شوگر ہے لیکن بالکل فٹ ہوں۔۔ لمبے عرصے سے ذیابیطس کا شکار وسیم اکرم نے پہلی بار اپنی فٹنس کے راز کھول دیے

“میری کوشش ہوتی ہے کہ روزانہ صبح ٧ کلو میٹر واک کروں اس کے بعد میں ایک براؤن بریڈ اور انڈے کی سفیدی اور ساتھ کچھ سلاد کا ناشتہ کرتا ہوں۔ جوس نہیں پیتا کیونکہ اس میں بہت زیادہ چینی ہوتی ہے“

یہ کہنا ہے پاکستان کرکٹ کی دنیا کے لیجنڈ وسیم اکرم کا جو آج بھی اپنی فٹنیس کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ ذیابیطس کی وجہ سے وسیم اکرم کو اپنی صحت کا زیادہ خیال رکھنا پڑتا ہے۔ اس حوالے سے جاوید چوہدری کے شو میں وسیم نے اپنے لائف اسٹائل سے متعلق کچھ باتیں بیان کیں جو ہم یہاں اپنے قارئین کے لئے شئیر کررہے ہیں۔

دوپہر کے کھانے کے متعلق وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وہ شوارما بنانے جارہے ہیں اور کبھی کبھی ان کا دل ڈائیٹ کوک پینے کا کرتا ہے اس لئے وہ آدھا گلاس ڈائیٹ کوک پئیں گے۔ جبکہ رات کے کھانے میں وہ مچھلی کھانا پسند کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ وسیم اکرم مختلف جسم کے مخصوص حصوں کی ورزش کرتے ہیں تاکہ پورا جسم حرکت میں رہے۔

وسیم اکرم نے بتایا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دھوپ لیں کیونکہ جسم کو وٹامن ڈی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے بتایا کہ وہ انسولین لگاتے ہیں جبکہ سفر کی وجہ سے ان کا ایچ بی اے ون سی کا رزلٹ اکثر زیادہ ہی آتا ہے لیکن وہ خود کو صحت مند اور فٹ سمجھتے ہیں۔

How Wasim Akram Controlled Sugar

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like How Wasim Akram Controlled Sugar and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How Wasim Akram Controlled Sugar to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2055 Views   |   25 Aug 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

شوگر ہے لیکن بالکل فٹ ہوں۔۔ لمبے عرصے سے ذیابیطس کا شکار وسیم اکرم نے پہلی بار اپنی فٹنس کے راز کھول دیے

شوگر ہے لیکن بالکل فٹ ہوں۔۔ لمبے عرصے سے ذیابیطس کا شکار وسیم اکرم نے پہلی بار اپنی فٹنس کے راز کھول دیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شوگر ہے لیکن بالکل فٹ ہوں۔۔ لمبے عرصے سے ذیابیطس کا شکار وسیم اکرم نے پہلی بار اپنی فٹنس کے راز کھول دیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔