یہ سال کا سب سے شاندار لطیفہ ہے ۔۔ ابرار الحق کا کترینہ کے ساتھ کام نہ کرنے کے بیان پر مشی خان نے قہقہہ لگاتے ہوئے کیا کہا؟

پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان نے گلوکار ابرار الحق کے حالیہ بیان پر ان کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

چند دن قبل ابرار الحق نے ایک پوڈ کاسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش کی ہوئی تھی، اور یہ پیشکش معروف بھارتی پروڈکشن کمپنی ایروس کی جانب سے کی گئی تھی۔

گلوکار نے گفتگو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے فلم کی پیشکش ٹھکرادی تھی کیونکہ انہیں کانٹریکٹ میں موجود شرائط اچھی نہیں لگی تھیں۔

ابرار الحق نے یہ بھی کہا کہ فلم کے معاوضے تک معاملہ پہنچ ہی نہیں سکا کیونکہ میں نے پہلے ہی انکار کر دیا تھا اور انکار سن کر کمپنی کافی حیران ہوئی اور انہوں نے کہا کہ ہمیں آج تک کسی نے منع نہیں کیا۔

ابرار الحق کے اس بیان پر اب مشی خان کا ردعمل سامنے آیا جس میں انہوں نے گلوکار کے انکشاف پر قہقہے لگائے۔

مشی خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ 'روز روز اتنی مزیدار اور دلچسپ خبریں سننے کو ملتی ہیں کہ سمجھ نہیں آتی انسان ہنسے، روئے یا کیا کرے، آج میں نے سنا کہ ابرار الحق کو کترینہ کے ساتھ فلم کی آفر ہوئی اور انہوں نے ٹھکرا دی۔

اداکارہ نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا 'یہ سال کا سب سے شاندار لطیفہ ہے، پوڈکاسٹ اور سوشل میڈیا کافی عرصہ پہلے آچکا تھا تو یہ کس سن میں آفر ہوئی تھی آپ کو ابرار الحق صاحب؟ اور آپ تب کیوں نہیں بولے؟ اتنے سال بعد کیوں یاد آیا؟

انہوں نے کہا 'آپ سمیت متعدد افراد کے پارٹی چھوڑنے کے بعد دماغ میں کچھ ہلچل سی مچی ہوئی ہے، کیا بات ہے، یہ کوئی بات ہے کرنے والی، اس عمر میں۔

Mishi Khan Laughs At Abrar Ul Haq Statement

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mishi Khan Laughs At Abrar Ul Haq Statement and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mishi Khan Laughs At Abrar Ul Haq Statement to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   1199 Views   |   28 Apr 2024
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

یہ سال کا سب سے شاندار لطیفہ ہے ۔۔ ابرار الحق کا کترینہ کے ساتھ کام نہ کرنے کے بیان پر مشی خان نے قہقہہ لگاتے ہوئے کیا کہا؟

یہ سال کا سب سے شاندار لطیفہ ہے ۔۔ ابرار الحق کا کترینہ کے ساتھ کام نہ کرنے کے بیان پر مشی خان نے قہقہہ لگاتے ہوئے کیا کہا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ سال کا سب سے شاندار لطیفہ ہے ۔۔ ابرار الحق کا کترینہ کے ساتھ کام نہ کرنے کے بیان پر مشی خان نے قہقہہ لگاتے ہوئے کیا کہا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔