گال گلابی اور چہرہ چاند جیسا روشن صرف 20 منٹ میں.. ڈاکٹر بلقیس کا بتایا ہوا چقندر کا زبردست ماسک آپ بھی آزمائیں

"اس سے چہرہ چاند کی طرح چمکدار اور گال گلابی ہوجاتے ہیں۔ چہرے اور ہاتھ پاؤں سے داغ دھبے دور کرتا ہے، میل صاف کرتا ہے اور چہرے کو قدرتی گورا رنگ دیتا ہے"

یہ کہنا ہے ڈاکٹر بلقیس کا جو مشہور ہربلسٹ ہیں۔ اپنے نئے وی لاگ میں ڈاکٹر بلقیس نے رنگت نکھارنے اور چہرے کو گلابی گورا پن دینے کا انتہائی آسان اور سستا ماسک بنانے کا طریقہ بتایا ہے۔ آئیے ہم وہ آپ کو بھی بتاتے ہیں۔

ماسک بنانے کا طریقہ

ایک چقندر کا رس نکال لیں۔ اگر جوس نکالنے والی مشین نہیں تو تھوڑے سے پانی میں چقندر کو بلینڈ کر لیں اور چھان کر رس پیالے میں نکالیں۔ اس رس میں ایک چمچ خشک دودھ، ایک کھانے کا چمچ ایلوویرا جیل، ایک کھانے کا چمچ گاجر کا رس اور ایک کھانے کا چمچ شہد ملا کر ایک جان کر لیں۔

استعمال کا طریقہ

اس آمیزے کو چہرے، ہاتھ پاؤں یا جسم کے کسی بھی حصے پر لگائیں۔ چاہیں تو نہانے سے پہلے پورے جسم پر لگا کر 20 منٹ بعد پانی سے دھو لیں۔ یہ ماسک چہرے پر رات بھر بھی لگایا جاسکتا ہے۔ چہرہ دھونے کے بعد آپ فوری طور پر جلد میں گلابی نکھار دیکھیں گی۔ مستقل استعمال سے چہرے پر ناقابل یقین حد تک گلابی چمک پیدا ہوجائے گی۔

Chehry Ko Gulabi Karne Wala Mask

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Chehry Ko Gulabi Karne Wala Mask and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chehry Ko Gulabi Karne Wala Mask to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2682 Views   |   11 Feb 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

گال گلابی اور چہرہ چاند جیسا روشن صرف 20 منٹ میں.. ڈاکٹر بلقیس کا بتایا ہوا چقندر کا زبردست ماسک آپ بھی آزمائیں

گال گلابی اور چہرہ چاند جیسا روشن صرف 20 منٹ میں.. ڈاکٹر بلقیس کا بتایا ہوا چقندر کا زبردست ماسک آپ بھی آزمائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گال گلابی اور چہرہ چاند جیسا روشن صرف 20 منٹ میں.. ڈاکٹر بلقیس کا بتایا ہوا چقندر کا زبردست ماسک آپ بھی آزمائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔