بیوٹی ماسک ہو یا کوئی فیس پیک اس میں وٹامن ای کیپسول کا استعمال تو لازمی وہتا ہے اور آپ نے بھی اس کو استعمال کیا ہی ہوگا کبھی بالوں کے لئے تو کبھی جلد کے لئے۔ کچھ لوگوں کا تو اس پر اعتبار بھی ہے کہ وٹامن ای کا استعمال ان کے لئے فائدہ مند ہے مگر کچھ خواتین اب بھی سوچتی ہیں کہ کیا اس کو استعمال کرنا مفید ہے بھی یا نہیں۔ تو آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ وٹامن ای آخر ہے کیا اور اس سے آپ کو کیا اور کتنا فائدہ ہوسکتا ہے؟ نہ صرف یہ بلکہ اس کے دو ماسک بھی اپ کو بتانے جارہے ہیں تاکہ اگلی دفعہ آپ بھی اس کو بغیر کسی پریشانی کے آسانی سے استعمال کرسکیں۔
وٹامن ای کیا ہے۔۔؟
وٹامن ای جسم کے خلیوں خصوصاً جلد کو نقصان سے بچانے میں مددگار جز ہے ۔اگر اس کی کمی ہوجائے انسانی جسم میں تو جینیاتی مسائل اور پیدائش کے وقت بچے کے کم وزن کے مسائل بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔ بالخصوص خواتین کیلئے وٹامن ای کا استعمال بے حد ضروری ہے۔ یہ خوراک اور سپلیمنٹس دونوں کی شکل میں موجود ہوتا ہے لیکن خواتین اس کو خوراک کے ذریعے ہی حاصل کریں تو بہتر ہے۔
فوائد:
1. موائسچرائزر:
وٹامن ای اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی سوزش کی خصوصیات رکھتا ہے جو نقصان دہ ریڈیکلز کو بے اثر کرتا ہے اور جلد کو موائسچرائز کرنے کا کام کرتی ہے۔ یہ جلد کو مضبوط، چمکدار اور مہاسوں کو کنٹرول کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا ہے۔
2. زخم بھرنے میں مفید:
محققین کے مطابق:
'' وٹامن ای آکسیڈیٹیو ہے اس لئے زخم کو جلدی بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے''۔
این سی بی آئی کی رپورٹ کے مطابق:
'' وٹامن میں ای زنک کی موجودگی السر اور جلی ہوئے جلد کا بھی علاج کرنے میں مدد دیتا ہے۔
3. جلد کے کینسر میں مفید:
وٹامن ای میں جلد کے کینسر کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ ساتھ ہی جلد پر آزاد ریڈیکلز سے ہونے والے اثرات کو بھی کم کرتا ہے۔
ماہرین کی جانب سے جلد کے کینسر کے مریضوں کو وٹامن ای سے بھرپور اجزاء جیسے پالک، سویا بین، گندم اور بادام زیادہ مقدار میں کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
4. ایگزیما:
وٹامن ای ایگزیما کے علاج کے لئے مفید مانا جاتا ہے ساتھ ہی جلد سے متعلق تمام مسائل خارش، جلد کا سوکھا پن، داغ دھبے، نشانات وغیرہ کو دور کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
5. سن ٹین سے بچاتا:
وٹامن ای میں فوٹو پروٹیکٹوو خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جلد کو نرم رکھنے اور سورج کی شعاعوں سے پڑنے واکے اثرات اور سن ٹین وغیرہ سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔
کون سی غذاؤں میں وٹامن ا ی پایا جاتا ہے؟
جیسے باقی وٹامنز سبزیوں اور پھلوں میں موجود ہوتے ہیں ا یسے ہی یہ بھی مختلف سبزیوں اور پھلوں میں موجود ہے اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ بھی اس کو آسانی اور کم پیسوں میں استعمال کریں تو یہ بہتر ہے اس کو غذا کے ذریعے ہی حاصل کیا جائے۔
• پالک:
پالک وٹامن ای کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ اس لئے اس کو غذا کے طور پر کھائیں یا اس کا ماسک لگائیں دونوں طرح مفید ہے۔
• سورج مکھی کے بیج:
سورج مکھی کے بیج میں وٹامن ای، فلیوینائیڈز اور دیگر ایسے مرکبات سے بھرپور ہوتے ہیں جو ہمارے نظام مدافعت کو تیز کرنے، انفلیمیشن، خون میں شوگر کی مقدار نارمل کرنے کے ساتھ ساتھ شوگر کے مرض کے لئے بھی مفید ہے۔
• مونگ پھلی:
مونگ پھلی کے دانوں میں وٹامن ای پایا جاتا ہے اس لئے آپ نے غور کیا ہوگا کہ سردی میں آپ کی جلد بہتر ہونے لگتی ہے جن کی خاص طور پر آئلی جلد ہے ان کے لئے تو یہ بہت مفید ہے ۔
• مکئی:
مکئی میں وٹامن ای کی اینٹی آکسیڈینٹ صلاحیتیں پائی جاتی ہیں جو ہماری یادداشت کو تیز اور جلد میں کولاجن کی مقدار کو بڑھا کر اسے نقصانات سے بچانے میں مددگار ہوتی ہے۔
وٹامن ای ماسک استعمال کرنے کا طریقہ:
وٹامن ای کا استعمال ویسے تو آپ کسی بھی چیز کے ساتھ کرسکتے ہیں یہ ہر طرح سے آپ کے لئے مفید ہے اس کا کوئی سائید افیکٹ نہیں ہے مگر اگر آپ چاہتے ہیں اس کے ماسک لگانے سے آپ کو بہتر اور اچھا فائدہ مل سکے تو آپ اس کو ان چیزوں کے ساتھ بھی استعمال کرسکتے ہیں:
1. پپیتے کے ساتھ:
پپیتے کے گودے کے ساتھ وٹامن ا ی کو مکس کرکے جلد پر لگائیں اس سے آپ کی جلد پر ایک نکھار پیدا ہوجائے گا اور جلد پر پانی کی کمی سے ہونے والے اثرات بھی کنٹرول ہوجائیں گے۔
2. انڈے کے ساتھ:
انڈہ پروٹین کا خزانہ ہے اور ساتھ میں آپ کو جلد کے نقصانات سے بچانے والاوٹامن ای بھی مل جائے تو آپ کے لئے ایک مکمل وٹامن پیک ہے اس کو دن میں کبھی بھی استعمال کرلیں آُپ کی جلد ہر قسم کے نقصانات سے محفوظ رہے گی۔
3. لیموں کے ساتھ:
لیموں خوبصورتی کے لئے ویسے ہی بہتے مفید ہے اس کے ساتھ وٹامن ای کا استعمال آپ کی جلد کے مردہ خلیات کو ختم کرنے اور کھلے مساموں کی صفائی کا کا م کرتے ہیں۔
4. چینی کے ساتھ:
ہر قسم کی جلد کو سکربنگ کی ضرورت ہوتی ہے لہٰذا وٹامن ای کے ساتھ چینی کو مکس کرکے سکربنگ کریں یہ نہ کوئی نقصان دے گی نہ کوئی اس کا سائیڈ افیکٹ ہوگا بلکہ اس سے جلد کی گردوغبار اور ایکنی کے اثرات بھی ڈھل جائیں گے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Vitamin E Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Vitamin E Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
وٹامن ای آپ کے لئے کتنا فائدہ مند ہے۔۔۔؟ اور اس کو کیسے استعمال کیا جائے۔۔۔؟
وٹامن ای آپ کے لئے کتنا فائدہ مند ہے۔۔۔؟ اور اس کو کیسے استعمال کیا جائے۔۔۔؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وٹامن ای آپ کے لئے کتنا فائدہ مند ہے۔۔۔؟ اور اس کو کیسے استعمال کیا جائے۔۔۔؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔