بدلتے موسم میں کھانسی اور نزلے سے کیسے بچا جائے؟ جانیئے مصری کا وہ استعمال جو کر دے گا آپ کو بھی حیران

مصری عام طور پر مٹھاس کے لئے سونف سپاری اور مختلف میٹھی چیزوں میں استعمال کی جاتی ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ مصری اور کس کام آ سکتی ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے مصری کا ایک حیرت انگیز استعمال تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں۔

مصری کا حیرت انگیز استعمال

جیسے ہی اکتوبر نومبر کا مہینہ آتا ہے موسم بدلنا شروع ہو جاتا ہے اور ہلکی سی سردی کا احساس ہونے لگتا ہے اور جوں ہی سرد موسم کی آمد ہوتی ہے تو گلے میں درد، کھانسی، نزلہ اور ٹھنڈ کی شکایت ہونا عام ہو جاتا ہے۔
ایسے میں مصری آپ کے بےحد کام آ سکتی ہے حکیم سالوں سے مصری کو صرف مٹھاس اور ذائقے کے لئے ہی نہیں بلکہ سردی سے بچنے، کھانسی دور کرنے اور بند گلے کو کھولنے کے لئے بھی استعمال کر رہے ہیں کیونکہ یہ مصری میٹھی تو ضرور ہوتی ہے مگر چینی کی طرح اس کا استعمال آپ کو نقصان نہیں پہنچاتا بلکہ فائدہ دیتا ہے۔

کھانسی، نزلہ زکام سے بچنے کے لئے مصری کا استعمال

مصری کھانسی نزلہ اور زکام کو دور کرنے کے لئے بہترین علاج تو ہے مگر اس کے لئے آپ کو اپنے باورچی خانے سے مزید بھی کچھ چیزیں اس میں شامل کرنی ہوں گے وہ کونسی چیزیں ہیں آیئے جانتے ہیں۔
سب سے پہلے مصری کو باریک پیس لیں، پھر اس میں پسی ہوئی کالی مرچ ملائیں ساتھ ہی اس میں تھوڑی مقدار میں گھی شامل کریں اب اس کو پیسٹ کی طرح بنائیں اور کھانے کے بعد اس کا استعمال کریں۔
اس کے علاوہ گلے کی خراش دور کرنے کے لئے اور جمے ہوئے نزلے کو ختم کرنے بند ناک کھولنے کے لئے پسی ہوئی مصری کو نیم گرم پانی میں ملا کر پی لیں۔

Misri Khane Ke Heran Kun Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Misri Khane Ke Heran Kun Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Misri Khane Ke Heran Kun Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5205 Views   |   15 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بدلتے موسم میں کھانسی اور نزلے سے کیسے بچا جائے؟ جانیئے مصری کا وہ استعمال جو کر دے گا آپ کو بھی حیران

بدلتے موسم میں کھانسی اور نزلے سے کیسے بچا جائے؟ جانیئے مصری کا وہ استعمال جو کر دے گا آپ کو بھی حیران ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بدلتے موسم میں کھانسی اور نزلے سے کیسے بچا جائے؟ جانیئے مصری کا وہ استعمال جو کر دے گا آپ کو بھی حیران سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔