کھانسی کا شربت پیو تو صرف نیند ہی آتی ہے ۔۔ دادی اماں کے نسخے سے تیار کردہ کھانسی کا شربت بنانے کا وہ طریقہ، جو دوائی سے زیادہ تیزی سے کام کرے

اکثر ہم میں سے جب کسی کو کھانسی ہوتی ہے تو ہم فوراً میڈیکل اسٹور سے کھانسی کا شربت خرید لاتے ہیں تا کہ جلد سے جلد کھانسی کا علاج ممکن ہو۔ لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ کھانسی کا سیرپ پینے سے صرف نیند اور غنودگی ہی محسوس ہوتی ہے جبکہ کھانسی کافی دنوں تک ٹھیک نہیں ہوتی۔

اسلیئے آج ہم آپ کے لیئے لائے ہیں دادی جان کے قیمتی نسخے سے تیار کردہ کھانسی کا شربت گھر میں بنانے کا طریقہ، تو چلیئے شروع کرتے ہیں۔

ہوم میڈ کھانسی کا سیرپ:

۔ اجوائن 1 چمچ

۔ کالی مرچ 7 سے 8 دانے

۔ ادرک کا رس 2 چمچ

۔ کالا نمک 1 چٹکی

۔ شہد 4 چمچ

٭ سب سے پہلے اجوائن کو توے پر ڈال کر 30 سیکنڈ کے لیئے روسٹ کرلیں

٭ اسکے بعد بھونی ہوئی اجوائن میں کالی مرچ ڈال کر اسے ڈنڈے کونڈے یا پھر بیلن کی مدد سے کوٹ لیں

٭ اب اس میں ادرک کا رس، کالا نمک اور شہد شامل کر کے اچھے سے مکس کریں اور ایک کانچ کی بوتل میں بھر کے رکھ دیں

٭ اسے سیرپ کا ایک ایک چمچ دن میں 2 مرتبہ پیئیں، اور دھیان رہے کہ اسے پینے کے بعد آدھے گھنٹے تک آپ نے پانی نہیں پینا ہے۔

Homemade Cough Syrup Remedy

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Homemade Cough Syrup Remedy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Homemade Cough Syrup Remedy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1497 Views   |   18 Nov 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کھانسی کا شربت پیو تو صرف نیند ہی آتی ہے ۔۔ دادی اماں کے نسخے سے تیار کردہ کھانسی کا شربت بنانے کا وہ طریقہ، جو دوائی سے زیادہ تیزی سے کام کرے

کھانسی کا شربت پیو تو صرف نیند ہی آتی ہے ۔۔ دادی اماں کے نسخے سے تیار کردہ کھانسی کا شربت بنانے کا وہ طریقہ، جو دوائی سے زیادہ تیزی سے کام کرے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کھانسی کا شربت پیو تو صرف نیند ہی آتی ہے ۔۔ دادی اماں کے نسخے سے تیار کردہ کھانسی کا شربت بنانے کا وہ طریقہ، جو دوائی سے زیادہ تیزی سے کام کرے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔