چہرے کے مسام کھل رہے ہوں یا ایکنی کا مسئلہ ہو۔۔ جانیں جائفل کا ایک ٹکڑا کیسے آپ کی مدد کرسکتا ہے؟ تو اس کو ضرور استعمال کریں اور کم پیسوں میں زیادہ فائدہ اٹھائیں

دیکھا جائے تو ہمارے کچن میں مصالحوں کا خزانہ موجود ہے لیکن ہم میں سے کتنی خواتین ہیں جو اسکا صحیح استعمال ہی نہیں جانتیں۔ ہم صرف ان مصالحوں کو کھانا بنانے کیلیئے استعمال کرتے ہیں جبکہ اس سے اور بھی کئی فائدے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

جیسے کہ جائفل۔۔ کیا آپ جانتی ہیں ایک جائفل کا ٹکڑا آپ کی جلد کے مختلف مسئلوں کو حل کرسکتا ہے؟ وہ مسئلے جن کے لئے آپ مہنگی کریمیں اور دوائیں استعمال کرتی ہیں۔

تو چلیئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ، آپ جائفل کو کیسے اور کن اسکن پروبلمز کیلیئے استعمال کرسکتی ہیں

٭ خراب جلد کیلیئے:

اگر آپ کی جلد خراب ہوگئی ہے اور چہرے پر بڑھتی عمر کے اثرات واضح ہو رہے ہیں تو ایک چمچ جائفل کے پاوڈر کو بیکنگ سوڈا اور شہد میں مکس کر کے ماسک تیار کریں اور چہرے پر 20 منٹ کے لئے لگا کر چھوڑ دیں، خشک ہونے پر ہلکے ہاتھوں سے پانی سے منہ دھو لیں۔ اس سے جھریاں بھی کنٹرول ہونگی اور جلد بھی صاف ستھری ہوجائے گی۔

٭ خشک جلد کیلیئے:

جن کی اسکن خشک ہوتی ہے انکی جلد سردی کے موسم میں مزید پھٹ جاتی ہے تو، ایک چمچ دہی میں ایک چمچ جائفل کے پاؤڈر کو مکس کریں اور جب چاہیں چہرے پر 20 منٹ کے لئے لگالیں، اس سے نہ صرف پھٹی ہوئی جلد ہائیڈریٹ ہو جائے گی بلکہ جلد کی خوبصورتی بھی بڑھ جائے گی۔

٭ ایکنی کے دھبوں کیلیئے:

چہرے پر ایکنی سے داغ دھبے اور نشانات پڑ جاتے ہیں تو ایک چمچ جائفل کا پاؤڈر اور ایک چمچ لونگ کے پاؤڈر میں دو چمچ کینو کا رس شامل کرکے چہرے پر لگائیں، اس سے آپ کو فائدہ ہوگا۔

٭ چہرے کے کھلے مسام کیلیئے:

جلد کے کھلے مساموں میں گرد جلدی بھر جاتی ہے جسکی وجہ سے اکثر خواتین پریشان رہتی ہیں ایسے میں آپ ایک چمچ جائفل پاؤڈر میں ایک چمچ ہلدی اور لیموں کا رس مکس کریں اور چہرے پر لگا کر خوب اچھی طرح رگڑیں تاکہ کھلے مساموں کی صفائی بھی ہو جائے اور ڈیڈ اسکن سیلز خود بخود جلد سے خارج ہو جائیں۔

٭ چکنی جلد کیلیئے:

خواتین کو چکنی/آئلی جلد کے مسائل سارا سال رہتے ہیں اس کے لئے سب سے اچھا کلینزر یہ ہے، ایک چمچ جائفل پاؤڈر میں ایک چمچ لیموں کا رس اور آدھا چمچ آٹا مکس کریں، لیپ بنائیں اور چہرے پر لگائیں، آپ خود 15 دن میں فرق محسوس کریں گی۔ کیونکہ اس میں انزائملز موجود ہوتے ہیں جو جلدی ہی جلد کے اندر کا سارا آئل جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Jaiphal Beauty Benefits In Urdu

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Jaiphal Beauty Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jaiphal Beauty Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2085 Views   |   25 Jan 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

چہرے کے مسام کھل رہے ہوں یا ایکنی کا مسئلہ ہو۔۔ جانیں جائفل کا ایک ٹکڑا کیسے آپ کی مدد کرسکتا ہے؟ تو اس کو ضرور استعمال کریں اور کم پیسوں میں زیادہ فائدہ اٹھائیں

چہرے کے مسام کھل رہے ہوں یا ایکنی کا مسئلہ ہو۔۔ جانیں جائفل کا ایک ٹکڑا کیسے آپ کی مدد کرسکتا ہے؟ تو اس کو ضرور استعمال کریں اور کم پیسوں میں زیادہ فائدہ اٹھائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چہرے کے مسام کھل رہے ہوں یا ایکنی کا مسئلہ ہو۔۔ جانیں جائفل کا ایک ٹکڑا کیسے آپ کی مدد کرسکتا ہے؟ تو اس کو ضرور استعمال کریں اور کم پیسوں میں زیادہ فائدہ اٹھائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔