دن کے 15 ہزار کمانے والی ماسی کی مہنگی گاڑی ۔۔ جانیے برطانوی ماسی کے لائف اسٹائل کے بارے میں دلچسپ معلومات

سوشل میڈیا پر ایسی کئی معلومات ہیں جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں، کچھ اس حد تک دلچسپ ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ بھی حاصل کر جاتی ہیں۔
اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر مشہور یوٹیوبر جنید اکرم المعروف گنجی سوئیگ کی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ اپنے برطانیہ کے گھر میں موجود ہیں جبکہ وہ اس بات پر حیرت زدہ ہیں کہ وہاں کی ماسیاں بھی ان سے اچھا کما لیتی ہیں۔

جنید اکرم کی جانب سے ویڈیو میں بتایا گیا کہ وہ برطانیہ میں کرائے کے گھر میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں لیکن ان کی ماسی کا اپنا گھر ہے۔

جنید اکرم کا کہنا تھا کہ ان کی ماسی کی عمر 55 سال ہے، جبکہ وہ دادی نانی بن چکی ہیں، لیکن وہ اتنا کما لیتی ہیں کہ پاکستان میں ایک ماسی کو کبھی اتنی تنخواہ دی ہی نہیں جاتی ہوگی۔

جنید اکرم اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب انہیں معلوم ہوا کہ برطانیہ میں ایک ماسی کو فی گھنٹہ 13 پاؤںڈ دیے جاتے ہیں۔ جبکہ 5 گھنٹوں کے 65 پاؤنڈز کما لیتی ہیں۔ یہی 65 پاؤنڈز پاکستانی ساڑھے 15 ہزار روپے بنتے ہیں۔ یعنی جتنا پاکستان میں ایک ماسی پورے ماہ نہیں کام سکتی ہوگی اتنا برطانیہ میں ماسی ایک دن کا کما لیتی ہیں۔

ماسیوں کے حقوق اور قوانین سے متعلق جنید نے بتایا کہ برطانیہ میں اس حوالے سے سخت قوانین موجود ہیں اور ان کے حقوق کی حفاظت حکومت خود کرتی ہے۔

جنید اکرم بتاتے ہیں کہ میری ماسی کے شوہر بھی کام کرتے ہیں۔ جبکہ ان کا اپنا گھر بھی اور ہم سے اچھی گاڑی بھی ہے، یہاں اگر کسی ماسی کو گاڑی سے اترتا دیکھ لیں تو مالک کو جلن شروع ہو جاتی ہے۔

پاکستان میں ماسیوں کے استحصال اور موجودہ صورتحال کو اجاگر کرتے ہوئے جنید نے بتایا کہ جس طرح پاکستان میں بارش ہو یا سخت سردی ماسیوں کو انسان نہیں سمجھا جاتا اور ان کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، یہی سلوک اگر یہاں کرو گے تو لگ پتہ جائے گا۔

ویڈیو میں مزید بات کرتے ہوئے جنید اکرم کا کہنا تھا کہ جس معاشرے میں نچلا طبقہ بہتر حالت میں ہوتا ہے، وہی معاشرہ کامیاب ہوتا ہے، یہاں نچلے طبقے کی کیا اوقات ہے؟

اصل بات کی طرف آتے ہوئے جنید کا کہنا تھا کہ اگر کل کو کوئی آپ سے یہ کہے کہ برطانیہ میں 300 کا پیٹرول ہے تو اس سے یہی کہنا کہ برطانیہ کا طرز زندگی بھی ایسا ہے کہ وہ 300 کا پیٹرول خرید سکتے ہیں لیکن پاکستان جیسے ملک میں جہاں ایک ماسی کی تنخواہ ہی 10 ہزار سے کم ہو وہ کہاں سے پیٹرول کے پیسوں کی جنھجنٹ پالے گی۔

Din Ke 15 Hazar Kamny Wali Masi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Din Ke 15 Hazar Kamny Wali Masi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Din Ke 15 Hazar Kamny Wali Masi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   1900 Views   |   10 Nov 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

دن کے 15 ہزار کمانے والی ماسی کی مہنگی گاڑی ۔۔ جانیے برطانوی ماسی کے لائف اسٹائل کے بارے میں دلچسپ معلومات

دن کے 15 ہزار کمانے والی ماسی کی مہنگی گاڑی ۔۔ جانیے برطانوی ماسی کے لائف اسٹائل کے بارے میں دلچسپ معلومات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دن کے 15 ہزار کمانے والی ماسی کی مہنگی گاڑی ۔۔ جانیے برطانوی ماسی کے لائف اسٹائل کے بارے میں دلچسپ معلومات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔