یہ صرف 5 کلاس تک پڑھی ہیں۔۔ مشہور اداکار کتنا پڑھے لکھے ہیں؟ جان کر آپ کو بھی حیرانی ہوگی

بظاہر انگریزی زبان میں گفتگو کرتے اور قیمتی کپڑوں میں تقریبات میں شریک ہوتے اداکاروں کو دیکھ کر کون کہہ سکتا ہے کہ یہ تعلیمی میدان میں اتنے پیچھے ہیں۔ آج کے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بھارت کے چند ایسے چمکتے چمکتے ستاروں کی تعلیمی قابلیت کے بارے میں بتائیں گے کہ آپ حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

میں اپنے خاندان کا پہلا میٹرک پاس ہوں

لاکھوں دلوں کی دھڑکن سمجھے جانے والے رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ جب انھوں نے تھرڈ ڈویژن میں میٹرک پاس کیا اور اپنے والدین کو بتایا تو خوشی سے ان کی آنکھ میں آنسو آگئے کیوں کہ وہ اپنے خاندان کے پہلے میٹرک پاس لڑکے تھے۔ یہ اور بات ہے کہ اس کے بعد انھوں نے تعلیم کو خیر باد کہہ دیا اور فلم میکنگ اور ایکٹنگ کورسز پر توجہ مرکوز کردی۔

صرف پانچویں پاس

کئی دہائیوں تک بالی وڈ پر راج کرنے والی کرشمہ کپور صرف 5 ویں پاس ہیں۔ انھوں نے اداکاری کی دنیا میں آنے کے لئے اپنی پڑھائی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ بہن کے نقش و قدم پر چلتے ہی کرینہ کپور نے بھی پڑھائی کے مقابلے میں کیرئیر کو اہمیت دی۔ کرینہ نے اگرچہ کالج میں داخلہ تو لیا لیکن انھوں نے بارہویں کا امتحان بھی نہیں دیا۔

شہریار منور

زندگی گلزار ہے سے لے کر صنف آہن تک مضبوط اداکاری کے جوہر دکھانے والے شہریار منور اپنی وجاہت اور بیانات کی وجہ سے تو شہرت رکھتے ہیں لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ شہریار منور تعلیمی اعتبار سے بھی کافی باصلاحیت ہیں۔ شہریار نے آئی بی اے سے گریجویشن کیا ہے۔

عمران عباس

کنجی آنکھوں اور سنہرے بال والے پاکستان کے ممتاز اداکار عمران عباس نے بھی لاہور کالج آف آرٹس سے ایگریکلچر کے شعبے میں ڈگری لے رکھی ہے۔

عالیہ بھٹ

معصوم چہرے والی عالیہ بھٹ کے والد ڈائیریکٹر اور پروڈیوسر ہیں اس کے باوجود اداکارہ نے فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے کے لئے بھرپور محنت کی۔ یہاں تک کہ انھوں نے اپنا وزن بھی کم کیا۔ اداکارہ کی تعلیمی قابلیت بھی صرف میٹرک ہے۔

سارا خان

اداکارہ سارا خان مدینہ میں پیدا ہوئیں لیکن بعد میں ان کا خاندان پاکستان آگیا۔ انھوں نے کراچی میں ہی تعیم حاصل کی۔ سارا خان کراچی یونیورسٹی سے گریجویشن کر چکی ہیں۔

Ye Sirf 5 Tak Parhi Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ye Sirf 5 Tak Parhi Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ye Sirf 5 Tak Parhi Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2049 Views   |   04 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

یہ صرف 5 کلاس تک پڑھی ہیں۔۔ مشہور اداکار کتنا پڑھے لکھے ہیں؟ جان کر آپ کو بھی حیرانی ہوگی

یہ صرف 5 کلاس تک پڑھی ہیں۔۔ مشہور اداکار کتنا پڑھے لکھے ہیں؟ جان کر آپ کو بھی حیرانی ہوگی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ صرف 5 کلاس تک پڑھی ہیں۔۔ مشہور اداکار کتنا پڑھے لکھے ہیں؟ جان کر آپ کو بھی حیرانی ہوگی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔