بابا میں افسر نہیں آپکا بیٹا ہوں ۔۔ یہ ہیرو کون ہے جسے لوگ دیکھتے ہی گلے ملتے ہیں، غریبوں کا یہ گمنام مسیحا کیسے دن رات خدمت میں لگا ہے؟

اس معاشرے میں کسی کے ساتھ ایک اچھا عمل ہماری زندگی سنوار سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم ایک ایسے آدمی کے بارے میں بات کرنے جا رہے ہیں جس کا ایک یہ عمل آپ کی آنکھوں میں آنسو ضرور لے آئے گا۔

جی ہاں تو یہ ماجرا کچھ یوں ہے کہ خیبر پختو نخواہ میں ایک ایسے بھی اعلیٰ پولیس آفیسر ہیں جو عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ اس شخص کا نام ہے عبد الرؤف بابر قیصرانی جو کہ اس وقت بطور ڈی پی آو کوہاٹ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ان کا بڑا کارنامہ یہ ہے کہ جیسے ہی انہوں نے علاقے کا چارج سنبھالا تو پولیس اور عوام ساتھ ساتھ کی پالیسی پر عمل درآمد کرنا شروع کر دیا۔

مزید یہ کہ انہوں نے اس پالیسی پر اس لیے عمل کرنا فوراََ شروع کیا تا کہ عوام کے مسائل کا انہیں زیادہ سے زیادہ معلوم ہو سکے۔ یہی وجہ ہے کہ اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کے پی پولیس نے ان کی ایک تصویر شیئر کی ہے جہس میں ہم انہیں ایک جوتے پالش کرنے والے محنت کش کے پاس زمین پر بیٹھا دیکھ رہے ہیں۔

اور اس موقعے پر یہ انتہائی خوش آئند طریقے سے بات چیت کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ پر ان کا ایک پرانا کلپ بھی خوب گردش کر رہا ہے جس میں ہم واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ ایک بزرگ اپنے مسائل لے کر ان تک پہنچے تو ان کی تسلی کروانے کیلئے بابا جی کو گلے لگا لیا۔

ساتھ ہی ساتھ میں یہ بھی کہہ ڈالا کہ میں آپکا بیٹا ہوں۔ یہی نہیں بابا جی نے انہیں 52 سیکنڈ تک گلے لگائے رکھا۔ یہی وجہ ہے کہ ملک میں جہاں بھی ان کی تعیناتی ہوتی ہے عوام ان سے خوب پیار و محبت کرتی ہے۔

Baba Mein Officer Nhe Ap Ka Beta Hu

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Baba Mein Officer Nhe Ap Ka Beta Hu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Baba Mein Officer Nhe Ap Ka Beta Hu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   6325 Views   |   06 Dec 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بابا میں افسر نہیں آپکا بیٹا ہوں ۔۔ یہ ہیرو کون ہے جسے لوگ دیکھتے ہی گلے ملتے ہیں، غریبوں کا یہ گمنام مسیحا کیسے دن رات خدمت میں لگا ہے؟

بابا میں افسر نہیں آپکا بیٹا ہوں ۔۔ یہ ہیرو کون ہے جسے لوگ دیکھتے ہی گلے ملتے ہیں، غریبوں کا یہ گمنام مسیحا کیسے دن رات خدمت میں لگا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بابا میں افسر نہیں آپکا بیٹا ہوں ۔۔ یہ ہیرو کون ہے جسے لوگ دیکھتے ہی گلے ملتے ہیں، غریبوں کا یہ گمنام مسیحا کیسے دن رات خدمت میں لگا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔