پکوڑے کھانا، صحت بھی اور نقصان بھی؟ جانیں رمضان میں بیسن کا استعمال بڑھنے سے جسم پر کیا اثرات ہوتے ہیں اور ان سے کیسے بچا جائے

رمضان کے مہینے میں گھروں میں مختلف قسم کے پکوان اور افطاری کی تیاریاں اپنے عروج پر ہوتی ہیں، اور ان میں جو ایک چیز سب سے عام ہے اور تقریباً ہر دسترخوان پر پائی جاتی ہے وہ ہے بیسن کے پکوڑے۔ یقیناً آپ کو سن کر حیرانی نہیں ہوئی ہوگی کیونکہ یہ آپ کے گھر میں بھی بنتے ہونگے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں بیسن کے فائدے اور نقصان کیا ہیں؟ تو اس بار اسے استعمال کرنے سے پہلے جان لیں

بیسن کے فائدے:

فائبر اور غذائی اجزاء سے بھرپور، بیسن چنے کا آٹا یا چنے کا پاؤڈر بھی کہلاتا ہے۔ یہ زیادہ تر مزیدار پکوڑے تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سے صحت کے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں اور یہ جلد کو چمکانے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

۔ بیسن میں حل پذیر فائبر ہوتا ہے، جو آپ کے دل کو صحت مند رکھتا ہے۔ بیسن کے آٹے میں موجود فائبر کی مقدار کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول میں رکھتی ہے اور یہ دل کے صحیح کام کرنے اور خون کی گردش کو بہتر کرنے میں میں مدد کرتی ہے۔

۔ بیسن ذیابیطس پر قابو پانے کے بہترین گھریلو علاج میں سے ایک ہے۔ اس میں موجود گلیسیمک انڈیکس کی نچلی سطح کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ ذیابیطس والے لوگ روٹی بنانے کے لیے گندم کے آٹے کے بجائے بیسن کا استعمال کرکے اپنی شوگر کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔

۔ چکنی جلد کے لیے بیسن کا پیک نہایت پر اثر ثابت ہوتا ہے کیونکہ جو گلینڈز اضافی آئل پیدا کرتے ہیں یہ ان کو جذب کرنے کی خصوصیت رکھتا ہے علاوہ ازیں جلد کو نرم وملائم اور چمک دار بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ فیس واش یا صابن بار کو استعمال کرنے کے بجائے اگر دن میں دو بار بیسن میں چند قطرے لیموں کے شامل کرکے اس سے منہ دھویا جائے تو چہرہ نکھرا نکھرا نظر آئے گا

بیسن کے مضر اثرات اور بچنے کی تجویز:

جیسے چنے یا کوئی پھلی کھانے کی وجہ سے کچھ لوگوں کو ہاضمےکی تکلیف ہوتی ہے اسی طرح بیسن کے زیادہ استعمال سے بھی معدے میں درد، بد ہضمی ہوسکتی ہے۔ کیونکہ بیسن میں فائبر کی قدار زیادہ ہوتی ہے تو جب خوراک میں فائبر تیزی سے بڑھتا ہے تو جسم اسے آسانی سے ہضم نہیں کرپاتا۔

۔ اگر آپ کے کھانے میں فائبر کی مقدار کم ہوتی ہے اور آپ زیادہ مقدار میں دالیں نہیں کھاتے تو، ایک ہی وقت میں بیسن زیادہ مقدار میں استعمال کرنے کے بجائے آہستہ آہستہ اس کو خوراک میں شامل کریں

۔ فائبر والی غذائیں کھانے کے دوران پانی کا زیادہ استعمال کریں۔ یہ عمل نظام ہضم کو آسان بنانے اور پیٹ کے پھولنے، درد اور گیس جیسی تکلیفوں اور مسائل سے بچنے میں مدد کرتا ہے

۔ اس کے علاوہ بیسن سے بنی اشیاء میں اجوائن اور سفید زیرے کا استعمال کریں کیونکہ یہ اس کے مضر اثرات کو کم کرکے اسے آسانی سے ہضم ہونے کے قابل بناتا ہے

Besan Ke Nuqsanat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Besan Ke Nuqsanat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Besan Ke Nuqsanat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3545 Views   |   31 Mar 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

پکوڑے کھانا، صحت بھی اور نقصان بھی؟ جانیں رمضان میں بیسن کا استعمال بڑھنے سے جسم پر کیا اثرات ہوتے ہیں اور ان سے کیسے بچا جائے

پکوڑے کھانا، صحت بھی اور نقصان بھی؟ جانیں رمضان میں بیسن کا استعمال بڑھنے سے جسم پر کیا اثرات ہوتے ہیں اور ان سے کیسے بچا جائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پکوڑے کھانا، صحت بھی اور نقصان بھی؟ جانیں رمضان میں بیسن کا استعمال بڑھنے سے جسم پر کیا اثرات ہوتے ہیں اور ان سے کیسے بچا جائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔