بچپن کی محبت ہیں اور اب شوہر بھی اس لئے اپنا گردہ دے دیا۔۔ شوہر کی جان بچانے کے لئے گردہ دینے والی لڑکی کی کہانی

"جب پتہ چلا کہ میرا گردہ میرے شوہر کے جسم نے قبول کرلیا ہے تو میں درد ورد سب بھول گئی"

یہ کہنا ہے اسماء کا جو کراچی کی رہائشی ہیں۔ اسماء نے حقیقی طور پر اپنے شوہر کے لئے وہ کر دکھایا جس کے دعوے اکثر محبوب جوز میں کردیا کرتے ہیں۔ اسما نے عمر کے لیے جان کی بازی کھیلتے ہوئے اپنا گردہ عطیہ کرد

خونی رشتہ نہیں تھا پھر بھی گردہ میچ ہوگیا

بی بی سی کو انٹرویو دینے والے جوڑے نے بتایا کہ کس طرح عمر کو ڈاکٹر نے گردہ لگوانے کا مشورہ دیا تو ان کی بیوی نے ان کا ساتھ دیا۔ اسماء کہتی ہیں جب پتہ چلا کہ عمر کے گردے خراب ہیں تو میں نے انھیں بتانے کے بجائے اپنے بارے میں ریسرچ کی تاکہ ان کی مدد کرسکوں۔ عمر اور میں کزن نہیں کوئی خونی رشتہ نہیں اس لیے گردہ میچ ہونے کا چانس نہ ہونے کے برابر تھا۔

بچپن کی محبت رنگ لائی

دوسری جانب عمر کہتے ہیں کہ میں پریشان تو تھا لیکن خوش بھی تھا کہ بچپن سے محبت کا دعویٰ کرنے والی میری بیوی نے بالآخر اپنے پیار کا ثبوت دے دیا

سوچتا تھا ایک گردے پر دونوں کیسے جئیں گے

عمر نے بتایا کہ جب ڈاکٹر نے آپریشن ہی آخری حل تجویز کیا تو میں بہت پریشان تھا کیونکہ بچوں کی بھی فکر تھی۔ یہ بھی خیال آرہا تھا کہ اگر ہم دونوں میاں بیوی ایک گردے پر جئیں گے تو آگے نجانے کیا ہو۔ مجھ سے پہلے اسماء کا آپریشن ہوا تو رونا آرہا تھا کہ پتہ نہیں اس کے ساتھ کیا ہورہا ہوگا"

اسپتال والے لو برڈذ کہتے تھے

" جب آئی سی یو میں اسماء کو اپنے ساتھ والے بیڈ پر دیکھا اور اس نے میری طرف دیکھ کر ہاتھ ہلایا تو میری جان میں جان آئی۔ اسپتال والے ہمیں "لو برڈذ" کہتے تھے۔ اس ایک واقعے نے ہماری زندگی بدل دی ہے اور ہمیں ایک دوسرے کی اہمیت کا احساس دلایا ہے"

اسماء اور عمر دونوں اب ایک گردے کے ساتھ صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔ اسماء کے گردہ عطیہ کرنے کی وجہ سے اب سسرال میں ان کے لیے عزت اور پیار بھی بڑھ گیا ہے۔ اسماء اب گردہ عطیہ کرنے کے حوالے سے لوگوں کو معلومات بھی فراہم کرتی ہیں۔

Shohar Ki Jan Bachane Ke Liye Gurda De Dia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shohar Ki Jan Bachane Ke Liye Gurda De Dia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shohar Ki Jan Bachane Ke Liye Gurda De Dia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2008 Views   |   28 Sep 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 November 2024)

بچپن کی محبت ہیں اور اب شوہر بھی اس لئے اپنا گردہ دے دیا۔۔ شوہر کی جان بچانے کے لئے گردہ دینے والی لڑکی کی کہانی

بچپن کی محبت ہیں اور اب شوہر بھی اس لئے اپنا گردہ دے دیا۔۔ شوہر کی جان بچانے کے لئے گردہ دینے والی لڑکی کی کہانی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچپن کی محبت ہیں اور اب شوہر بھی اس لئے اپنا گردہ دے دیا۔۔ شوہر کی جان بچانے کے لئے گردہ دینے والی لڑکی کی کہانی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔