اپنے بچپن میں یہ تو سب نے کھائی ہوگی لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا استعمال قد بڑھانے کے لیے کیسے مفید ثابت ہوسکتا ہے؟

پاکستان کی مٹی کو اللہ نے ایسا شرف بخشا ہے کہ یہاں کی مٹی میں ایسی خوردرو جڑی بوٹیاں پائی جاتی ہیں جو کہ اپنے اندر طاقت کا خزانہ رکھتی ہیں- عام طور پر بچـپن میں کھیلتے ہوئے ایسی بہت ساری چیزيں ہم ٹھیلے والوں سے لے کر کھاتے ہیں ان میں چھوٹے بیر ، رس بھری ، کچی املی ، لال بادام شامل ہیں- ان ہی اشیا میں جنگلی جلیبی بھی ایسی ہی ایک چیز ہے جس کو ہم لوگوں نے بچپن میں اس کے ترش ذائقے کے سبب بہت مزے لے کر کھایا ہے لیکن ہم میں سے کسی کو بھی نہیں پتہ تھا کہ یہ چیز کتنے فوائد کی حامل ہے- آج ہم آپ کو اس کے ایسے ہی کچھ فوائد کے بارے میں بتائيں گے-

1: کالی کھانسی

کالی کھانسی اس کھانسی کو کہتے ہیں جس کی شدت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ کھانس کھانس کر انسان کا چہرہ سیاہ ہو جاتا ہے اس وجہ سےاس کو کالی کھانسی کہا جاتا ہے- کھانسی کی اس شدت میں جنگلی جلیبی جو کہ پنساریوں کی دکان پر آسانی سے دستیاب ہوتی ہے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے- اس کے لیے جنگلی جلیبی کے سفید مغز کو دو چمچ دیسی گھی میں جلا کر بالکل پیس لیں اور اس کے بعد اس میں شہد سامل کر کے چاٹیں اس سے کالک کھانسی میں آرام آئے گا-

2: گھبراہٹ کے لیے

عام طور پر انسان بعض اوقات گھبراہٹ کا شکار ہو جاتا ہے طبیعت بوجھل ہو جاتی ہے اور دل عجب وسوسوں کا شکار ہو جاتا ہے ہاتھ پاؤں سرد ہونے لگتے ہیں اور دل کی دھڑکن بھی تیز ہو جاتی ہے- ایسی علامات کے مریض جنگلی جلیبی کے مغز کو پیس لیں اور ایک گلاس پانی میں چھ سے سات دانے مغز کے پیس کو شامل کر کے شربت بنا لیں اور اس کو پی لیں اس سے حالت بہتر ہو جاتی ہے-

3: قد لمبا کرنے کے لیے

قد کو بڑھانے کے لیے جنگلی جلیبی کا استعمال بہت مؤثر ثابت ہوتا ہے اور اس کا استعمال حکیم کرتے آئے ہیں- اس کے لیے جنگلی جلیبی کے چھ سے سات مغز ، دو انجیر کے دانے چند پتے پودینے چٹکی بھر کلونجی اور دو دانے آلو بخارے میں تھوڑا پانی ملا کر اس سب کو اچھی طرح بلینڈ کر لیں اور اس کا استعمال روزانہ کریں چند ہی دنوں میں قد میں راضخ اضافہ دیکھنے میں آئے گا-

4: متلی اور قے کے لیے

حاملہ حالت میں یا پھر عام طور پر بھی اگر متلی محسوس ہو یا پھر بار بار الٹی آرہی ہو تو اس صورت میں جنگلی جلیبی کا استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہے- اس کے لیے ایک کپ پانی لے لیں اور اس میں جنگلی جلیبی کے مغز کو پیس کر اس کا ایک چمچ پاؤڈر اور پودینے کی دس پتیوں کو ابال لیں اور تھوڑا تھوڑا کر کے پینے سے نہ صرف متلی کی حالت بہتر ہوتی ہے بلکہ الٹی میں بھی آرام آتا ہے-

5: صاف وشفاف جلد کے لیے

جنگلی جلیبی کے مغز میں قدرتی طور پر ایسا تیل موجود ہوتا ہے جو کہ چہرے کے داغ دھبوں کو دور کرتا ہے اور قدرتی چکنائی بحال کرتا ہے- اس کے لیے جنگلی جلیبی کے مغز کو پیس کر اس میں تھوڑا مقدار میں گڑ کو شامل کر کے چہرے پر لگا لیں اور دس منٹ تک لگا رہنے دیں اس کے بعد اس کو صاف پانی سے دھو لیں یہ عمل ہفتے میں دو بار دہرائيں-

Jangle Julebi Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jangle Julebi Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jangle Julebi Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sameer  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8247 Views   |   08 Jan 2023
About the Author:

Sameer is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sameer is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اپنے بچپن میں یہ تو سب نے کھائی ہوگی لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا استعمال قد بڑھانے کے لیے کیسے مفید ثابت ہوسکتا ہے؟

اپنے بچپن میں یہ تو سب نے کھائی ہوگی لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا استعمال قد بڑھانے کے لیے کیسے مفید ثابت ہوسکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اپنے بچپن میں یہ تو سب نے کھائی ہوگی لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا استعمال قد بڑھانے کے لیے کیسے مفید ثابت ہوسکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔