لیے مفید

ہمارا موجودہ طرز زندگی ہماری صحت کے لئے خطرہ بن گیا ہے، کولیسٹرول لیول ہائی ، دل کی تکالیف ، جوڑوں کے درد وغیرہ عام ہو گئے ہیں۔ تخم بالنگا اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتا ہے جو دل کے لیے انتہائی مُفید ہے۔ یہ دل کی بند نالیوں کو کھولتا ہے اور کولیسٹرال لیول کو بھی کم کرتا ہے۔

Tukhm Balanga Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Tukhm Balanga Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tukhm Balanga Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   46990 Views   |   16 Jul 2023
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیا آپ بھی لمبے عرصے تک جوان رہنا چاہتے ہیں، مضبوط ہڈیاں اور لمبے گھنے بال ،تخم بالنگا حسن اور صحت دونوں کا ضامن ہے

کیا آپ بھی لمبے عرصے تک جوان رہنا چاہتے ہیں، مضبوط ہڈیاں اور لمبے گھنے بال ،تخم بالنگا حسن اور صحت دونوں کا ضامن ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ بھی لمبے عرصے تک جوان رہنا چاہتے ہیں، مضبوط ہڈیاں اور لمبے گھنے بال ،تخم بالنگا حسن اور صحت دونوں کا ضامن ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔