زیرے کا پانی پی کر اپنا وزن کم کیا ۔۔۔ جانیں وہ طریقے جس سے خاتون نے چند ماہ میں اپنا وزن تیزی سے گھٹایا

بھارت سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ کرتیکا اپنے وزن اور موٹے چہرے سے بہت ہی نا خوش تھیں۔ انہیں اپنے آپ میں تبدیلی لانے کے لیے وزن کم کرنا ہی تھا۔کرتیکانے وزن کم کرنے کی ٹھانی جس کے بعد انہوں نے ناقابل یقین حد تک اپنا وزن گھٹایا جسے دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔

کرتیکا نے وزن کم کرنے کے لیے کیسا ڈائٹ پلان مرتب کیا تھا؟

بھارتی شہر ہریانہ سے تعلق رکھنے والی کرتیکا کھنگار جو پیشے کے اعتبار سے اسسٹنٹ پروفیسر ہیں پہلے ان کا وزن 80 کلو گرام تھا جس کے بعد انہوں نے یوگا اور ایک خاص قسم کے صحت بخش مشروب کے استعمال کے ذریعے 27 کلو وزن کم کیا۔
کرتیکا نے بتایا کہ ان کا پورے ہفتے مختلف کھانا ہوتا ہے جیسے ایک دن مونگ دال، ایک دن سبزی پوہا، پھر اگلے دن کچھ اور قسم کا آئٹم۔
انہوں نے بتایا کہ وہ معمول کے مطابق روز صبح نیم گرم زیرے کے پانی کا استعمال کرتی ہیں اور سبز چائے کے ساتھ بادام کھاتی ہیں۔
دوپہر میں ان کے ڈائٹنگ پلان میں چپاتی اور سلاد شامل ہے جبکہ رات کے کھانے میں سوپ اور دلیہ کھچڑی شامل ہے۔
کرتیکا کے مطابق وہ روز صبح 5 بجے اٹھ کر ورزش کرتی ہیں جس میں یوگا اور کارڈیو انتہائی اہم ورک آؤٹ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یوں وزن راتوں رات کم نہیں ہوجاتا۔ ان کے وزن کم کرنے کے سفر نے انہیں بہت صبر دیا ہے۔ یہ کرتیکا کے لئے ایک اچھا فائدہ مند سفر رہا ہے۔

By Zain  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1776 Views   |   20 Sep 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about زیرے کا پانی پی کر اپنا وزن کم کیا ۔۔۔ جانیں وہ طریقے جس سے خاتون نے چند ماہ میں اپنا وزن تیزی سے گھٹایا and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (زیرے کا پانی پی کر اپنا وزن کم کیا ۔۔۔ جانیں وہ طریقے جس سے خاتون نے چند ماہ میں اپنا وزن تیزی سے گھٹایا) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.