گرین ٹی بالوں کے لیے کیسے مفید ثابت ہو سکتی ہے؟ جانیں استعمال کے 3 طریقے

گرین ٹی یا سبز چائے ناصرف ہماری جلد خوبصورت، وزن میں کمی اور کولیسٹرول لیول کو متوازن رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے بلکہ یہ ہمارے بالوں کے بے شمار مسائل کا حل بھی ہو سکتی ہے۔
نرم و ملائم، مضبوط اور لمبے بال ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے، بالوں کا صرف لمبا ہونا کافی نہیں بلکہ صحت مند ہونا ضروری ہے اور سبز چائے بالوں کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ سر کی جلد پر خشکی کو ختم کرتی ہے، ماحولیاتی آلودگی سے بال کمزور ہو جاتے ہیں جبکہ سبز چائے انہیں مضبوط بناتی ہے جبکہ بالوں کے جھڑنے کے عمل کو بھی سست کرتی ہے۔
اب آپ کو بتاتے ہیں کہ سبز چائے میں ایسے کون سی اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ کے بالوں اور جلد کی صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں۔
سبز چائے میں اینٹی انفلامینٹری اجزا پائے جانے کے سبب جِلد کی صفائی میں بہترین کردار ادا کرتی ہے، جِلد پر فنگس یا بیکٹیریا کی وجہ سے بننے والے انفیکشن کو روکتی ہے اور خلیوں کو صحت مند رہنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
گرین میں کیٹیچِن اور ا بیوڈیینس کمپاؤنڈ بھی پائے جاتے ہیں جوکہ قدرتی طور پر اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء ہیں۔ یہ دونوں اجزاء بالوں کے گرنے کا سبب بننے والے ہارمون ڈیہائیڈرو ٹیسٹوسٹیرون کی افزائش میں مدد فراہم کرتا ہے، ان دونوں کمپاؤنڈز کو بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیے اہم جز سمجھا جاتا ہے۔
سبز چائے کو غذائیت کا پاور ہاؤس بھی کہا جاتا ہے، سبز چائے میں موجود وٹامن بی بھی بالوں کے گرنے کے عمل کو روکتا ہے۔ وٹامن بی کے استعمال سے بالوں کے درمیان سے ٹوٹنے میں بھی کمی آتی ہے جبکہ بال دو منہ کے بھی نہیں ہوتے۔

1) گرین ٹی کو بالوں پر استعمال کرنے کا طریقہ:
آدھے لیٹر پانی میں سبز چائے کے کچھ چمچے شامل کریں اور ا نہیں 15 منٹ کے لیے ابال لیں، ٹھنڈا ہونے پر فریج میں محفوظ کر لیں۔ پھر اپنے بالوں کو کسی کم کیمیکل والے شیمپو سے دھوئیں اور بالوں میں گرین ٹی کا 10 منٹ تک مساج کریں، کچھ دیر بعد ٹھنڈے پانی سے بالوں کو نتھار لیں، یہ عمل ہفتے میں 2 بار لازمی کریں۔ (اس عمل سے آپ کے بال صاف ستھرے اور سلکی رہیں گے۔)

2) سبز چائے کا اسپرے:
بالوں کو ایسا اسٹائل دینے کے لیے جو دیر تک خراب نہ ہو، ایک اسپرے بوتل میں ایلوویر جیل (پیس کر، پیسٹ) اور سبز چائے کی ایک مقدار ڈالیں، اب اس میں حسب ضرورت کوئی بھی اپنی پسند کے تیل کے چند قطرے شامل کر لیں اور اچھی طرح سے ملائیں، اس سے آپ کے بال چمکدار، ماحولیاتی آلودگی سے پاک اور سُلجھے ہوئے رہیں گے اور بالوں کا کوئی بھی اسٹائل بنانے میں آسانی ہوگی۔

3) سبز چائے ہیئر ماسک:
گرین ٹی کے 2 چمچ لیں ، ایک چائے کا چمچ کھوپرے کا تیل لیں، ایک چائے کا چمچ زیتون کا تیل اور ایک انڈے کی زردی لے لیں۔ پھر ان اجزا کو اچھی طرح سے یکجان پیس کر ماسک بنا لیں اور بالوں کی جڑوں سے لے کر سِروں تک لگائیں، اس ماسک کو 15 سے 20 منٹ لگا رہنے دیں، بعد میں کسی بھی کم کیمیکل والے شیمپو سے بال دھو لیں۔

Green Tea For Hair Benefits

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Green Tea For Hair Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Green Tea For Hair Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   5678 Views   |   23 Nov 2020
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

گرین ٹی بالوں کے لیے کیسے مفید ثابت ہو سکتی ہے؟ جانیں استعمال کے 3 طریقے

گرین ٹی بالوں کے لیے کیسے مفید ثابت ہو سکتی ہے؟ جانیں استعمال کے 3 طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گرین ٹی بالوں کے لیے کیسے مفید ثابت ہو سکتی ہے؟ جانیں استعمال کے 3 طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔