پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر زمان خان نے حال ہی میں ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کیا اور اپنے پہلے ہی میچ میں انہوں نے دنیائے کرکٹ میں توجہ حاصل کی۔
زمان خان پی ایس ایل کی فرنچائز ٹیم لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہیں اور اپنی ٹیم کے جانے مانے باؤلر ہیں۔
زمان خان کی زندگی پر ایک نظر ڈالیں تو وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں پی سی بی میں انٹرویو دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
زمان خان نے بتایا کہ میرے والد محنت مزدور کرتے تھے کبھی لکڑیوں کا کام کرتے تھے اور میرے سارے بھائی بھی مزدوری کرتے ہیں۔ نوجوان فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ میں مزدور زیادہ کرتا تھا جیسے بھٹے میں اینٹیں لادنا اور اس کے علاوہ جو بھی مزدوری کے لیے مل جاتا تھا۔
زمان خان نے بتایا کہ ایک مرتبہ ہمارے گراؤنڈ میں ٹیپ بال کا کرکٹ میچ ہورہا تھا تو وہ میں دیکھا کرتا تھا تو میں سوچتا تھا کہ یہ لوگ کھیل رہے ہیں میں بھی کھیل سکتا ہوں۔
فاسٹ باؤلر نے بتایا کہ میں ان کے پاس گیا اور کہا کہ میں بھی کھیلوں گا تو انہوں نے مجھے ایک اوور دیا تو میں اس وقت ١٢ وائڈ گیندیں کردیں تھیں۔ پھر دوسرے دن میں نے دوبارہ اوور کیا تو میری ایک بھی وائڈ بال نہیں ہوئی۔ وہاں سے میرا فاسٹ باؤلنگ کا شوق پیدا ہوا۔
زمان خان کرکٹ میں کیسے منتخب ہوئے انہوں نے اس ویڈیو میں بتا دیا۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Zaman Khan Story and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zaman Khan Story to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.