دال ہو یا سبزی، صرف ایک چمچ سے مزہ دو بالا۔۔ اب گھر میں بنائیں آسان طریقے سے ایسا چکن پاؤڈر، جو سادے کھانے میں بھی جان ڈال دے

پہلے محدود کھانوں میں استعمال ہونے والی چیزیں آج کل تقریباً ہر کھانے میں ہی استعمال ہورہی ہے، جس کی وجہ سے ان میں ملاوٹ بھی زیادہ ہونے لگی ہے۔ جو ذائقہ پہلے ایک چمچ مصالحہ ڈالنے پر آتا تھا آج دو چمچ ڈالنے پر بھی نہیں آتا۔۔

ایسا ہی ایک مصالحہ چکن پاؤڈر ہے، جو فرینچ فرائز کی جان بن چکا ہے، اسکے علاوہ گھر میں پکنے والی دال اور سبزیوں میں بھی اب اسکا استعمال ہورہا ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں گھر میں اسے بنانے کا نہایت ہی آسان طریقہ کیا ہے۔۔

اجزاء:

چکن 350 گرام (بغیر ہڈی کے)
پیاز 2 عدد درمیانے سائز کی
موٹا لہسن 1 پورا
ادرک 3 انچ کا ٹکڑا

طریقہ کار:

۔ لہسن کے چھلکے اتار دیں اور ادرک کو بغیر چھلکا اتارے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، ساتھ ہی پیاز کو بھی لمبائی میں باریک کاٹنا ہے
۔ اب ایک تھال میں تینوں چیزوں کو پھیلا دیں اور کسی باریک کپڑے یا جالی سے ڈھک کر 2 دن کیلیئے دھوپ میں رکھ دیں، تا کہ وہ سوکھ جائے
۔ بلکل ایسا ہی چکن کے ساتھ بھی کرنا ہے اور اسے بھی دھوپ میں خشک کرلینا ہے 3 دنوں تک
۔ جب چکن اور سبزی دونوں خشک ہوجائیں پوری طرح تو انہیں گرینڈر میں ڈال کر پیس لیں اور آخر میں اس میں 1 چمچ نمک شامل کریں
۔ اصل اور ذائقہ دار چکن پاؤڈر تیار ہے!
اگر آپ کے گھر مائیکرو ویو اوون ہے تو اس سے بھی آسان اور کم وقت میں چکن پاؤڈر بن سکتا ہے، اسکے لیئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں

Khane Ke Zaiqa Barhane Ka Raaz

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Khane Ke Zaiqa Barhane Ka Raaz and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khane Ke Zaiqa Barhane Ka Raaz to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2442 Views   |   13 Apr 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

دال ہو یا سبزی، صرف ایک چمچ سے مزہ دو بالا۔۔ اب گھر میں بنائیں آسان طریقے سے ایسا چکن پاؤڈر، جو سادے کھانے میں بھی جان ڈال دے

دال ہو یا سبزی، صرف ایک چمچ سے مزہ دو بالا۔۔ اب گھر میں بنائیں آسان طریقے سے ایسا چکن پاؤڈر، جو سادے کھانے میں بھی جان ڈال دے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دال ہو یا سبزی، صرف ایک چمچ سے مزہ دو بالا۔۔ اب گھر میں بنائیں آسان طریقے سے ایسا چکن پاؤڈر، جو سادے کھانے میں بھی جان ڈال دے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔