ہر طرح کی چکنائی کو صاف کرنے والی ایسی طاقتور ٹپ جو منٹوں میں کچن چمکا دے

صاف کچن کسے نہیں پسند؟ ظاہر سی بات ہے ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کا باورچی خانہ ایک دم صاف ستھرا چمچماتا ہوا نظر آئے۔ لیکن، کھانا پکاتے وقت کہیں نہ کہیں داغ دھبے لگ ہی جاتے ہیں اور ایسی ہی ایک خاص جگہ چولہے کے اوپر بنا کیبنٹ اور وہاں کے ٹائلز ہیں، جہاں مسلسل دھوئیں اور تیل اڑنے کی وجہ سے دھبے پڑ جاتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ وہ ضدی داغ میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ اسی لیئے آج ہم آپ کیلیئے لائے ہیں ایک زبردست ٹپ، جو گھنٹوں کا کم منٹوں میں کرے۔

کچن چمکانے کی ٹپ:

۔ بیکنگ سوڈا 2 چمچ (مقدار جگہ کے حساب سے)

۔ سرکہ 2 چمچ

۔ سرف 1 چمچ

٭ ان تینوں اجزاء کو ملا کر لیکویڈ پیسٹ بنا لیں اور اسے دھبوں والی جگہ پر اسپنج کی مدد سے لگا کر 5 منٹ کیلیئے چھوڑ دیں۔

٭ اب نرم جالی کی مدد سے اس جگہ کو صاف کریں، آپ دیکھ کر حیران رہ جائیں گی کہ کتنے آرام سے دھبے نکل رہے ہیں

٭ اسکے بعد اسپرے بوتل میں پانی اور سرکے کا محلول بنا کر اسپرے کریں اور صاف خشک کپڑے سے اس جگہ کو پونچھ لیں، سارا میل کچیل اور چکنائی صاف ہوجائے گی۔

By Salwa Noor  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   708 Views   |   18 Sep 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 October 2023)

ہر طرح کی چکنائی کو صاف کرنے والی ایسی طاقتور ٹپ جو منٹوں میں کچن چمکا دے

ہر طرح کی چکنائی کو صاف کرنے والی ایسی طاقتور ٹپ جو منٹوں میں کچن چمکا دے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہر طرح کی چکنائی کو صاف کرنے والی ایسی طاقتور ٹپ جو منٹوں میں کچن چمکا دے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔