نئی ماں بننے والی خواتین کے لیے 5 کام کی باتیں

5 things new moms not to worry for

ماں بننا آسان نہیں ہوتا۔‘یہ جملہ اکثر آپ نے اپنی ماں کے منہ سے سنا ہوگا ۔ یہ بلکل درست بات ہے ۔ ماں بننے کا مطب صرف بچہ پیدا کرنا اور اس کی اچھی پرورش کرنا ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ عورت کی اپنی شخصیت میں بھی بڑی تبدیلی لاتا ہے جس کو سمجھنے اس کے لیے بے حد ضروری ہوتا ہے۔وہ خواتین جو پہلی بار ماں بنتی ہیں اکثر چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان ہو جاتی ہیں۔ آئیے ہم آپ کو چند ایسی ہی باتیں بتاتے ہیں جن کو لے کر آپ کو فکر مند ہونے کی بلکل ضرورت نہیں ہے :

1۔ بچوں کا رونا
بچے کا مستقل رونا پریشان ضرور کردیتا ہے لیکن اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے بچے کو بھوک لگنا، نیند آنا ، نیند پوری نہ ہونا یا ڈائپر تبدیل کرنے کا وقت ہو جانا۔ آہستہ آہستہ جب آپ وقت کے مطابق بچے کی ضرورت کو سمجھنے لگیں گے تو بچے کا رونا خود بخود کنٹرول میں آجائے گا ۔

2۔ چھینکیں آنا
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہسپتال سے چھٹی ہونے کے بعد جب بچے کو گھر لایا جاتا ہے تو اسے چھینکیں آنے لگتی ہیں اور آپ کو یہ ڈر لگ جاتا ہے کہ کہیں بچے کو فلو تو نہیں ہوگیا۔ فیڈنگ کے دوران بچے کی ناک اکثر بند ہو جاتی ہے ۔ اکثر چھینکیں ناک کھولنے کے لیے بھی آرہی ہوتی ہیں جو کچھ دیر میں خود ہی ٹھیک بھی ہو جاتی ہیں ۔اگر چھینکوں کے ساتھ بخار بھی محسوس ہو اور ناک بہنے لگے تو ضرور ڈاکٹر سے معائنہ کرا لیں ۔

3۔ بچے کے ساتھ تعلق
نو مہینے کے ساتھ کے باوجود جب بچہ ماں کی گود میں آتا ہے تو دونوں کو ایک دوسرے سے تعلق بنانے میں کچھ وقت لگتا ہے ۔ جب ماں بچے کو دودھ پلاتی ہے یا سینے سے لگاتی ہے تو وہ تعلق مضبوط ہونا شروع ہوتا ہے ۔ اس کے لیے وقت درکار ہوتا ہے ۔

4۔ بہترین ماں بننا
انسان اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے ۔ اکثر نئی مائیں اس بات سے بے حد فکر مند رہتی ہیں کہ اگر ان سے کوئی بھی غلطی ہو گئی تو وہ اچھی ماں نہیں کہلائیں گی ۔ خود کا دوسروں سے موازنہ مت کریں۔ بچے کی طرح ہر ماں بھی دوسرے سے مختلف ہو تی ہے ۔ کسی سے مدد لینے میں بھی کوئی برائی نہیں ۔ سب کام خود کرنا ضروری نہیں ہے ۔

5۔وزن کم کرنا
زچگی کے فوراًبعد ہی بعض ماؤں کو اپنے بڑھے ہوئے وزن کی فکر ستانے لگتی ہے ۔ حمل کے دوران بڑھنے والے وزن کو گھٹنے میں وقت لگتا ہے اور اگر غذا کا خیال اور ورزش کی جائے تو جلد ہی آپ وزن کنترول مین کر سکتی ہیں ۔پریگنینسی میں بڑھنے والا وزن کم کرنے کا بہترین طریقہ چہل قدمی ہے ۔

Becoming mom for the first time is an amazing experience and many girls, when they become mother for the first fear of different things. Such as they get confused when the baby is crying or sneezing. Sometimes the baby takes it little bit long to make his relation with mom and this makes the mother worry. And there are many other things that make new mom worried.

Here we have come up with 5 things that are usual but mothers take it seriously and they shouldn't.

New Mothers Not Worry About

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like New Mothers Not Worry About and other health issues. Get detailed insights and practical tips for New Mothers Not Worry About to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   35505 Views   |   30 Jan 2018
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

نئی ماں بننے والی خواتین کے لیے 5 کام کی باتیں

نئی ماں بننے والی خواتین کے لیے 5 کام کی باتیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نئی ماں بننے والی خواتین کے لیے 5 کام کی باتیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔