یرقان کے مرض میں مولی کا استعمال کسی مسیحا سے کم نہیں کیونکہ ۔۔ جانیئے مولی کے استعمال میں کون کون سے مسائل کا حل چھُپا ہے؟

موسمِ سرما میں کئی سبزیاں اور پھل آتے ہیں ہیں اور ان میں سے اکثر سبزیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جو ہمارے کئی مسائل کو حل کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں، انہیں میں مولی کا شمار بھی ہوتا ہے جو کان کے درد کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ اور بہت سی بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال کیا جاسکتی ہے۔
کا استعمال کئی موسمی اور دائمی بیماریوں سے بچانے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے، مولی کے اندر ایسے وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں جومختلف بیماریوں سے بچانے اوران کے علاج میں دواکا کردار ادا کرتے ہیں۔
آیئے اس کا طریقہ استعمال اور فوائد جان لیتے ہیں تاکہ آپ بھی سردی کے موسم میں مولی کے استعمال کو یقینی بنا سکیں۔

مولی سے متعدد بیماریوں کا مؤثر علاج

• کان کے درد میں مولی کا استعمال

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ آخر مولی سے کان کا درد کیسے دور کیا جا سکتا ہے، ہم بتاتے ہیں کان میں درد ہونے کی صورت میں مولی کو گرینڈ کر کے اس کا رس نکال لیں اور اس میں روغنِ گُل (گلاب) ہم وزن لے کر اُبال لیں اسے اس وقت ابالیں کہ مولی کا پانی مکمل خشک ہو جائے اور صرف روغن گل باقی رہ جائے، اب اس کے چند قطرے کان میں ٹپکائیں، یہ درد سے نجات دے کر فوری آرام پہنچائے گا۔

• کھانسی کا علاج

مولی کھانسی دور کرنے کے لئے بھی بہترین ہے، بلکہ کھانسی کے علاج میں مولی سے بہتر کوئی دوا نہیں کھانسی چاہے کیسی بھی ہو مولی میں موجود اجزاء بلغم کےاخراج میں مدد دے کر سینے کی جکڑن کو دور کرتے ہیں اور ساتھ ہی گلے کی سوزش کو ختم کر کے کھانسی میں آرام پہنچاتے ہیں۔
اس کے لئے مولی کا رس اور شہد دونوں کو ہم وزن لے کر اس میں چٹکی بھر نمک شامل کرکے استعمال کریں، یہ کھانسی سے نجات کے لئے بہترین نسخہ ہے۔

• پتھری سے نجات

پتے یا گردے میں پتھری ایک تکلیف دہ مرض ہے، اس کے لیے آپ کو ڈاکٹر دواؤں کے بعد آپریشن تجویز کر دیتے ہیں لیکن صرف مولی ایسی سبزی ہے جو آپ کی اس مشکل کو بھی حل کر سکتی ہے، مولی حیرت انگیز طور پر پتھری کو ذرات میں بدل کر جسم سے خارج کرنی کی صلاحیت رکھتی ہے۔
بس دو کھانے کے چمچ مولی کا رس نہا منہ دو ہفتے تک باقائدہ استعمال کریں، پتھری چھوٹے چھوٹے ذرات میں بدل کر قدرتی طور پر خارج ہو جائے گی۔

• یرقان کا علاج

مولی کا استعمال جسم سے فاسد مادوں کوخارج کر کے جگر کے افعال کو بہتر بناتا ہے، یرقان کے مریض مولی کے رس کو گڑ کے ساتھ ملا کر استعمال کریں یہ یرقان کو جڑ سے ختم کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

Mooli Se Yarqan Ka Asan Gharelu Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mooli Se Yarqan Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mooli Se Yarqan Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3820 Views   |   16 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 15 September 2024)

یرقان کے مرض میں مولی کا استعمال کسی مسیحا سے کم نہیں کیونکہ ۔۔ جانیئے مولی کے استعمال میں کون کون سے مسائل کا حل چھُپا ہے؟

یرقان کے مرض میں مولی کا استعمال کسی مسیحا سے کم نہیں کیونکہ ۔۔ جانیئے مولی کے استعمال میں کون کون سے مسائل کا حل چھُپا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یرقان کے مرض میں مولی کا استعمال کسی مسیحا سے کم نہیں کیونکہ ۔۔ جانیئے مولی کے استعمال میں کون کون سے مسائل کا حل چھُپا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔