ایشا دیول نے بھی طلاق لے لی؟ دھرمیندر اور ہیما مالنی کی صاحبزادی کی شوہر سے علیحدگی کی خبریں زور پکڑنے لگی

آج کل بالی ووڈ ہو یا لولی ووڈ ہر جگہ طلاقوں کی شرح میں اضافہ ہی ہو رہا ہے۔۔ آئے دن خبر آر ہی ہوتی ہے کہ فلاح اداکار شادی کے 5 سال بعد طلاق ہوگئی یا 15 سال بعد۔

اب حال ہی میں اداکارہ ایشا دیول کی بھی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

لیجنڈری اداکار دھرمیندر اور ڈریم گرل ہیما مالنی کی بڑی صاحبزادی ایشا دیول نے سال 2012 میں بھرت تختانی سے شادی کی تھی۔ ایشا نے سال 2015 میں اپنی آخری ہندی فلم "کل دیم ینگ" کی تھی اور پھر فلمی دنیا کو خیرباد کہہ کر اپنی ازواجی زندگی میں مصروف ہوگئیں۔

حال ہی میں ریڈٹ پر ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ، ایشا دیول کی طلاق ہوگئی ہے جس کی وجہ سے شوہر کے ساتھ تصاویر پوسٹ کرنا چھوڑ دی ہیں۔ اسکا یہ بھی کہنا تھا کہ، ایشا اور بھرت شادی کے 12 سال بعد علیحدگی اختیار کرنے والے ہیں۔

اسی حوالے سے مداحوں نے ان کی پوسٹ پر سوالوں کی بوچھاڑ شروع کردی ہے، جب ایشا دیول نے اپنی پہلی فلم کے 23 سال مکمل ہونے پر پوسٹ شیئر کی تھی۔

ہر کوئی ان سے ان کے شوہر کے بارے میں سوال کر رہا تھا کہ کیا آپ لوگ علیحدہ ہوگئے؟ آپ ٹھیک ہیں؟ دونوں ساتھ میں نظر کیوں نہیں آتے؟ وغیرہ وغیرہ۔

تاہم ایشا دیول نے طلاق سے متعلق کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے اور نہ ہی شوہر بھرت نے اس سے متعلق کچھ کہا ہے۔

یاد رہے ہیما مالنی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر بھی بھرت کو نہیں دیکھا گیا تھا، جس کے بعد سے یہ افواہیں اور زور پکڑ گئیں۔

Esha Deol Divorce Rumors

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Esha Deol Divorce Rumors and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Esha Deol Divorce Rumors to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   446 Views   |   18 Jan 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 September 2024)

ایشا دیول نے بھی طلاق لے لی؟ دھرمیندر اور ہیما مالنی کی صاحبزادی کی شوہر سے علیحدگی کی خبریں زور پکڑنے لگی

ایشا دیول نے بھی طلاق لے لی؟ دھرمیندر اور ہیما مالنی کی صاحبزادی کی شوہر سے علیحدگی کی خبریں زور پکڑنے لگی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایشا دیول نے بھی طلاق لے لی؟ دھرمیندر اور ہیما مالنی کی صاحبزادی کی شوہر سے علیحدگی کی خبریں زور پکڑنے لگی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔