شوگر کنٹرول کرنے میں مٹر مددگار ۔۔ جانیئے ہرے ہرے مٹر کے دانے شوگر کو کس طرح کنٹرول کر سکتے ہیں؟

ٹائپ 2 ذیابیطس ایک ایسی حالت ہے جو بلڈ شوگر لیول کو متاثر کرتی ہے، اس حالت میں، مریض کا جسم یا تو ہارمون انسولین پیدا نہیں کرتا یا وہ انسولین کے اثرات کے خلاف مزاحمت کرتا ہے، جس کی وجہ سے وہ خون میں شوگر لیول کو کنٹرول کرنے سے قاصر رہتا ہے۔
ٹائپ 2 ذیابیطس کی کچھ علامات میں پیاس لگنا، بار بار پیشاب کرنے کی خواہش، بھوک، تھکاوٹ اور بصارت کا دھندلا پن شامل ہیں، اس حالت کو دواؤں، ورزش اور صحت مند غذا کے استعمال کے ذریعے منظم کیا جا سکتا ہے، ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریض کے لیے صحت بخش غذا کا استعمال کرنا بہت ضروری ہے، جو خون میں شوگر کی سطح میں اچانک اضافے کو روک سکے۔
یہی وجہ ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ اپنی پلیٹ میں موجود ہر کھانے کا بغور تجزیہ کریں اور اس میں مزید ایسی غذائیں شامل کریں جو بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتی ہیں۔
مٹر ایک ایسی سبزی ہے جسے ذیابیطس کے مریض اپنی خوراک میں شامل کر کے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، مٹر سب سے مشہور دیسی سبزیوں میں سے ایک ہے ہرے ہرے یہ مٹر کو کھانا پکانے میں استعمال کیے جاتے ہیں اور ہر کوئی اسے شوق سے کھاتا ہے، اگرچہ مٹر سردیوں کی سبزی ہے لیکن آج کل یہ سال بھر دستیاب رہتی ہے۔

• شوگر کے مریضوں کے لئے مٹر کے فوائد

شوگر کے مریضوں کے لئے مٹر بےحڈ فائدے مند ہے، شوگر کے مریض مٹر کو مختلف طریقوں سے اپنی غذا میں شامل کر سکتے ہیں، شوگر کے مریضوں کے لئے مٹر کس طرح فائدے مند ثابت ہو سکتے ہیں، آیئے جانتے ہیں۔

• کیلوریز میں کم

ماہرین کے مطابق 100 گرام مٹر میں صرف 80 کیلوریز ہوتی ہیں، کم کیلوریز والی غذائیں شوگر کے مریضوں کے لئے فائدے مند ثابت ہوتی ہیں کیونکہ کیلوریز کے زائد استعمال سے موٹاپے کا شکار ہونے کا خدشہ ہوتا ہے اور موٹاپا ٹائپ 2 ذیابطیس کا شکار ہونے کی وجہ بنتا ہے۔

• پوٹاشیم کی وافر مقدار

پوٹاشیم کی کمی ذیابیطس کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے اور اس لیے یہ منرل ان لوگوں کے لیے اہم ہے جو اس بیماری کا شکار ہیں، سبز مٹر میں 244 ملی گرام پوٹاشیم ہوتا ہے، جو ذیابطیس کے مریضوں کے لئے بہترین ہے، بلڈ پریشر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے پوٹاشیم انتہائی اہم ہے۔

• پروٹین کا خزانہ

مٹر کو اگر پروٹین کا خزانہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، 100 گرام مٹر میں 5 گرام پروٹین ہوتا ہے پروٹین کا استعمال اضافی بھوک کا خاتمہ کرتا ہے اور یوں وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے اس لئے مٹر کا استعمال ذیابطیس کو کنٹرول کرنے اور وزن کم کرنے دونوں کے لئے مفید ہے۔

• فائبر کی وافر مقدار

فائبر ہماری مجموعی صحت کے لئے بےحد ضروری ہے، 100 گرام مٹر میں 14 گرام کاربوہائیڈریٹ اور 5 گرام فائبر ہوتا ہے، جو ذیابطیس کے مریضوں کے لئے انتہائی ضروری ہے۔
ذیابیطس کے مریض اپنے چاول کے پکوان، سلاد، ناشتے کے آملیٹ اور پاستا میں مٹر شامل کر سکتے ہیں، یاد رہے کہ اپنی ذیابیطس کی خوراک میں کوئی بھی غذا شامل کرنے سے پہلے اپنے ماہرِ غذائیت سے مشورہ ضرور کر لیں۔

Matar Se Sugar Control Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Matar Se Sugar Control Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Matar Se Sugar Control Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3576 Views   |   13 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

شوگر کنٹرول کرنے میں مٹر مددگار ۔۔ جانیئے ہرے ہرے مٹر کے دانے شوگر کو کس طرح کنٹرول کر سکتے ہیں؟

شوگر کنٹرول کرنے میں مٹر مددگار ۔۔ جانیئے ہرے ہرے مٹر کے دانے شوگر کو کس طرح کنٹرول کر سکتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شوگر کنٹرول کرنے میں مٹر مددگار ۔۔ جانیئے ہرے ہرے مٹر کے دانے شوگر کو کس طرح کنٹرول کر سکتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔