راتوں رات جلد میں نکھار لانے والی کریمیں کتنی خطرناک ہیں ، جانیے

ہم نے اکثر دیکھا ہے کہ عورتیں اور نوجوان لڑکیاں کس طرح راتوں رات جلد میں نکھار لانے والی کریموں کے لیے بلا جھجک روپے خرچ کرتی ہیں ۔ لیکن ان کو یہ پتہ نہیں ہوتا کہ یہ کریمیں جن کو وہ قدرتی تحفہ سمجھ رہیں ہیں ، وہ کتنی خطرناک ہیں ۔ آپ کو لگ رہا ہوگا کہ آپ خوبصورت ہو رہی ہیں لیکن ایسا نہیں ۔ یہ کریمیں دراصل آپ کی اندرونی خوبصورتی کو بالکل تباہ کر رہی ہیں۔


جتنی بھی فوراً گورا کرنے والی کریمیں ہیں ان میں دو اجزا عام ہیں ، مرکری اور ہائیڈ روکونون۔ ان دونوں اجزا کی 1پی پی ایم کی مقدار کریموں میں استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ حکام کے مطابق اب بھی مارکیٹ میں بہت سی ایسی فوراً گورا کرنے والی مصنوعات ہیں جن میں ان اجزا کی مقدار مقرر کی گئی مقدار سے بہت زیادہ ہے۔



مرکری کے استعمال سے جسمانی ذہنی برے اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ اسکے علاوہ مرکری کی وجہ سے جِلد کے ٹشوز بھی بہت متاثر ہوتے ہیں۔ جب یہ اجزا جلد سے گزرتے ہیں تو میلانن کی راہ میں رکاوٹ پیدا کر دیتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں جلد پتلی ہو جاتی ہے۔ جبکہ مرکری کے مضر اثرات کی وجہ سے اس کے استعمال پر دنیا کے بہت سے ممالک میں مکمل پابندی ہے۔ ہائیڈروکونون کا سب سے بڑا نقصان چوہوں اور مختلف جانوروں پر کیے گئے تجربات میں دیکھنے میں آیا۔ ہائیڈروکونون کی وجہ سے لیوکیمیا کی بیماری کا پیدا ہونا شامل ہے اور دونوں اجزا کے استعمال کی وجہ سے جلد قدرتی طور پر بیکٹیریا اور فنگس انفیکشن کو روکنے میں ناکام ہو جاتی ہے۔


ہماری رائے ہے کہ آپ کوئی بھی فوراً رنگ گورا کرنے والی کریم خریدنے سے پہلے اس کے اجزا کو بھی پڑھ لیں۔ لیکن احتیاط کیجئے گا کہ ہو سکتا اس کے اجزا تو لکھ دئیے ہوں لیکن اندر کچھ اور ہی ہو یا اسکے اجزا کے بارے میں کوئی اور زبان استعمال کی گئی ہو۔


اگر ہم ان کریموں کا استعمال بند کردیں جن میں مرکری کا استعمال کیا ہو تو تھوڑے عرصے بعد ہی آپ کی جلد دوبارہ ویسی ہی ہو جائے گی جیسی پہلے تھی تو ابھی دیر نہیں ہوئی آپ آج سے ہی ادنیٰ معیار کی کریموں کا استعمال بند کردیں اور اپنے لیے کوئی بھی دنیا میں جانی مانی کمپنی کی کریم خریدیں جس پر آپ کو اعتماد ہو اور کافی عرصہ سے مارکیٹ میں موجود ہو۔


فارمولہ کریموں کے استعمال کے خطرات
ہم سب چاہتے ہیں کہ اچھی شکل و صورت ہو ، اسکو حاصل کرنے کے لیے کس حد تک جانتے ہیں۔ کئی دفعہ اس کو حاصل کرنے کے چکر میں ہم اپنا نقصان کروا بیٹھتے ہیں اور ہمارے پاس اس کا حل یہ ہوتا ہے کہ راتوں رات سفید اور جلد میں نکھار لانے والی اشیا مارکیٹ سے خرید لاتے ہیں ۔ لیکن آپ کو نہیں پتہ ان کریموں میں مرکری کی مقدار شامل ہوتی ہے جو کہ ہماری جلد کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔


اس کے استعمال کے بعد دھبے، جلن اور سوزش پیدا ہو جاتی ہے۔مرکری کے استعمال کی علامات میں جذباتی کیفیت میں تبدیلی، تھکاوٹ، یاداشت کی کمزوری اور مسلسل سر کا درد شامل ہے۔ مرکری ملی اشیا کے باقاعدہ استعمال سے گردوں کے خراب ہونے کا اندیشہ بھی ہوتا ہے اور اسکی وجہ سے نروس سسٹم میں خرابی پیدا ہوتی ہے۔


اسکے علاوہ نوزائیدہ بچوں اور بڑے بچوں کی ذہنی نشوونما پر بھی اثرانداز ہوتا ہے۔ نوزائیدہ بچے جن کی مائیں ایسی مصنوعات کا استعمال کرتی ہیں وہ جب ماں کو چھو کر اپنی انگلیاں منہ میں ڈالتے ہیں تو مرکری کے اجزا ان کے منہ کے ذریعے ان کے جسم میں داخل ہو جاتے ہیں۔


بہت سی ایسی مصنوعات جن میں مرکری کا استعمال کیا گیا ہو مارکیٹ میں بغیر چیک کئے ہی پہنچ جاتی ہیں اور وہ (آئی ایس او) کے سٹینڈرڈ کے مطابق نہیں ہوتی اور مارکیٹ میں جگہ جگہ مل جاتی ہیں ۔ جن کو ہم خرید لاتے ہیں۔ حالانکہ لفظ ـ"فوری"لکھا ہونے کی وجہ سے بھی ہم اسے نظر انداز کر دیتے ہیں اور کسی بھی قسم کی فوری جسمانی تبدیلی بغیر کسی نقصان کے ممکن نہیں ہے۔ مثال کے طور پر وزن کو کم کرنے والی ادویات وقتی طور پر تو آپ کو فائدہ دیتی ہیں، لیکن ساتھ ساتھ آپ کے گردے خراب کرنے کا موجب بھی بنتی ہیں۔ اسلئے کوئی بھی چیز جو یہ دعویٰ کرے کے فوری طور پر مسئلہ حل کرے گی، ٹھیک نہیں ہو گی اور اس طرح فوری اثر کرنے والی کریمیں آپ کی جلد کو بیرونی طور پر جلا دیتی ہیں۔


ہمیشہ سے ہی اچھے برانڈ کی کریم ڈھونڈنا ایک بڑا مشکل فیصلہ ہوتا ہے۔ راتوں رات اپنی جلد میں نکھار لانے سے آپ مکمل چھان بین کر لیں کہ اس میں نقصان دو اجزا تو شامل نہیں ہیں۔ ہمیشہ وہ برانڈ ہی استعمال کریں جو کہ کئی سالوں سے استعمال ہو رہا ہو یا (پی ایس کیوسی اے) سے منظور شدہ ہو۔


Risks Of Quick Beauty Creams

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Risks Of Quick Beauty Creams and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Risks Of Quick Beauty Creams to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   7322 Views   |   11 May 2016
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

راتوں رات جلد میں نکھار لانے والی کریمیں کتنی خطرناک ہیں ، جانیے

راتوں رات جلد میں نکھار لانے والی کریمیں کتنی خطرناک ہیں ، جانیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ راتوں رات جلد میں نکھار لانے والی کریمیں کتنی خطرناک ہیں ، جانیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔