جنت کا پھل انجیر کھائیں صحت مند زندگی پائیں ۔۔ انجیر کھانے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ جانیئے

یہ تو آپ سب ہی جانتے ہوں گے کہ انجیر کو جنت کا پھل کہا جاتا ہے تو اس بات سے ہی اس کی اہمیت واضح ہو جاتی ہے کہ یقینی طور پر یہ پھل بےحد مفید ہوگا اور اس کے حیرت انگیز فوائد سے انسانوں کے کئی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
انجیر کا استعمال تو لوگ کرتے ہی ہیں مگر اس کا استعمال کرنے کے صحیح طریقے سے واقف نہیں، اگر آپ انجیر کو صحیح طریقے سے استعمال کریں تو کمزور اور دبلے لوگوں کے لیے وزن بڑھانے اور وزن میں کمی لانے کے خواہش مند افراد کے لیے وزن کم کرنے دونوں ہی کاموں میں مفید ثابت ہوگی۔
آیئے انجیر استعمال کرنے کا صحیح طریقہ اور اس کے فوائد کے حوالے سے آپ کو آگاہ کرتے ہیں لیکن سب سے پہلے انجیر کی غذائیت جاننا ضروری ہے۔

• انجیر میں موجود غذائیت

ماہرین غذائیت کے مطابق انجیر کے 100 گرام میں 239 کیلوریز، 3.1 گرام پروٹین، 53 گرام کاربوہائیڈریٹس، 53 گرام شوگر،1.2 گرام فیٹ، 12 گرام فائبر پایا جاتا ہے یعنی یہ غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔
انجیر میں پروٹین کے علاوہ کیلشیم، فاسفورس، وٹامن اے، کے اور سی کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے جبکہ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں پایا جاتا ہے۔

انجیر کھانے کے فوائد

• قبض کشا

طبی ماہرین کے مطابق انسانی مجموعی صحت براہ راست معدے اور آنتوں سے جڑی ہوتی ہے ایسے میں انجیر معدے اور آنتوں دونوں کے لئے ہی بےحد مفید ہے، انجیر پیٹ کی بیماریوں خصوصاً قبض کے لیے نہایت مفید ہے انجیر کو پانی میں بھگو کر رات بھر کے لیے رکھ دیں اور صبح نہار منہ کھائیں، اس عمل سے دائمی قبض دور ہو جائے گی۔

• خون کی کمی

غذائی ماہرین کے مطابق انجیر جسم سے خون کی کمی دور کرتی ہے، اور خون کی کمی دور کر کے یہ چہرے کو پرکشش سفید و سرخ رنگت دیتی ہے، اور خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔

انجیر کس طرح کھائیں؟

غذائی ماہرین کے مطابق انجیر کو کھانے کا صحیح طریقہ کار بہت اہمیت رکھتا ہے، اس میں فائبر کی بھی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے اس کے باوجود بھی خشک انجیر یا تازہ پھل انجیر کے ایک دن میں کم از کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 5 دانے کھانے چاہئیں۔

وزن کم کرنے کے لئے انجیر کا استعمال کس طرح کیا جائے؟

وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کو دن میں زیادہ سے زیادہ 3 دانے انجیر کے ناشتے اور دوپہر کے کھانے کے درمیان کھالینے چاہئیں، اس طرح انجیر کھانے کے نتیجے میں وزن میں کمی وا قع ہوگی اور آپ کو کچھ ہی دنوں میں فرق محسوس ہونے لگے گا۔

وزن بڑھانے کے لئے انجیر کا استعمال کس طرح کیا جائے؟

ماہرین کے مطابق انجیر کو دودھ کے ساتھ شیک یا پھر دودھ میں ابال کر کھانے سے وزن میں واضح اضافہ ہوتا ہے اور خون کی کمی اور چہرے کی پیلاہٹ دور ہوتی ہے ایسا مسلسل کرنے سے 1 سے 2 ماہ میں ہی آپ صحت میں اضافہ نظر آ جائے گا۔

• انجیر کے دیگر فوائد

سردی کے موسم میں کھانسی، دمہ اور بلغم سے نجات کے لیے انجیر انتہائی مفید ہے اسے سردی میں روزانہ استعمال کرنا چاہیئے۔
سردیوں میں بچوں کو خشک انجیر کھلانا اُن کی نشوونما کے لیے بے حد مفید ہے اور انہیں سردی کے اثرات سے بھی بچاتا ہے۔
بخار کی حالت میں مریض کا منہ بار بار خشک ہوجاتا ہو تو انجیر کا گودا منہ میں رکھنے سے منہ سوکھتا نہیں اور بخار میں بھی کمی آتی ہے، اس کے علاوہ انجیر ایک ایسا حیرت انگیز پھل ہے جس کے استعمال سے گردے اور مثانے میں موجود پتھری ختم ہو جاتی ہے۔

Anjeer Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Anjeer Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anjeer Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6462 Views   |   23 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

جنت کا پھل انجیر کھائیں صحت مند زندگی پائیں ۔۔ انجیر کھانے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ جانیئے

جنت کا پھل انجیر کھائیں صحت مند زندگی پائیں ۔۔ انجیر کھانے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ جانیئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جنت کا پھل انجیر کھائیں صحت مند زندگی پائیں ۔۔ انجیر کھانے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ جانیئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔