دونوں بہنیں ہیں مگر جانی دشمن بن گئیں ۔۔ کاجول اور رانی مکھرجی کی زندگی کا وہ واقعہ، جس نے دونوں کو دشمن بنا دیا تھا

سوشل میڈیا پر بھارتی اداکاراؤں سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں، جبکہ کچھ سب کی توجہ بھی خوب سمیٹ لیتی ہیں۔

اداکارہ کاجول اور رانی مکھرجی بھارتی فلم انڈسٹی کی جانی مانی اداکارائیں ہیں، کاجول تو اداکار اجے دیوگن کی اہلیہ بن گئیں جبکہ رانی مکھرجی مشہور پروڈیوسر آدتیا چوپڑا کی دلہن بن گئیں۔

لیکن دونوں کی دوستی اور گہرا رشتہ کچھ یوں بدلا کہ پھر دوبارہ دونوں کو قریب نہ لا سکا، دراصل رانی مکھرجی اور کاجول آپس میں خونی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔

چونکہ دونوں آپس میں کزنز ہیں جبکہ کاجول اور رانی مکھرجی آپس میں سیکنڈ کزنز ہیں۔ دونوں بہنیں کہلائے جانے کے باوجود آپس میں شوبز کی ریس اور مختلف وجوہات کی بنا پر دونوں میں دوریاں بڑھ رہی ہیں۔

بھارتی سوشل میڈیا پر کے مطابق کاجول اور رانی مکھرجی کی فیملیز کے درمیان جائیداد کو لے کر تنازع کی وجہ سے بھی ان دونوں کے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں اور پھر خود کاجول نے شوبز میں رانی مکھرجی کو تگڑا مقابلہ دیا ہے۔

صورتحال اُس وقت مزید بگڑ گئی جب یش راج فلمز کی جانب سے کاجول کو تبدیل کر کے رانی مکھرجی کو فلم میں کاسٹ کیا گیا، یہ بھی اس لیے ہوا کیونکہ یش راج فلمز کے مالک کے بیٹے آدتیا چوپڑا رانی مکھرجی کو دل دے بیٹھے تھے۔

یہاں تک کہ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں بھی کاجول نے ڈائریکٹر کو رانی مکھرجی کو فلم سے نکالنے کے لیے بے حد زور دیا، تاہم آدتیا چوپڑا جیسے نام کی وجہ سے وہ اس دباؤ پر راضی نہیں ہوئے۔

اگرچہ اُس کے بعد دونوں ایک ساتھ کسی فلم میں دوبارہ نہیں آئیں لیکن مختلف مذہبی تقاریب میں دونوں ایک ساتھ موجود ہوتی ہیں، اور اپنے گھریلو جھگڑوں کو ایک ساتھ مل کر حل کرنے اور آپس میں دوستانہ رویہ اختیار کرنے کے عزم کو لے کر بڑھ رہی ہیں۔

Dono Behnain Hain Magar Jani Dushman

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dono Behnain Hain Magar Jani Dushman and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dono Behnain Hain Magar Jani Dushman to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   3978 Views   |   03 Jan 2023
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

دونوں بہنیں ہیں مگر جانی دشمن بن گئیں ۔۔ کاجول اور رانی مکھرجی کی زندگی کا وہ واقعہ، جس نے دونوں کو دشمن بنا دیا تھا

دونوں بہنیں ہیں مگر جانی دشمن بن گئیں ۔۔ کاجول اور رانی مکھرجی کی زندگی کا وہ واقعہ، جس نے دونوں کو دشمن بنا دیا تھا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دونوں بہنیں ہیں مگر جانی دشمن بن گئیں ۔۔ کاجول اور رانی مکھرجی کی زندگی کا وہ واقعہ، جس نے دونوں کو دشمن بنا دیا تھا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔