بیٹیوں کے سامنے بیوی کو کچھ کہہ نہیں سکتا کیونکہ۔۔ اب نواسوں کو بیٹا سمجھتا ہوں! شاہد آفریدی نے ذاتی زندگی کے راز افشا کردیے

"جب میری پہلی بیٹی اقصیٰ پیدا ہوئی، تو میں بال کٹوا رہا تھا۔ اسے پہلی بار گود میں لیتے ہوئے میرے ہاتھ لرز رہے تھے۔ یہی احساس انشا کے آنے پر بھی ہوا۔ پانچ بیٹیوں کا باپ ہونا میری خوش قسمتی ہے، اور ہر بیٹی کی پیدائش کے ساتھ زندگی بہتر ہوتی گئی۔"

یہ جذباتی الفاظ ہیں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے، جنہوں نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں اپنی بیٹیوں، نانا ہونے کی خوشی اور والد کے کردار پر دل کھول کر بات کی۔

شاہد آفریدی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جب کبھی ان کی اہلیہ سے معمولی سی نوک جھونک ہوتی ہے، تو بیٹیاں بلیوں کی طرح اپنی ماں کے دفاع میں آ کھڑی ہوتی ہیں۔ "چاہے میں کتنے ہی نخرے اٹھا لوں، بیٹیوں کے سامنے بیوی سے کچھ کہنے کی جرات نہیں کر سکتا۔"

انہوں نے کہا، "انشا اور شاہین کے بیٹے عالیار کو میں اپنے بیٹوں جیسا ہی سمجھتا ہوں۔ میرے لیے اپنی اولاد اور نواسے نواسی میں کوئی فرق نہیں۔ یہ سب میرے بچے ہیں، اور نانا ہونا ایک انمول تحفہ ہے۔"

بیٹیوں کی محبت میں سرشار آفریدی نے کہا کہ ان کے لیے تمام بیٹیاں برابر ہیں۔ "لیکن عروہ چونکہ سب سے چھوٹی ہے، تو سب کی لاڈلی بھی وہی ہے۔"

آفریدی نے والدین کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بچوں کی زندگی میں والد کا کردار دن بدن اہم ہوتا جا رہا ہے۔ "ایک باپ کا اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنا بہت ضروری ہے۔ بچوں کی پرورش اور رہنمائی میں والد کی شمولیت اب ماں سے بھی زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔"

شاہد آفریدی، جنہیں ان کے جارحانہ بیٹنگ اسٹائل اور شاندار اسپن بولنگ کی وجہ سے "بوم بوم آفریدی" کہا جاتا ہے، اپنی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ اپنے خاندانی تعلقات کے لیے بھی مشہور ہیں۔ نادیہ آفریدی سے شادی کے بعد وہ پانچ بیٹیوں کے شفیق والد اور دو نواسوں کے محبت بھری دنیا کے نانا بن چکے ہیں۔

یہ پوڈکاسٹ شاہد آفریدی کے نرم دل اور خاندانی محبت کا عکاس تھا، جس نے ان کے مداحوں کو جذباتی اور خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔

Shahid Afridi Personal Life Interview

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shahid Afridi Personal Life Interview and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shahid Afridi Personal Life Interview to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   631 Views   |   16 Jan 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 17 January 2025)

بیٹیوں کے سامنے بیوی کو کچھ کہہ نہیں سکتا کیونکہ۔۔ اب نواسوں کو بیٹا سمجھتا ہوں! شاہد آفریدی نے ذاتی زندگی کے راز افشا کردیے

بیٹیوں کے سامنے بیوی کو کچھ کہہ نہیں سکتا کیونکہ۔۔ اب نواسوں کو بیٹا سمجھتا ہوں! شاہد آفریدی نے ذاتی زندگی کے راز افشا کردیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹیوں کے سامنے بیوی کو کچھ کہہ نہیں سکتا کیونکہ۔۔ اب نواسوں کو بیٹا سمجھتا ہوں! شاہد آفریدی نے ذاتی زندگی کے راز افشا کردیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔