انڈیا اور پاکستان میں زیادہ تر حاملہ خواتین حمل کے 4 مہینے میں پریشان اور عجیب کشمکش میں مبتلا رہتی ہیں کیونکہ ان دونوں ممالک میں لڑکیوں سے زیادہ بیٹے کی پیدائش کا بے صبری سے انتظار ہوتا ہے اور آج بھی ہزاروں بے قدرے افراد بیٹی کی پیدائش کو جیون پر بوجھ سمجھتے ہیں۔ مگر یہ دو ڈاکٹر ایسے ہیں جو بیٹی پیدا ہونے پر خاندان والوں سے نہ تو کوئی فیس لیتے ہیں، بلکہ بچے کے لئے تحفے تحائف بھی دیتے ہیں۔
٭ ڈاکٹر گنیش راکھ:
بھارت سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر گنیش راکھ کو بیٹی کی بہت خواہش تھی، مگر جب ان کی بیوی کی ڈیلیوری ہونے والی تھی تو یہ مالی مسائل کا شکار تھے، ان کی بیوی کی حالت اچانک بگڑگئی تھی اور ڈاکٹر نے اپنی فیس کے ساتھ آپریشن کی فیس جمع کروانے کے لئے کہا، ان کو پیسے بھرنے میں تھوڑی دیر ہوگئی اور ان کی بچی ماں کے پیٹ میں ہی مرگئی، جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کرلیا کہ جب کوئی حاملہ خاتون ان کے پاس آئے گی اور وہ بیٹی کو جنم دے گی تو اس سے کوئی روپیہ پیسہ نہیں لیں گے،
33 سالہ ڈاکٹر گنیش گذشتہ 5 سالوں سے اب تک 432 سے زائد بیٹیوں کی پیدائش فری میں کروا چکے ہیں اور پیدائش کے بعد یہ خود بھی والدین کو مٹھائی کھلاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ: '' مجھے اپنی بیٹی کی خوشی منانے کا موقع تو نہ ملا، لیکن میں دوسروں کی بیٹیوں کی خوشیوں کو منانے میں ان کی مدد ضررو کرتا ہوں۔ ''
٭ سمرتی خدوانی:
بھارت کے گُڑگاؤں سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر سمرتی بھی بیٹی کی پیدائش پر ماں کا علاج مفت کرتی ہیں اور بچی کو تحفے دیتی ہیں کیونکہ جب یہ پیدا ہوئی تھیں تو ان کے والد نے 2 دن کی سمرتی کو ماں سمیت گھر سے باہر نکال دیا تھا، اس کے بعد سمرتی کی ماں نے اکیلے محنت کرکے ان کو ڈاکٹر بنایا اور اس مقام تک پہنچایا کہ اب یہ دوسرے کی بیٹیوں کی قدر اور عزت کرتی ہیں اور وہ لوگ جنہیں بیٹی نہیں چاہیے ہوتی، سمرتی ان بچیوں کو اپنے ویلفیئر ادارے میں بھرتی کرلیتی ہیں تاکہ کوئی بھی بچی وہ تکلیف نہ سہے جو سمرتی نے سہی۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Beti Ki Pedaish Per Fees Nhe Lete and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Beti Ki Pedaish Per Fees Nhe Lete to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
ہم بیٹی کی پیدائش پر فیس نہیں لیتے کیونکہ سگی بیٹی مر گئی تھی ۔۔ فری میں علاج کرنے والے یہ ڈاکٹر حاملہ خواتین کو کیا تحفہ دیتے ہیں؟
ہم بیٹی کی پیدائش پر فیس نہیں لیتے کیونکہ سگی بیٹی مر گئی تھی ۔۔ فری میں علاج کرنے والے یہ ڈاکٹر حاملہ خواتین کو کیا تحفہ دیتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہم بیٹی کی پیدائش پر فیس نہیں لیتے کیونکہ سگی بیٹی مر گئی تھی ۔۔ فری میں علاج کرنے والے یہ ڈاکٹر حاملہ خواتین کو کیا تحفہ دیتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔