کیا آپ صبح جب اٹھتے ہیں تو خود کو تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں ، آپ چاہے ناشتہ یا ورزش کچھ بھی کرلیں آپ کی تھکن یوں ہی برقرار رہتی ہے ؟ اگر ان تمام سوالات کا جواب ”ہاں“ میں ہے تو جان لیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنی غذا کی طرف توجہ دینا شروع کریں ۔ کیونکہ ان تمام باتوں کی وجہ سے آپ کے سر کے بال بھی گِر رہے ہوں گے ، جسم میں خون کی کمی بھی ہوگئی ہوگی جس کی وجہ سے مدافعتی نظام بھی اچھے انداز میں کام نہیں کررہا ہوگا ۔ جان لیں کہ اگر آپ کی غذا میں اینٹی اوکسیڈنٹس موجود نہیں ہیں تو آہستہ آہستہ ایسے مسائل آپ کو دیکھنے میں مل سکتے ہیں ۔ لہذا جسم میں اینٹی اوکسیڈنٹس کی کمی کودور کرنے کی کوشش کریں ۔
وہ لوگ جو خود جو ہر وقت تھکے ہوئے محسوس کرتے ہیں ، جن کا مدافتی نظام مضبوط نہیں ہے یاپھرجن کے جسم میں خو ن کی کمی ہے، انہیں ایک ماہر غذائیت ڈاکٹر ڈکشا انرجی ڈرنک بنانے کا طریقہ بتارہی ہیں، سستا سا یہ شربت گھر میں آسانی سے تیار ہوجائے گا ۔
درکار اجزا:
اس انرجی ڈرنک کو بنانے کیلئے ایک عدد چقندر، ایک عدد گاجر، چند پتے ہرا دھنیا، آدھا انار لے کر اس کے دانے نکال لیں ۔ کڑی پتہ 7 سے 8 عدد، پودینے کے چند پتے ۔ ایک ٹکڑا ادرک کا اور آدھا لیموں ۔ بلینڈر میں چقندر، گاجر، ہرا دھنیا، پودینہ، کڑی پتہ، انار دانیم ادرک اور آدھا لیموں کا رس ڈالیں ۔ اس میں آدھا گلاس پانی شامل کریں ۔ اچھی طرح بلینڈر میں ڈال کراسے بلینڈ کرلیں ۔ جب شربت تیار ہوجائے تو اسے چھان لیں ، اس میں حسب خواہش مٹھاس کیلئے شہد ڈالنا چاہیں تو ڈال لیں ، ورنہ ایسے ہی صبح نہار منہ اس ڈرنک کو پی لیں ۔
ڈاکٹر ڈکشا کا کہنا ہے کہ اگر جسم میں خون کی کمی ہوگی تو کئی مسائل سامنے آتے ہیں ، جن میں سے ایک بالوں کا گرنا بھی ہے ۔ اس کے علاوہ جسم میں کمزوری بھی پیدا ہوتی ہے ، ہر وقت تھکاوٹ سی محسوس ہوتی ہے، ساتھ ہی مدافعتی نظام بھی کمزور ہوجا تا ہے۔ ایسے افراد صبح اس انرجی ڈرنک کو پئیں تو ان کے یہ تمام مسائل چند ہی دنوں میں حل ہوجائیں گے اور وہ خود کو توانا محسوس کریں گے ، انہیں دن بھر کام کرنے کے بعد بھی تھکاوٹ محسوس نہیں ہوگی ۔
دیگر فوائد:
اس انرجی ڈرنک کی بدولت انسان کو میٹا بولک سسٹم بہتر انداز میں کام کرنے لگتا ہے ۔
اس کی وجہ سے جسم میں خون کی صفائی کا عمل بھی تیز ہوتا ہے، جس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ خون سے زہریلے مادے الگ ہو جاتے ہیں ، چہرے کی جلد صاف شفاف ہوجاتی ہے۔ جلد کے بڑھاپے کا عمل رُک جاتا ہے.
اس کی وجہ سے جسم میں خون کے خلیات تیزی سے بنتے ہیں اور خون کی کمی دور ہوتی ہے۔
دل کی صحت کیلئے یہ انرجی ڈرنک بہت فائدہ مند ہے۔ چقندر اور گاجر میں لیوٹن ، بیٹا کیروٹین ودیگر اجزا موجود ہوتے ہیں، جو دل کو صحت مند رکھتے ہیں ۔
اس انرجی ڈرنک میں زیادہ کیلوریز نہیں ہوتیں، اس لئے وزن نہیں بڑھتا ، ساتھ ہی اس میں بھرپور غذائیت موجود ہوتی ہے، جس کی وجہ سے انسان کا انرجی لیول بڑھتا ہے ۔ اسے پینے کے بعد پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے، اس لئے اسے پینے کے بعد بھوک زیادہ نہیں لگتی اس لئے وہ لوگ جو ڈائٹنگ کرنا چاہتے ہیں ان کیلئے یہ ڈرنک بہترین ثابت ہوتی ہے ۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Thakawat Door Karne Wali Energy Drink and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Thakawat Door Karne Wali Energy Drink to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Misbah is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Misbah is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
کیا آپ جلدی تھک جاتے ہیں، جسم میں خون کی کمی بھی ہے ؟ تو پھر اس انرجی ڈرنک کو گھر پر بنائیں، روزانہ پئیں اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنائیں!
کیا آپ جلدی تھک جاتے ہیں، جسم میں خون کی کمی بھی ہے ؟ تو پھر اس انرجی ڈرنک کو گھر پر بنائیں، روزانہ پئیں اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنائیں! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ جلدی تھک جاتے ہیں، جسم میں خون کی کمی بھی ہے ؟ تو پھر اس انرجی ڈرنک کو گھر پر بنائیں، روزانہ پئیں اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنائیں! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔