کیلے میں چھپا طاقت کا خزانہ

کیلا وہ پھل ہے جو آپ کو صحت اور طاقت بخشنے آیا ہے یہ آپ کے لیے ایک پر فیکٹ پھل ہے جو آپ کی زندگی بدل سکتا ہے کہیں بھی کسی بھی وقت اس کو مختلف قسم کے کھانے اور پینے میں استعمال کیا جاسکتاہے اگر آپ اپنے بچے کا دودھ چھڑانا چاہ رہی ہیں تو بھی یہ آپ کے بچے کے لیے بہترین اور بھرپور غذا ہے۔اگر آپ اپنے لیے فوری توانائی والی ڈرنک بناناچاہتے ہیں توبھی کیلے میں دودھ مکس کریں ،بلینڈکریں ،لیجیے آپ کی تونائی سے بھری ڈرنک تیارہے۔
یہ پیکنک اور پارٹیزوغیرہ کے لیے بھی بالکل پر فیکٹ پھل ہے جس کو چھلنا کھانا آسان ہے اور اس کو کھانے میں آپ کے ہاتھ پیر بھی خراب نہیں ہوتے ،اس کو برتنا ،استعمال کرنا آسان ہے ویسے بھی اس کی غذائیت کے باعث اس کا پھلوں میں الگ ہی مقام ہے اس میں بہت زیادہ مقدار میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ بے شمار بیماریوں سے بچاتاہے ایوڈین کی کمی کو دور کرتاہے ،پھٹوں کو مظبوط کرتاہے اس میں ٹھوس غذائیت زیادہ اور پانی کم ہوتاہے

آپ کے دل کا بہترین دوست
اس کو اگر پوٹاشیم کا سپر فروٹ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگاکیلا ہائی بلیڈپریشر کو کم کرنے بہت کام آتا ہے یہ اسٹرک اور ہارٹ اٹیک سے بھی بچاتاہے بلیڈپریشر کو اعتدال میں رکھنے کے لیے ڈاکٹرز نہ صرف نمک (سوڈیم )کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں بلکہ ہائی پوٹاشیم لینے کی بھی تاکید کرتے ہیں۔کیلے میں پوٹاشیم کے علاوہ فائبر ،وٹامن سی اور بی 6بھی پایا جاتاہے جو کہ دل کی صحت کے لیے بہترین ہے۔

صحت بخش توانائی کا ذریعہ
آپ نے یہ محسوس کیا ہوگا،جب بھی آپ کیلا کھاتے ہیں تو آپ کو اپنے اندر طاقت اور توانائی محسوس ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ جو لوگ اپنی خوبصورتی اور فٹنس کو بہت اہمیت دیتے ہیں وہ اپنے جم اور ورک آوٹ سے پہلے دو کیلے کھالینا پسند کرتے ہیں ۔تاکہ ان کی انرجی ورک آوٹ کرتے کم نہ رہے اور بلڈشوگر لیول بڑھارہے کیلا کھانے سے ورک آوٹ کے دوران پٹھوں کے کھنچاؤیا ان میں بل پڑ جانے کی بھی شکایت پیدا نہیں ہوتی۔اس کے علاوہ رات میں سوتے ہوئے جن لوگوں کی نَس چڑجاتی ہے اس وہ شکایت بھی دور ہوجاتی ہے۔

خوش رکھنے والا پھل
کیلا آپ کے ڈپریشن کو بھی دور کرتا ہے اور آپ کو خوش رہنے میں بھی مدددیتا ہے۔کیونکہ اس میں ٹرپٹوفن پایا جاتاہے۔جو کہ سیروٹوٹن میں تبدیل ہوجاتا ہے جو کہ موڈ کو خوشگوار بنانے کا نیوروٹرانسمیٹرہے،اسی لئے آپ کیلا کھا کر اپنا موڈ بھی خوشگوار کر سکتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے یہ پھل آپ کی بلڈشوگر لیول بڑھا کر آپ ذہنی دباؤختم کرتاہے اس کے علاوہ جن حاملہ خواتین کو صبح اٹھ کر طبیت بوجل اور خراب لگتی ہے ان کو بھی کیلا کھانے سے افاقہ ہوتاہے۔

ذہنی دباؤ سے نجات
پوٹاشیم کی مناسب مقدار لینے سے آپ کی دل کی دھڑکن صیح رہتی ہے اور اس کی وجہ سے آپ کے دماغ کو آکسیجن ملتی رہتی ہے اپنے جسم کے پانی کے توزان درست رکھنے اپنے نظامِ انہضام کو صیح رکھنے میں بھی مدد گار ہے اس کے علاوہ اس کی وجہ سے آپ کے ذہنی دباؤ میں کمی آتی ہے اور آپ اچھا محسوس کرتے ہیں ۔

اپنے آپ کو متحرک اور اسمارٹ بنائیں
کو شیش کریں کے کسی امتحان یا پریزننٹیشن پہ جانے سے پہلے کیلا کھاکر جائیں کیلے میں پوٹاشیم لیول آپ کو الرٹ ،تیز، متحرک اور اسمارٹ رکھتاہے۔آپ کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بہتر ہو جاتی ہے اور آپ اپنا بہترین کام پیش کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔

آپ کے پیٹ کا بہترین محافظ
کیلے میں موجود پیکٹن اور ہضم کرنے والے انزائمزآپ کے جسم سے تزابیت اور بھاری غذاجو کے ہضم ہونے میں پریشان کن ہو ۔ایسی تمام چیزوں کو کیلے میں موجود اجزا ء جسم سے نکال باہر کردیتے ہیں قبض یادست کی صورت میں یہ جب آپ کو پریشان کرتے ہیں تو کیلا ان دونوں صورتوں میں ان کو ٹھیک کر دیتاہے یہ نہ صرف آپ کے ہضمے کو درست کرتا ہے بلکہ آپ کے الیکڑولائٹس کو بھی محفوظ رکھتاہے ایک قدرتی پری بایوٹک اور اینٹیسڈکے طور پر بھی کیلا دوست بیکیٹریا کی حفاظت کرتا ہے اور معدے کے السر اور سینے کی جلن اور تیزابیت سے بچاتاہے۔

ڈائیٹ غذا
اگر آپ اپنے وزن کو کم کرنا چاہ رہی ہوں لیکن آپ اپنے میٹھے کی طلب پر قابو نہ پا سکیں تو آپ کیلے کی میٹھاس پر آجائیں یعنی کیلے سے آپ اپنی یہ طلب پوری کریںیہ کم کیلوری پھل ہے لیکن اس میں پانی کم فائبر زیادہ ہے جس کی وجہ سے آپ کا ہاضمہ کچھ سست ہوجاتاہے اور اسی بناپر آپ کو بار بار بھوک نہیں لگتی اور کھانے کی طلب کم ہوتی ہے۔

نظر کی تیزی
وٹامن اے اور بیٹاکیروٹین کا بنیادی ذریعہ ہونے کی وجہ سے کیلا آپ کی آنکھ کے قرنیہ کی روشنی کو درست رکھتاہے اور آپ کی نظر کو بھی صیحح رکھتاہے اس کو کھانے سے آپ کی نظر تیز ہوتی ہے ان سب خصوصیات کو پڑھ کر پتاچلتاہے کہ کیلے میں قدرت کتنی ساری غذائیت پوشیدہ رکھی ہے یہ ایک سستا پھل ہے جو کی ہر ایک کی پہنچ میں ہے (رمضان کے علاوہ)یہ ہماری جسمانی صحت کے لئے ایک اہم پھل ہے جس کے اہم غذائی اجزاء کینسرکی روک تھام کرتے ہیں اس میں موجود فائبر کی بڑی مقدار بڑی آنت کے کینسرسے محفوظ ررکھتی ہے اس میں موجود آئرن جسم سے ہیموگلوبن کی کمی کو پورا کرتا ہے اس میں موجود کیلشیم ہڈیوں کو مظبوط کرتا ہے کیلا کھانے سے گرمیوں کے موسم میں جسم ٹھنڈا رہتاہے اس کے علاوہ بخار ہونے کی صورت میں بھی یہ جسمانی حرارت کو کم کرتا ہے کیلے کے بارے میں کہا جاسکتاہے یہ قدرت کی طرف سے ہمارے لئے ایک انعام ہے اس کی بھرپورغذائیت جسم میں توانائی کی کمی کو دور کرکے اسے صحت اور تندرستی عطاکرتی ہے یہ غریب یا امیر دونوں میں یکساں مقبول پھل ہے اس لئے کہا جاتا ہے کیلا بندروں کی غذا نہیں ہے۔

Banana is the fruit which came with health, vigor, energy and lots of powerful benefits for our body. Banana has a sweet taste with a sweet aroma. Banana nutrition facts indicate that a banana is enriched with vitamin B6, vitamin C, manganese and potassium. One banana can fulfil around 35% of the daily requirement of the aforementioned minerals and vitamins. Good for every age; mothers feed kids with banana as it is very good for little children.

Banana benefits start from protecting from heart attacks, reducing mental stress, improving digestion, reducing hunger and go endless as there are yet many that can't be listed in one piece of write-up.

See also:

Bananas are sweet in taste. It has a very appealing aroma and that's why it is used to make many kinds of products such as banana custard, banana ice cream, banana cake and so on. (Here are some good banana recipes)

Banana Fruit Health Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Banana Fruit Health Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Banana Fruit Health Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   6 Comments   |   47702 Views   |   24 Oct 2018
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 December 2024)

this is unique information really I did not know this information before reading this post thanks a lot for sharing this unique post...

  • mustafa shah, karachi

Wa g wa

  • suleman naseem, Sialkot

Wow marvelous pehle q nahi btaya ..........

  • Ali Khan Afridi, Islamabad

Banana is very tasty, healthy and a superb fruit. I love banana. It comes whole year and I eat it whole year.

  • Ruqayya,

Nice information. It means we shouldn't ignore banana any way and keep eating and drinking its shake

  • Priyarose, karachi

Good and useful tips. Thanks for sharing.

  • Kifayat , Melbourne

کیلے میں چھپا طاقت کا خزانہ

کیلے میں چھپا طاقت کا خزانہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیلے میں چھپا طاقت کا خزانہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔