ہمیں روزمرہ کی زندگی میں جلد کے مختلف قسم کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کچھ عام مسائل جیسے خشک جلد ، مہاسے یا پمپل کے داغ ، آئلی اسکن وغیرہ ، ہمیں کافی حد تک پریشان کرتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں ، ہم بازار میں دستیاب ہر چیزکے استعمال کی کوشش کرتے ہیں جو ان مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کا دعویٰ کرتا ہے۔ جب حفاظت اور لاگت کی بات ہو تو قدرتی علاج کو کچھ بھی شکست نہیں دے سکتا۔
سرخ صندل ووڈ جلد کو کس طرح فائدہ دیتا ہے؟
سرخ صندل ووڈ ایک آیورویدک جڑی بوٹی ہے جسے ہماری نانی دادی اپنی روزمرہ کی خوبصورتی کے بڑھانے کے لئے استعمال کرتی تھیں۔ اسے یا تو پیسٹ فارم یا پاؤڈر کی شکل میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ جلد کی سیاہی کو ختم کرنے اور داغوں سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ، باقاعدگی سے سرخ صندل کی لکڑی کا استعمال ترو تازہ نظر آنے والی جلد حاصل کرنے میں معاون ہوگا۔
1۔ عرق گلاب اور سرخ صندل ووڈ فیس ماسک
لال صندل کا پاؤڈر 1 چمچ
عرق گلاب 1 چمچ
شہد 1 چمچ
ہلدی ایک چٹکی
یہ ماسک آپ کے مہاسوں اور پمپل کے داغوں کے علاج میں آپ کی مدد کرے گا۔ صندل کی لکڑی کا پاؤڈراورعرق گلاب ملا کر مکس کریں۔ اس میں شہد اور ہلدی شامل کریں اور تمام اجزاء کو اچھی طرح سے اکٹھا کرلیں۔ اگر آپ کو ہلدی سے الرجی ہے تو آپ اس کو شامل نہ کریں۔
اسے یا تو پورے چہرے پر یا صرف متاثرہ حصے پر لگائیں۔ جب تک یہ سوکھ نہ جائے اسےلگا رہنے دیں ، بعد میں اسے نیم گرم پانی سے اچھی طرح دھولیں۔ اس علاج کو مستقل بنیاد پر استعمال کیا جاسکتا ہے جب تک کہ آپ کو فرق محسوس نہ ہو۔
2۔ لیموں اور سرخ صندل ووڈ ماسک
لال صندل کا پاؤڈر 1 چمچ
لیموں کے رس چند قطرے
یہ ماسک آئلی جلد والے لوگوں کے لئے بہترین ہے۔ یہ جلد کے مسام بند کرنے کے ساتھ ساتھ جلد پر پیدا ہونے والے اضافی سیبم کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔
آپ کو بس اتنا کرنے کی ضرورت ہے کہ ایک ہلکا سا پیسٹ بنانے کے لئے آپ کو سرخ صندل ووڈ پاؤڈر اور لیموں کا رس ملائیں۔ اسے صاف شدہ چہرے پر لگائیں اور 15-20 منٹ تک لگا رہنے دیں ،بعد میں اسے ٹھنڈے پانی سے صاف کریں۔ چونکہ لیموں کے رس میں تیزابیت کی خصوصیات ہوتی ہے یہ آپ کی جلد کو خشک کرسکتی ہے۔ اس سے بچنے کے لئے ہلکا سا موئسچرایزر لگا لیں۔
3۔ پپیتا اور سرخ صندل ووڈ ماسک
صندل کا پاؤڈر 1 چمچ
پکا ہوا پپیتا حسب ضرورت
پہلے پپیتے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور پیسٹ بنانے کے لئے اس کو مسل دیں۔ اس پپیتا کے پیسٹ کا 2 چمچ سرخ صندل کے پاؤڈرمیں شامل کریں۔ دونوں اجزاء کو اچھی طرح سے مکس کریں۔
اس پیسٹ کو یکساں طور پر اپنے چہرے پر لگائیں اور آہستہ سے 2 سے 3 منٹ مساج کریں۔ اسے 20 منٹ تک رہنے دیں اور پھر اسے سادہ پانی سے دھولیں۔ اپنی جلد کو جوان بنانے کے لئے ہفتے میں ایک بار اس ایکسفولیئشن ماسک کا استعمال کریں۔
4۔ دہی ، دودھ اور سرخ صندل ووڈ ماسک
لال صندل کا پاؤڈر 1 چمچ
دہی 2 چمچ
دودھ 2 چمچ
ہلدی آدھا چمچ
اگر آپ کی جلد پرداغ دھبے اورآئل ہے تو یہ ماسک آپ کو اس سے چھٹکارا دلانے میں مدد دے گا اورآپ کو جلد کی یکساں رنگت فراہم کرے گا۔
ایک پیالے میں 1 چمچ لال صندل کا پاؤڈر ، دہی اور دودھ ایک ساتھ ملا دیں۔ اگر آپ کو الرجی نہ ہو تو اس میں ایک چٹکی بھرہلدی ڈال دیں۔ اس کو اپنے چہرے پر لگائیں اوراسے کچھ منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ بعد میں اسے عام پانی سے صاف کریں۔ بہتر نتائج کے لیے اس علاج کو ہفتے میں ایک یا دو بار استعمال کریں۔
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Sandalwood For Face Beauty and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sandalwood For Face Beauty to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.