پھلوں کا بادشاہ آم٬ کتنے فوائد جانتے ہیں آپ؟

ویسے تو موسم گرما ہمارے لیے خاصا تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے لیکن اس موسم کی ایک بہت ہی خاص بات ہے مزیدار اور خوش ذائقہ آم، جسے پھلوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے اور یہ بلا وجہ نہیں، آم کھانے کے اتنے فوائد ہیں کہ انہیں شمار کرنا مشکل ہے۔ اس پھل کے فوائد اس قدر زیادہ ہیں کہ روزانہ ایک آم تو ضرور کھانا چاہئے۔

آم کو برصغیر کا جلیل القدر پھل، جنت کا میوہ اور دیوتاؤں کا بھوگ جیسے نام دئیے گئے ہیں۔ سب سے اعلیٰ اور نفیس آم پاکستان اور بھارت میں ہوتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ آم کے آبائی وطن ہیں۔ آم اپنے ذائقہ، تاثیر، رنگ اور صحت بخشی کے لحاظ سے سب سے منفرد ہے اور برصغیر میں کاشت کے سبب سستا اور سہل الحصول بھی ہے۔ آم کا درخت خوب پھل لاتا ہے، اور اس کی سینکڑوں اقسام ہیں جن میں الفانسو، انور رٹول، سندھڑی، دسہری، ثمر بہشت، چونسہ، لنگڑا، بیگن پلی، فجری اور مالدہ آم کی وہ مشہور قسمیں ہیں۔ برصغیر کو آم کا گھر بھی کہتے ہیں، یہاں کے قدیم باشندے بھی بڑی رغبت سے استعمال کرتے تھے۔

کچا آم ذائقے میں ترش ہوتا ہے جبکہ پختہ شیریں ہوتا ہے۔ اس کا مزاج کچے کی صورت میں سرد و خشک پہلے درجے میں اور پختہ گرم و تر دوسرے درجے میں ہوتا ہے۔ اس کے پھول اور گٹھلی سرد و خشک ہوتے ہیں۔ اس کی مقدار خوراک بقدر ہضم ہے مگر ذیابیطس کے مریض ایک چھٹانک سے زیادہ نہ کھائیں۔

آم کھانے کے فوائد:
یہ آنتوں کو قوت دیتا ہے۔ آم اعضائے رئیسہ کو قوت دیتا ہے۔ اس کے کھانے سے جسم موٹا ہوتا ہے۔ آم کا مربہ دل اور معدے کو طاقت دیتا ہے۔
آم میں وٹامنز’’ اے، بی، ج، د ی‘‘ کی وافر مقدار ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ آم میں گوشت بنانے والے، شکری نشاستہ د ار اور روغنی اجزائ، فاسفورس ، کیلشیم، پوٹاشیم اور گلوکوز چوتھا حصہ اور پانی تین چوتھائی اجزاء شامل ہوتے ہیں۔
اس میں وٹامن سی اور فائبر بھی ہوتا ہے جو کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے۔ آم کے ٹکڑوں کو دس سے پندرہ منٹ کیلئے چہرے پر رکھیں، یہ بند مساموں کو کھولتا ہے، جلد کو صاف کرتا ہے اور آپ کو کیل مہاسوں اور دانوں سے بچاتا ہے۔
آم جسم میں الکلی کے ذخیروں کو بھی برقرار رکھتا ہے اس کا فائبر بھوک کو کنٹرول کرتا ہے اور وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے۔
آم جو پکا ہوا اور رسیلا ہو تمام عمر کے لوگوں کے لیے یکساں مفید ہے۔ جو بچے لاغر اور کمزور ہوں ان کے لیے تو عمدہ قدرتی ٹانک ہے۔
آم کے بعد کچی لسی پینے سے جسم میں فربہی ہوتی ہے اور تازگی آتی ہے۔ آم کا استعمال اعضاء رئیسہ دل و دماغ اور جگر کے لیے مفید ہے۔ آم میں نشاستہ دار اجزاء ہوتے ہیں اس سے جسم موٹا ہوتا ہے۔
بینائی کو قوت دیتا ہے بشرطیکہ آم کھانے کے بعدکچی لسی پی جائے۔ ۔آم منہ کی بے مزگی کو دور کرتا ہے۔
آم کو چوس کر کھانا بہتر ہوتا ہے۔ آموں کو برف یا ٹھنڈے پانی میں تھوڑی دیر رکھ کر کھانا چاہیے اور کھانے سے پہلے اچھی طرح سے دھو لینا چاہیے تاکہ آم کی گوند اچھی طرح سے صاف ہوجائے۔ ورنہ وہ گلے میں خراش کا سبب بنتی ہے۔
یہ دل کے پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے۔ اس کا استعمال بدن میں سات چیزوں کو بنانے میں مدد دیتا ہے۔ معدے کی ہضم کرنے والی رطوبت‘ خون‘ چربی‘ ہڈیوں کا گودا اور مادہ منویہ‘ آم کا پھل جگر کی خرابیوں‘ وزن کی کمی اور دیگر جسمانی بے قاعدگیوں کو بھی دور کرتا ہے۔
بے خوابی کی شکایت دور کرنے کے لیے ایک آم کا کھانا اور بعد ازاں ٹھنڈا دودھ پینا بے حد میفد ہوتا ہے۔

آم کے درخت کے فوائد:
ذیابیطس:
ذیابیطس کے مرض میں آم کے پیڑ کے نوخیز پتے بہت مفید سمجھے جاتے ہیں۔ تازہ پتوں کو رات بھر پانی میں بھگوئے رکھنے کے بعد صبح پانی کو چھاننے سے پہلے یہ پتے اسی پانی میں اچھی طرح نچوڑ لیے جائیں۔ یہ مشروب روزانہ صبح پینے سے ذیابیطس کے مرض پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔ اس مشروب کے متبادل کے طور پر تازہ پتوں کو سائے میں خشک کرلیا جاتا ہے۔ پھر ان کا سفوف بنا کر محفوظ کرلیتے ہیں۔ یہ سفوف دن میں دو بار یعنی صبح و شام آدھا چائے کا چمچہ پانی کے ساتھ استعمال کرنا انتہائی مفید ہے۔

بچھو کا ڈنگ
آم کا پھل توڑتے کے وقت شاخ سے جو رس نکلتا ہے اسے بچھو کے ڈنگ پر لگایا جائے تو فوراً درد دور ہوجاتا ہے۔ شہد کی مکھی کے ڈنگ پر بھی اس رس کا استعمال کیا جاسکتا ہے- اس لیے رس جمع کر کے بوتل میں محفوظ کرلینا چاہیے۔

سوزاک اور بواسیر:
آم کے سبز پتے ایک تولہ حقے کی چلم میں رکھ کر کش لگانے سے بواسیر دور ہو جاتی ہے۔ سوزاک کے مرض میں آم کی چھال ایک تولہ اور ڈھائی تولہ پانی میں رات بھگو کر صبح پانی چھان کر پی لینے سے بے حد فائدہ ہوتا ہے۔

نکسیر:
نکسیر کی صورت میں آم کے پھولوں کو سائے میں خشک کر کے سفوف بنا لیں اور بطرز نسوار ناک میں لینے سے خون بند ہو جاتا ہے ۔

نزلہ، زکام، کمزوری دماغ اور ہچکی:
آم کے پتوں کی چائے پینے سے نزلہ، زکام، کمزوری دماغ اور ہچکی دور ہو جاتی ہے۔ ہچکی بند کرنے کے لیے ایک تولہ آم کے پتے حقّے میں رکھ کر پلائیں۔ مفید ہے۔

آم کا جوس اور اس کے فوائد:
یہ جوس وٹامن اے سی اور ای کے حصول کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ جدید تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ مذکورہ تینوں وٹامن مل کے بیماریاں پیدا کرنے والے فاسد مادوں کا سخت مقابلہ کرتے ہیں۔یہ دل ، دماغ ،معدے اور پھیپھڑوں کو طاقت پہنچاتا ہے۔

اجزاء
آم دو عدد (چھیلے اور کیوبز میں کٹے ہوئے
تازہ دودھ ایک لیٹر
چینی ایک کھانے کا چمچ
بادام دس عدد
برف حسب ضرورت

ترکیب:
1- بلینڈر میں دودھ، آم اور چینی ملا کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
2- اور برف ڈال کر گلاس میں نکال لیں اور بادام سے گارنش کرکے سرو کریں۔

چند احتیاطی تدابیر:
آم کو احتیاط سے کھانا چاہیے۔ اس کے زیادہ کھانے سے ضعف جگر کا عارضہ اور مرض استسقاء ہو سکتا ہے۔
آم پیشاب آور ہے۔
نہار منہ آم کبھی نہیں کھانا چاہیے۔(اسی طرح نہار منہ کیلا بھی نہیں کھانا چاہیے۔ آم اور کیلے کے جوس اور ملک شیک کا بھی یہی حکم ہے۔) اس سے معدے کو نقصان پہنچتا ہے اوراندر گرمی پیداہوجاتی ہے۔
بغیر ٹھنڈا کیے آم اکثر جسم پر پھوڑے، پھنسیاں اور آنکھوں کی بیماریاں پیدا کرتا ہے۔
کھٹا آم صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔ اس لیے اس کے کھانے سے پرہیز کیا جائے۔
کھٹا آم کھانے سے گلے اور دانتوں کو نقصان ہوتا ہے۔ اس سے زکام اور خون کی خرابی بھی ہو سکتی ہے۔

Mango Fruit Nutrition Facts

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mango Fruit Nutrition Facts and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mango Fruit Nutrition Facts to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Musaddiq  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   10576 Views   |   05 Jun 2021
About the Author:

Musaddiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Musaddiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

پھلوں کا بادشاہ آم٬ کتنے فوائد جانتے ہیں آپ؟

پھلوں کا بادشاہ آم٬ کتنے فوائد جانتے ہیں آپ؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پھلوں کا بادشاہ آم٬ کتنے فوائد جانتے ہیں آپ؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔