عام سے بخار سے موت کیسے ہوجاتی ہے؟ ملک میں تیزی سے پھیلنے والے جان لیوا وائرس سے کیسے بچیں؟

جان لیوا نگلیریا ایک بار پھر کراچی میں متحرک ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ ٥ دن میں نگلیریا سے مرنے والے افراد کی تعداد 3 ہوگئی ہے جو کہ تشویش ناک بات ہے۔ پچھلے سال نگلیریا سے 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

طبی ماہرین کے مطابق نیگلیریا کی علامات میں سر درد، بخار، متلی، الٹی، گردن میں اکڑن، بہکی ہوئی دماغی حالت اور دورے پڑنا شامل ہیں۔ نیگلیریا فاؤلری ایسا جرثومہ ہے جو آلودہ پانی کے ذریعے ناک کے راستے دماغ میں داخل ہوتا ہے اور دماغ کا اگلا حصہ کھانے لگتا ہے ۔ یہ زیادہ تر تالابوں، سوئمنگ پولز اور پانی کی ٹنکی میں گھر بناتا ہے۔

علامات

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نیگلیریا سے متاثر ہونے والے لوگ اس کو سمجھ ہی نہیں پاتے کیونکہ اس کی علامات معمولی سر در سے شروع ہوتی ہیں اور پھر حالت اتنی بگڑ جاتی ہے کہ مریض کے اسپتال پہنچنے تک موت ہوجاتی ہے۔ نیگلیریا کا علاج بھی کافی مشکل ہے جس کی وجہ سے اس سے متاثرہ افراد میں سے 95 فیصد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

بچاؤ کا طریقہ اور احتیاط

ماہرین کے مطابق یہ جرثومہ کپڑے دھونے والے بلیچ اور کلورین سے ختم ہوتا ہے اس لئے شہری اپنی پانی کی ٹنکیوں میں کلورین ضرور ڈالیں۔ اس کے علاوہ سوئمنگ پولز، تالاب میں نہانے سے گریز کریں۔ نمازی افراد وضو کرتے ہوئے بھی کلورین والا پانی استعمال کریں۔

Bukhar Se Mout Kese Ho Jati Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bukhar Se Mout Kese Ho Jati Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bukhar Se Mout Kese Ho Jati Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1748 Views   |   01 Jun 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

عام سے بخار سے موت کیسے ہوجاتی ہے؟ ملک میں تیزی سے پھیلنے والے جان لیوا وائرس سے کیسے بچیں؟

عام سے بخار سے موت کیسے ہوجاتی ہے؟ ملک میں تیزی سے پھیلنے والے جان لیوا وائرس سے کیسے بچیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عام سے بخار سے موت کیسے ہوجاتی ہے؟ ملک میں تیزی سے پھیلنے والے جان لیوا وائرس سے کیسے بچیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔