کیا آپ اور آپ کا ساتھی بے تابی سے اپنے خاندان کو بڑھانے کا خواب دیکھ رہے ہیں؟ ولدیت کا سفر خوشنما ہوتا ہے مگر کئی جوڑوں کے لیئے یہ چیلنجز کا باعث بن سکتا ہے، حالانکہ آج کل میڈیکل آپشنز بھی دستیاب ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ جو کھاتے ہیں وہ آپ کی زرخیزی کو بڑھانے میں بھی بڑا کردار ادا کر سکتا ہے؟ یقین کریں یا نہ کریں، آپ جو غذا کھاتے ہیں وہ آپ کی حاملہ ہونے کی صلاحیت کو بہت متاثر کرتا ہے۔
کون سی غذائیں زرخیزی میں اضافہ کرتی ہیں؟
انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں زچہ بچہ کی صحت کی ماہر منپریت کالرا نے انکشاف کیا کہ گری دار میوے اور بیج آپ کی تولیدی صحت کو سہارا دینے کے لیے خوبیوں سے بھرے ہوتے ہیں۔
آئیے جانتے ہیں وہ کون سے بیج ہیں جو آپ کی زرخیزی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
السی کے بیج:
یہ چھوٹے بیج، جو جسم میں ایسٹروجن کی زیادتی کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔ بس اپنے صبح کے ناشتے میں اسے چھڑکیں یا غذائیت کو بڑھانے کے لیے اسے کھانے میں ملا کر کھائیں۔
کدو کے بیج:
زنک سے بھرپور، کدو کے بیج ماہواری کے دوسرے مرحلے کے دوران پروجیسٹرون کی سطح کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سلاد پر کرنچی ٹاپنگ کے طور پر ان کا مزہ لیں یا پھر ایسے ہی چھلکا اتار کے کھا لیں۔
سفید تل:
زنک اور سیلینیم سے لدے سفید تل ہارمون کی پیداوار کے لیے ضروری ہیں۔ اسے جیسے چاہیں استعمال کریں، چاہیں تو کھانے کے اوپر چھڑک کے خوراک میں شامل کریں یا بھون کرکھا لیں۔
سورج مُکھی کے بیج:
وٹامن ای سے بھرپور، سورج مکھی کے بیج پروجیسٹرون کی پیداوار میں مدد کرتے ہیں اور جگر میں اضافی ایسٹروجن کو ختم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ کھانے کے درمیان مٹھی بھر سورج مکھی کے بیج کھائیں یا اضافی ذائقہ کے لیے سلاد میں ڈالیں۔
تخم ملنگا:
یہ چھوٹے بیج اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کا پاور ہاؤس ہیں، جو ہارمون ریگولیشن اور تولیدی صحت کے لیے ضروری ہیں۔ مزیدار اور غذائیت سے بھرپور ٹریٹ کے لیے اسے دہی یا کھیر میں ملا کر کھائیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Best Seeds For Female Fertility and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Best Seeds For Female Fertility to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.