بچے کی پیدائش کے وقت ماں کا دل 1 گھنٹے کے لیے بند ہوگیا اور پھر ایسا کیا ہوا کہ گھر والے حیرت زدہ ہوگئے

بچے کی پیدائش کے وقت ماں کا اگر تھوڑا سا بھی شوگر یا بلڈ پریشر نارمل ہو تو کئی قسم کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں اور حساس کیسز میں تو ماں یا بچے کی جان بھی جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔ ایسی ہی ایک برطانوی 22 سالہ خاتون کے ساتھ معاملہ پیش آیا۔ بچے کو جنم دیتے وقت ان کا دل 1 گھنٹے کے لیے رُک گیا اور کام کرنا بند کردیا۔ جب ڈاکٹروں کو یہ بات معلوم ہوئی تو ان کے ہوش اُڑ گئے کیونکہ بچہ حشاش بشاش تھا لیکن ماں موت کی دہلیز پر کھڑی تھی۔

ڈاکٹروں کے مطابق دورانِ حمل شینن ایورٹ نامی خاتون زور سے گر پڑی تھیں جس کی وجہ سے ان کے دماغ کا کچھ حصہ مفلوج ہونا شروع ہوگیا تھا مگر وہ ایک نارمل انسان کی طرح دکھتی تھیں اور باتیں بھی ٹھیک کرتی تھیں۔ لیکن جوں ہی ڈیلیویری کا وقت قریب آیا ان کا بلڈ پریشر بڑھنے کی وجہ سے دماغ پر زور بڑھ گیا اور یہ کومہ میں چلی گئیں، ساتھ ہی اعصابی خرابی کے باعث دل نے بھی حرکت کرنا بند کردیا۔

ڈاکٹروں کی کوششوں کے 1 گھنٹے بعد خاتون کا دل تو کام کرنے لگا لیکن دماغی طور پر وہ فعال نہ رہیں۔ بچے کی پیدائش کے 1 ماہ بعد ان کو مکمل ہوش آیا تو انہوں نے گھر والوں سے ایسی باتیں کہیں کہ گھر والوں نے سر پکڑ لیے۔

شینن ایورٹ کو جب ہوش آیا تو وہ یہ بھی بھول چکی تھیں کہ ان کے بچے ہیں یا وہ حاملہ تھیں، ان کو اپنی شادی کا بھی وقت یاد نہیں تھا بلکہ 16 سال پہلے اپنے ہائی اسکول کا زمانہ یاد تھا۔ جب اس کے شوہر ڈیوڈ نے ڈاکٹروں سے رابطہ کیا اور چیک اپ ہوئے تو معلوم ہوا کہ شینن کو ایمنیاٹک فلوئڈ ایمبولزم مرض ہوگیا ہے جس میں کسی بھی وقت کومہ میں جانے اور یادداشت بھولنے کی بیماری ہو جاتی ہے۔

شینن کی یادداشت گھر آنے کے 4 ماہ بعد واپس لوٹی تو اس نے اپنے بچوں کے ساتھ نارمل برتاؤ کیا لیکن پھر وقفے وقفے سے اس کی یادداشت چلی جاتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ ایک نایاب بیماری ہے جس علاج دنیا میں مکمل طور پر دستیاب نہیں ہے۔

Bachy Ki Pedaish Ke Waqt Maan Ka Dil Band

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bachy Ki Pedaish Ke Waqt Maan Ka Dil Band and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachy Ki Pedaish Ke Waqt Maan Ka Dil Band to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1943 Views   |   18 Nov 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

بچے کی پیدائش کے وقت ماں کا دل 1 گھنٹے کے لیے بند ہوگیا اور پھر ایسا کیا ہوا کہ گھر والے حیرت زدہ ہوگئے

بچے کی پیدائش کے وقت ماں کا دل 1 گھنٹے کے لیے بند ہوگیا اور پھر ایسا کیا ہوا کہ گھر والے حیرت زدہ ہوگئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچے کی پیدائش کے وقت ماں کا دل 1 گھنٹے کے لیے بند ہوگیا اور پھر ایسا کیا ہوا کہ گھر والے حیرت زدہ ہوگئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔