|
اگر آپ کا بچہ کھانے پینے میں تنگ کرتا ہے تو یہ مسئلہ صرف آپ کے ساتھ نہیں ہے ، تقریباً50فیصد والدین کو یہی مشکلات ہیں ۔ لیکن ایسی صورتحال آپ کے بچے کی نشوونما اور جسمانی ودماغی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ۔
بچوں میں کھانا کھانے میں مشکلات کی 10اہم علامات
۱۔صرف مخصوص کھانا کھانے پر ضد کرتے ہیں ۔
۲۔ قوت مدافعت میں کمی یعنی بار بار بیماری یا انفیکشن میں مبتلاء ہوجاتے ہیں ۔
۳۔ عمر کے لحاظ سے قد اور وزن صحیح نہیں بڑھتا ۔
۴۔ زیادہ کھانا پلیٹ میں چھوڑ دیتے ہیں ۔
۵۔ ذہنی کارکردگی میں کمی اور اس کی وجہ سے پڑھائی میں توجہ کی کمی آجاتی ہے ۔
۶۔کچھ نیا کھانے میں ہچکچاتے ہیں ۔
۷۔ بہت زیادہ کھیل کود میں دھیان ہونے کی وجہ سے کھانا صحیح طرح نہیں کھاتے ۔
۸۔ کھانا ختم کرنے میں بہت زیادہ وقت لگاتے ہیں ۔
۹۔ کھانا کھانے کے بجائے جنک فوڈز پر اصرار کرتے ہیں ۔
۱۰۔ تنہائی پسند ہونے کی وجہ سے لوگوں کے ساتھ کھانا نہیں کھا پاتے ۔
بچوں کو کھانا کھلانے کے رہنما اصول
کھانا کھانے کے دوران بچے کی توجہ کھلونے، کتابیں، ٹیلی ویژن،کمپیوٹراور دیگر چیزوں کے بجائے صرف اور صرف کھانے پر مرکوز رکھیں ۔
بچے کے خود کھانا کھانے پر اس کی تعریف کریں، لیکن اس کا یا اس کے کھانے کی مقدار کے بارے میں ایک غیر جانبدارانہ رویہ رکھیں ۔
بچے کی بھوک بڑھانے کے لیے اس کو کم از کم تین سے چار گھنٹے کے درمیان کھانا یا ہلکی پھلکی غذا دیں ۔
کھانے کی مدت بیس سے تیس منٹ تک محدود رکھیں،چاہے بچے نے بہت کم ہی کیوں نہ کھایا ہو۔
بچے کی عمر کی مناسبت سے اس کے کھانے کو ترتیب دیں ۔
بچے کے خود کھانے پر اس کی حوصلہ افزائی کریں اور اس کی عمر کے حساب سے اس کے کھانے کی گندگی کو برداشت کریں ۔
کھانے کے ساتھ کھیلنے اور کھانے کے دوران بہت زیاد ہ بات کرنے پر اس کی حوصلہ شکنی کریں ۔
نئے کھانے کی چیزوں کو منظم طریقے سے اور خوبصورتی کے ساتھ پیش کریں ۔
|
Kia Aap Ka Bacha Khany Peny Main Tang Krta Hai | Being a Parent, you have to take interested in your child's health. Your role is to provide healthy food in appropriate portions and your child's role is to decide how much to eat but usually parents are also claim that their kids are not eating food properly that is why it is important to understand how to provide healthy choices for your child.
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Kia Aap Ka Bacha Khany Peny Main Tang Krta Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kia Aap Ka Bacha Khany Peny Main Tang Krta Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.
About the Author:
Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
Kia Aap Ka Bacha Khany Peny Main Tang Krta Hai
Kia Aap Ka Bacha Khany Peny Main Tang Krta Hai ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Kia Aap Ka Bacha Khany Peny Main Tang Krta Hai سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔