ویسلین کا استعمال ہم سردیوں میں زیادہ کرتے ہیں کیوں کہ اس میں عام لوشن کی نسبت جلد کر چکنا رکھنے کی زیادہ صلاحیت ہوتی ہے۔ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو گھر پر ہی ویسلین بنانے کا سستا اور آسان طریقہ بتائیں گے اور اس کے کچھ مفید استعمال سے بھی آگاہ کریں گے۔
ویسلین بنانے کا طریقہ
یک موم بتی کو تقریباً 2 انچ تک کاٹ کر کدوکش کر لیں۔ اس میں 2 چمچ ناریل کا تیل ڈالیں اور دونوں کو گرم کر کے اتنا مکس کریں کہ پگھل کر ایک جان ہوجائیں۔ اب اس میں ایک چمچ گلیسرین ڈال کر مکس کریں۔ اسے تیزی سے مکس کرنا ضروری ہے کیوں کہ یہ جلدی جمنے لگتا ہے۔ اس اس آمیزے کو کسی شیشی میں بھر لیں۔ آپ کی گھر کی بنی اچھی اور سستی ویسلین تیار ہے۔
ویسلین کے فائدے
رات کو سونے سے قبل ویسلین کو تلوؤں پر اچھی طرح لگا کر مساج کر لیں اور سوجائیں۔ یہ طریقہ ان لوگوں کے لئے بہت کارآمد ہے جو سرد موسم میں ایڑیاں پھٹنے کی شکایت کرتے ہیں۔ ویسلین کے کوئی نقصانات نہیں اس لئے اسے بغیر کسی اندیشے کے روز استعمال کیا جاسکتا ہے۔
لپ اسٹک اور ویسلین
لپ اسٹک سے ہونٹ خشک ہو کر پھٹنے لگتے ہیں تو تھوڑی سی ویسلین میں لپ اسٹک کا ٹکڑا اچھی طرح مکس کر کے ہونٹوں پر لگائیں۔ اس سے لپ اسٹک کا رنگ بھی آجائے گا اور ہونٹ بھی نرم ملائم رہیں گے۔
پرفیوم کی خوشبو
قیمتی پرفیوم جلدی اڑ جاتا ہے تو تھوڑی سی ویسلین پر پرفیوم چھڑک کر اسے جسم کے حصوں پر لگائیں۔ جب تک ویسلین جسم پر رہے گی خوشبو بھی ساتھ رہے گی۔
چہرے پر چمک بڑھائے
خشک جلد والے اسے رات کو سونے سے پہلے نائٹ کریم کے طور پر استعمال تو کر ہی سکتے ہیں اس کے علاوہ اسے میک میں بطور ہائی لائٹر بھی لگایا جاسکتا ہے کیوں کہ اس سے جلد پر خوبصورت چمک آجاتی ہے۔
انگوٹھی پھنس جائے تو
انگوٹھی پھنس جائے تو انگلی پر اچھی طرح ویسلین کا لیپ کریں پھر ہلکے سے دباؤ ڈال کر انگوٹھی نکالیں۔ بغیر تکلیف کے انگوٹھی نکل آئے گی۔