ہمیشہ کے لئے بہرے بھی ہوسکتے ہیں۔۔ جانیں ڈاکٹر ہینڈز فری کے نقصانات سے بچنے کے کون سے طریقے بتاتے ہیں؟

آج کل سفر ہو یا گھر میں فارغ بیٹھے ہوں لیکن کانوں میں ائیر فون ضرور لگے ہوتے ہیں۔ بظاہر وقت گزاری کی یہ معمولی سی عادت انسانی کانوں کے لئے کافی خطرناک ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم اس مضر عادت سے ہونے والے نقصانات اور ان سے بچنے کے ان طریقوں پر بات کریں گے جو ماہرین نے بتائے ہیں۔

مسلسل اور تیز آواز میں ہینڈز فری پر موسیقی سننا انسان کو مکمل بہر بھی کرسکتا ہے اس کے علاوہ خارش اور درد کی تکلیف ہونا معمول کی بات ہے۔ دراصل تیز آواز وائبریشن کی صورت کان کے اندرونی حصے تک پہنچتی ہے جس سے ہماری سننے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اور ہم مکمل بہرے پن کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔ سر میں اور کان میں درد بھی ہوسکتا ہے۔

نقصانات سے کیسے بچیں؟

کوشش کریں کہ ہینڈز فری کا استعمال کم سے کم رکھا جائے اور 15 منٹ سے زیادہ اس کا تسلسل سے استعمال نہ کیا جائے اور وقفہ ضرور لیا جائے۔
آواز ہلکی رکھیں اور معیاری ڈیوائس کا استعمال کریں۔
ائیر فون کے بجائے ہیڈ فون کا استعمال کریں
کان میں کسی بھی تکلیف کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1146 Views   |   17 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about ہمیشہ کے لئے بہرے بھی ہوسکتے ہیں۔۔ جانیں ڈاکٹر ہینڈز فری کے نقصانات سے بچنے کے کون سے طریقے بتاتے ہیں؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ہمیشہ کے لئے بہرے بھی ہوسکتے ہیں۔۔ جانیں ڈاکٹر ہینڈز فری کے نقصانات سے بچنے کے کون سے طریقے بتاتے ہیں؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.