جلد پر مستقل خارش ہو رہی ہے جانیئے اس سے نجات کے چند ایسے قدرتی طریقے جو دیں آپ کو خارش سے فوری نجات

اکثر لوگوں کو جلد پر خارش کی شکایت رہتی ہے اور وہ جب تک اپنی جلد کو کھجا کر کھرچ نہ ڈالیں انہیں چین نہیں آتا لیکن یہ خارش پھر بھی دور نہیں ہوتی یہ مسئلہ پریشان کن بھی ثابت ہو سکتا ہے ایسے میں آپ اپنی جِلد کو جتنا کھرچیں گے اتنی ہی زیادہ خارش ہوگی جو ایک اذیت والا مرحلہ اختیار کر سکتا ہے۔
لیکن اب اس کے لئے علاج مشکل نہیں آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں اس ضدی خارش نے نجات کے لئے چند ایسے گھریلو نسخے جو کر سکتے ہیں آپ کی یہ مشکل آسان تو آیئے پھر فوری اس خارش کا علاج جان لیتے ہیں تاکہ آپ بھی اسے آزما سکیں۔

جِلد سے خارش دور کرنے کا گھریلو علاج

پیٹرولیم جیلی

اگر آپ کی جلد حساس ہے اور آپ کو خارش کا مسئلہ ہے تو اسے دور کرنے کے لئے پیٹرولیم جیلی آپ کے لئے اس مسئلے کا بہترین علاج ہے کیونکہ پیٹرولیم جیلی میں کوئی مضر کیمیائی اجزاء نہیں ہوتے جس سے آپ کی جلد کو کسی قسم کے نقصان کا خطرہ ہو جلد پر جہاں بھی خارش ہو پیٹرولیم جیلی لگائیں اس سے خارش بھی دور ہو گی اور آپ کو آرام آئے گا۔

لیموں

لیموں وٹامن سی اور بلیچنگ خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے ساتھ ہی اس میں اینٹی انفلامیٹری خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں اگر آپ کو خارش میں آرام چاہیئے تو لیموں سے نکالا گیا تیل جلد پر استعمال کریں اس سے خارش دور ہو جائے گی۔

بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا بھی خارش سے نجات کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے، اس کے لئے آپ کو ایک چمچ بیکنگ سوڈا میں تھوڑا سا پانی ملا کر پیسٹ بنانا ہے اور اس پیسٹ کو جلد پر جس جگہ خارش ہو وہاں لگائیں اس سے خارش کا مسئلہ دور ہو جائے گا، مگر اس بات کا خیال رکھیں کہ اگر جلد پر کوئی زخم یا کٹ لگا ہوا ہو تو اس پیسٹ کو نہ لگائیں یہ صرف بیرونی استعمال کے لئے ہے۔

تلسی کے پتے

تلسی کے پتے اینٹی بیکٹیریل خصوصیات سے مالا مال ہوتے ہیں اس لئے اگر خارش دور کرنے کے لئے ان کا استعمال کیا جائے تو بے حد فائدہ ہو گا، تلسی کے چند تازہ پتے اگر پانی میں بھگو کر اسے جلد پر رگڑا جائے تو اس سے خارش دور ہو گی اس کے علاوہ اگر چند پتوں کو پانی میں اُبال کر اس پانی میں روئی ڈبو کر جلد پر لگائی جائے تو اس سے بھی جلد کی خارش دور ہو جائے گی اور خارش میں آرام آئے گا۔

ایلوویرا

ایلوویرا خوبصورتی صحت اور انفیکشن دور کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے خارش دور کرنے کے لئے اور اس سے نجات کے لئے بھی ایلوویرا کا استعمال کرنا مفید ہے اس کے لئے ایلوویرا کا ایک چھوٹا پتہ کاٹ لیں اور اس سے ایلوویرا جیل نکال کر الگ کر لیں، اب اس جیل کو جہاں خارش ہو جلد پر اس جگہ لگائیں اور کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں، خارش دور ہو جائے گی اور اگر کسی قسم کا انفیکشن ہوگا تو ختم ہو جائے گا۔

Kharish Ka Asan Gharelu Ilaaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kharish Ka Asan Gharelu Ilaaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kharish Ka Asan Gharelu Ilaaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7889 Views   |   13 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 October 2024)

جلد پر مستقل خارش ہو رہی ہے جانیئے اس سے نجات کے چند ایسے قدرتی طریقے جو دیں آپ کو خارش سے فوری نجات

جلد پر مستقل خارش ہو رہی ہے جانیئے اس سے نجات کے چند ایسے قدرتی طریقے جو دیں آپ کو خارش سے فوری نجات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جلد پر مستقل خارش ہو رہی ہے جانیئے اس سے نجات کے چند ایسے قدرتی طریقے جو دیں آپ کو خارش سے فوری نجات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔