سردیوں کے موسم کی اس سستی سبزی کے طبی فوائد جان کر آپ ضرور اسے کھانے کو تیار ہو جائیں گے

شلجم کا شمار سردی کے موسم کی ان سبزیوں میں ہوتا ہے جس کے پسند کرنے والے کم اور نا پسند کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے- یہی سبب ہے کہ اس سبزی کی قیمت بھی مارکیٹ میں کافی کم ہوتی ہے مگر اگر اس کے طبی فوائد سے واقفیت حاصل ہو جائے تو ہر کوئی اس کو کھانے کے لیے تیار ہو جائے- اس لیے آج ہم آپ کو اس معمولی سمجھی جانے والی سبزی کے بیش بہا فوائد سے آگاہ کریں گے کہ کس طرح یہ سبزی بڑی بڑی بیماریوں کے خطرات سے انسان کو بچا سکتی ہے-

1: کینسر سے بچاؤ

شلجم کی سبزی خصوصی طور پر بریسٹ کینسر اور آنتوں کے کینسر کے خطرات کو کم کرتا ہے اس میں بڑی مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتے ہیں جو کہ جسم سے زہریلے مادے خارج کر کے کینسر کے خطرات کا خاتمہ کرتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ یہ جگر کے افعال میں بھی بہتری لا کر نیا خون بناتا ہے-

2: دل کے دورے سے بچاؤ

شلجم کے اندر بڑی مقدار میں وٹامن کے موجود ہوتا ہے جو کہ اندرونی سوزش کا خاتمہ کرتے ہیں- اس لیے وہ شریانیں جو کہ دل کی جانب خون لے کر جاتی ہیں ان کے اندر کسی بھی قسم کی سوزش دل کے دورے کے خطرات کو بڑھا دیتی ہیں- شلجم کا استعمال ان بند شریانوں کو کھولتا ہے اور دل کے دورے کے خطرے کو کم کرتا ہے-

v 3: ہڈیاں مضبوط کرتا ہے

شلجم میں بڑی مقدار میں کیلشیم اور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے اس لیۓ وہ ہڈیوں کے لیے بہت بہتر ہوتا ہے- یہ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کے جوڑنے میں اتنا ہی فائدہ مند ہوتا ہے جتنا کہ ایک کپ دودھ ہوتا ہے اس کے علاوہ بڑی عمر کے لوگوں میں ہونے والے جوڑوں کے درد کا بھی خاتمہ کرتا ہے-

4: پھیپھڑوں کو صاف کرتا ہے

تمباکو نوشی کرنے والے افراد کے پھیپھڑوں میں جو ٹار جمع ہو جاتا ہے اور پھیپھڑوں کے عمل کو متاثر کرتا ہے ان کے لیے شلجم میں موجود وٹامن اے بہت مفید ثابت ہوتا ہے اور پھیپھڑوں کی صفائی کر کے ان کے افعال کو درست کرتا ہے-

5: نظام ہاضم کو بہتر کرتا ہے

شلجم میں بڑی مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہےجو کہ قبض کا خاتمہ کرتا ہے اور نظام ہاضم کو بہتر بناتا ہے-

6: پھٹی ایڑیوں کا خامتہ کرتا ہے

سردی کے موسم میں موسم کی شدت اور خشکی کے سبب عام طور پر ایڑھیاں پھٹ جاتی ہیں جو کہ نہ صرف بدنما لگتی ہیں بلکہ کافی تکلیف کا بھی سبب بن سکتی ہیں- اس کے لیے دس سے بارہ دانے شلجم کو پتوں سمیت پانی میں ابال لیں اور اس کے بعد اس پانی میں دس سے پندرہ منٹ تک پاؤں کو بھگوئیں دو سے تین دن کے استعمال سے بدنما ایڑیاں ٹھیک ہو جائيں گے-

Shaljam Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Shaljam Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shaljam Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Waqas  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3523 Views   |   09 Jan 2022
About the Author:

Waqas is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Waqas is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 April 2024)

سردیوں کے موسم کی اس سستی سبزی کے طبی فوائد جان کر آپ ضرور اسے کھانے کو تیار ہو جائیں گے

سردیوں کے موسم کی اس سستی سبزی کے طبی فوائد جان کر آپ ضرور اسے کھانے کو تیار ہو جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردیوں کے موسم کی اس سستی سبزی کے طبی فوائد جان کر آپ ضرور اسے کھانے کو تیار ہو جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔