بھائی سے شادی کرنے والی سمندر کی ملکہ ۔۔ مصر کی وہ فرعون ملکہ، جس کا پورا شہر سمندر میں چلا گیا

دنیا میں ایسی کئی چیزیں ہیں، جو کہ اپنے منفرد ہونے کی وجہ سے اور تاریخی حیثیت رکھنے کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، تاہم ان کی پراسراریت بھی انہیں سب میں منفرد بنا دیتی ہیں۔

مصر ایک ایسا قدیم ملک جس کی تاریخ کئی سو سال پرانی ہے، اس تاریخ میں انسانی رہن سہن کا بھی حوالہ ملتا ہے، جبکہ ان کے ساتھ ہونے والے خوفناک واقعات کا بھی۔

تاہم ایک ایسا ہی شہر اور اس کی شہزادی بھی سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہے، جس کا پورا شہر یا تو سمندر میں چلا گیا تھا یا پھر اس شہر کی قیمتی چیزوں کو سمندر میں ڈال دیا گیا تھا، اور یہ سمندر بھی کوئی عام نہیں بلکہ دریائے نیل ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق 2016 میں دریائے نیل کی تہہ میں موجود کچھ ایسے کھنڈرات اور مجسمے پائے گئے تھے، جو کہ حیرت انگیز طور پر یوں معلوم ہو رہے تھے کہ جیسے یہ یہاں برسوں سے موجود ہوں، اور پانی ان کے اندر داخل ہوا ہو۔

2500 سال قبل کی اس تہذیب کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ یونان اور مصر کے لوگوں کے درمیان تجارتی روابط قائم تھے، تاہم اس وقت بھی فرعون کی ہی بادشاہت تھی۔ لیکن اسی زمانے کے آس پاس آنے والا شدید زلزلہ اور اس کی بعد آنے والی بڑی لہروں نے اس شہر کو صفہ ہستی سے مٹا دیا تھا۔

تاریخ دان فرینک گوڈلو اور ان کی ٹیم نے جب یہاں تحقیق کی تو انکشاف ہوا کہ یہاں کے لوگوں کے خداؤں کی مورتیاں، عبادت گاہیں، مجسمے، ضروریات زندگی سے متعلق چیزیں، گھریلو اشیاء سمیت کئی چیزیں موجود تھیں۔

یہاں سے ملنے والی چیزوں میں ایک تختی بھی تھی جس پر چند ڈیزائن بنے تھے، ان ڈیزائن میں اس وقت کے مقامی لوگوں کی جانب سے پوجے جانے والے خداؤں کی تصاویر موجود تھی۔

شہزادی آرسینائے دوئم کی تصویر بھی یہاں موجود تھی، جو کہ کافی دلچسپ اور حیرت انگیز معلوم ہو رہی تھی، چونکہ ان دنوں مصر کی فرعون بادشاہت میں شہزادے کو بادشاہت بچانے کے لیے اپنی بہن سے شادی کرنا پڑتی تھی، یہی وجہ تھی کہ آرسینائے دوئم نے بھی اپنے بھائی سے شادی کی اور ملکہ بن گئیں۔

تاہم ملکہ بننے والی آرسینائے اپنے رتبے اور طاقت کی بدولت جانی جانے لگیں، تیز ترار نگاہیں، بڑی زلفیں، خوبصورت چہرے کی بنا پر بھی ملکہ سب کی توجہ حاصل کرتی تھیں۔

لیکن شدید زلزلے کے بعد شاید سب کچھ تبدیل ہو گیا ہوگا، جب ہی مجسمے اور تختیوں پر موجود تصاویر کی بنا پر ملکہ آرسینائے اب سمندری ملکہ کے طور پر بھی جانی جانے لگ گئیں۔

Bhai Se Shadi Karne Wali Malka

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bhai Se Shadi Karne Wali Malka and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bhai Se Shadi Karne Wali Malka to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2588 Views   |   27 Sep 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 May 2024)

بھائی سے شادی کرنے والی سمندر کی ملکہ ۔۔ مصر کی وہ فرعون ملکہ، جس کا پورا شہر سمندر میں چلا گیا

بھائی سے شادی کرنے والی سمندر کی ملکہ ۔۔ مصر کی وہ فرعون ملکہ، جس کا پورا شہر سمندر میں چلا گیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بھائی سے شادی کرنے والی سمندر کی ملکہ ۔۔ مصر کی وہ فرعون ملکہ، جس کا پورا شہر سمندر میں چلا گیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔