8000 چینی ریسٹورینٹ میں کھانا کھا چکا ہے ۔۔ جانیے یہ شخص ریسٹورینٹ میں ہی کھانا کیوں کھاتا ہے؟

کھانا ہر شخص کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ ہر تھوڑی دیر انسان کو بھوک لگتی ہے اور وہ کھانا کھانے نکل پڑتا ہے۔ کوئی گھر پر ہی کھانا آرڈر کرلیتا ہے تو کسی کو ریسٹورینٹ جا کر کھانے کا شوق ہوتا ہے۔

آج ایک ایسے شخص کے بارے میں آپ کو بتانے جا رہے ہیں جو کبھی گھر پر کھانا کھاتا ہی نہیں بلکہ ریسٹورینٹ جا کر ہی کھانا کھانے کو ترجیح دیتا ہے۔

مذکورہ شخص کا نام ڈیوڈ آر چن ہے جس کا تعلق چین سے ہے۔ اس شخص نے ایک انوکھا کارنامہ انجام دیا ہے بلکہ ریکارڈ قائم کیا۔

جی ہاں! ایک امریکی شہری جو چین کے 8 ہزار ریسٹورینٹ میں کھانا کھا کر انٹرنیٹ کی زینت بنا ہوا ہے۔

لیکن آخر کیا وجہ ہے کہ یہ شخص ہزاروں چینی ریسٹورینٹ میں کھانا کھاتا رہتا ہے۔ یقیناً آپ لوگ بھی اس کے بارے میں دلچسپ معلومات جاننے کے منتظر ہوں گے۔

کچھ لوگوں کے لیے خوراک صرف زندہ رہنے کا ایک ذریعہ ہے، لیکن وہیں چند لوگوں کے لیے کھانا ایک جذبہ ہے۔ ہمارے درمیان بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو بطور تفریح ​​باہر جا کر کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

وہ جاتے ہیں اور اچھا کھانا کھاتے ہیں، خوشیاں مناتے ہیں اور اپنی معمول کی زندگی کے مطابق گھر لوٹ آتے ہیں۔ لیکن اس چینی آدمی کے لیے کھانے کے ہر تجربے کا مطلب ایک سنجیدہ کاروبار بھی ہے۔ یعنی انہوں نے یہ سوچ لیا تھا کہ ہر ریسٹورینٹ جا کر ایک نیا کارنامہ انجام دینا ہے۔

David K. Chan لاس اینجلس میں مقیم ایک سابق ٹیکس وکیل ہیں۔ان کا دعویٰ ہے کہ وہ اب تک امریکہ بھر میں تقریباً 8,000 چینی ریسٹورینٹ کا دورہ کر چکے ہیں۔

اگرچہ ان کے خاندان نے چین کے گوانگ ڈونگ صوبے سے کیلیفورنیا میں نقل مکانی کی تھی لیکن بچپن میں مسٹر چان کو چینی کھانے بالکل پسند نہیں تھے۔

وہ کہتے ہیں کہ مخلتف قسم کے مستند چینی کھانوں کے لیے امریکہ میں زبردست جگہ لاس اینجلس میں سان گبریئیل ویلی ہے لیکن ایک نوالے کے سائز کے چینی کھانوں کے لیے سان فرانسکو بہترین جگہ ہے۔

مسٹر چان کہتے ہیں ایک بار انھیں غیر متوقع طور پر اچھا چاؤمین کلارک ڈیل، مسیسیپی میں کھانے کا موقع ملا تاہم شمالی ڈکوٹا میں انھیں چینی کھانا کھا کر خاصی مایوسی ہوئی۔

فرائی چاول ابلے چاولوں کی طرح تھے اور کسی نے ان پر سویا ساس ڈال تھی۔

انہوں نے باقاعدہ طور پر ہر آؤٹنگ کو بڑی محنت سے اسپریڈشیٹ کی شکل میں تیار کیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے ذاتی بلاگ اور انسٹاگرام ہینڈل پر بھی شئیرکی۔

ریٹائرمنٹ کے باوجود امریکی شہری چان نئے مقامات پر جا کر مزید چینی کھانوں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں اور فوڈ بلاگ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

8000 Cheni Restaurant Main Khana

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 8000 Cheni Restaurant Main Khana and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 8000 Cheni Restaurant Main Khana to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   2456 Views   |   13 Nov 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

8000 چینی ریسٹورینٹ میں کھانا کھا چکا ہے ۔۔ جانیے یہ شخص ریسٹورینٹ میں ہی کھانا کیوں کھاتا ہے؟

8000 چینی ریسٹورینٹ میں کھانا کھا چکا ہے ۔۔ جانیے یہ شخص ریسٹورینٹ میں ہی کھانا کیوں کھاتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 8000 چینی ریسٹورینٹ میں کھانا کھا چکا ہے ۔۔ جانیے یہ شخص ریسٹورینٹ میں ہی کھانا کیوں کھاتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔