معصومہ جیسی عورتوں کا یہی انجام ہونا چاہیے لیکن۔۔ بسمل ڈرامے کے اختتام پر لوگ توقیر کے کردار سے ناراض کیوں؟

“اصل قصور وار تو ٹی ٹی تھا جس نے اپنی بیوی کی وفا اور بیٹے کا خیال نہیں کیا جبکہ دوسری بیوی سے دودھ پیتا بچہ چھین لیا۔ اس کے پاس پیسے ہیں تو وہ بچ گیا۔ ایسے مردوں کو سزا ملنی چاہیے“

“جب ٹی ٹی نکاح سے پہلے گھر معصومہ کے نام کرچکا تھا تو وہ واپس کیسے لے سکتا ہے اور حق مہر کی رقم بھی ملنی چاہیے تھی۔ لگتا ہے ڈرامے کی آخری قسط جلدی میں لکھی گئی ہے“

“اولاد کا کمپنسیشن نہیں ہوسکتا۔ ریحام نے جو کیا بالکل ٹھیک کیا۔ اب وہ زمانہ گیا جب عورتیں روتی دھوتی اور بیچاری بنی مردوں کی بے وفائی قبول کرلیتی تھیں۔

یہ کہنا ہے صارفین کا جو گزشتہ رات مشہور ڈرام بسمل لی آخری قسط پر تبصرے کررہے ہیں۔ ڈرامے کی کہانی تاؤقیر تسیر نامی امیر آدمی کے گرد گھومتی ہے، جو ایک دھوکے باز لڑکی کے جال میں پھنس کر اپنے بیٹے سے محروم ہو جاتا ہے البتہ آخری قسط نے مداحوں کو ایک نئے بحث و مباحثے میں الجھا دیا۔ قسط میں توقیر تاصیر اپنے بچے کو معصومہ سے چھین کر گھر واپس لے آتا ہے، لیکن ریحام اسے چھوڑ کر چلی جاتی ہے۔ اس انجام نے ناظرین کو دو دھڑوں میں تقسیم کر دیا ہے۔

کچھ مداحوں نے معصومہ کو ملنے والی سزا کو انصاف پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ لالچ کے راستے اپنانے والوں کے لیے یہ ایک سبق ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ ریحام کے بیٹے کو چھیننے کی قیمت معصومہ کو اپنے بچے کی جدائی میں چکانی پڑی، جو کہانی کو ایک منطقی انجام دیتا ہے۔

دوسری جانب، کچھ مداحوں نے اس اختتام کو غیر متوازن اور یکطرفہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ توقیر تاصیر (TT) بھی اتنا ہی قصوروار تھا اور اسے بھی معصومہ کی طرح سزا ملنی چاہیے تھی۔ ان کے مطابق، توقیر تاصیر کا کردار اپنی طاقت کا غلط استعمال کرکے سزا سے بچ نکلا، جو مداحوں کے لیے مایوس کن تھا۔

کہانی کے جلدی ختم ہونے پر بھی شائقین نے تنقید کی۔ کئی لوگوں کا کہنا تھا کہ ریحام کا توقیر تاصیر کو چھوڑ دینا غیر ضروری تھا، اور معصومہ کے بچے کو اس سے جدا کرنا ایک غیر منصفانہ عمل تھا۔

بسمِل کی آخری قسط نے ناظرین کو ایک جذباتی رولر کوسٹر پر ڈال دیا ہے، جہاں کچھ اختتام سے مطمئن ہیں، تو کچھ نے اسے مصنف کی کمزوری قرار دیا۔ لیکن ایک بات واضح ہے کہ یہ ڈرامہ اپنے ناظرین کے ذہنوں میں دیر تک زندہ رہے گا، چاہے مثبت پہلوؤں سے یا تنقیدی نظروں سے۔

Bismil Drama Last Episode Review

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bismil Drama Last Episode Review and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bismil Drama Last Episode Review to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1646 Views   |   27 Dec 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 December 2024)

معصومہ جیسی عورتوں کا یہی انجام ہونا چاہیے لیکن۔۔ بسمل ڈرامے کے اختتام پر لوگ توقیر کے کردار سے ناراض کیوں؟

معصومہ جیسی عورتوں کا یہی انجام ہونا چاہیے لیکن۔۔ بسمل ڈرامے کے اختتام پر لوگ توقیر کے کردار سے ناراض کیوں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ معصومہ جیسی عورتوں کا یہی انجام ہونا چاہیے لیکن۔۔ بسمل ڈرامے کے اختتام پر لوگ توقیر کے کردار سے ناراض کیوں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔