شوگر کنٹرول کرنے کا انتہائی سستا اور آسان نسخہ

شوگر کی بیماری پاکستان میں بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ جسکی دیگر بہت سی وجوہات کے ساتھ ساتھ خوراک کا صحیح استعمال نہ کرنا اور آرام طلبی بھی ہے۔ آپ سب سے گذارش ہے کہ اپنی خوراک کا خاص خیال رکھیں، کھانا وقت پر کھائیں اور اپنی مصروف زندگی سے روزانہ کم ازکم تیس منٹ واک یا ورزش کے لیے ضرور نکالیں۔ شوگر کے مریض مندرجہ ذیل ، آزمودہ اور بے ضرر نسخہ بے فکر ہو کر استعمال کرسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ چالیس سال سے زائد عمر کے خواتین و حضرات جنہیں شوگر نہ بھی ہو تو احتیاطی تدابیر کے طور پر یہ نسخہ استعمال کرنا شروع کر دیں تو انشاء اﷲ شوگر کی بیماری سے زیادہ عرصہ تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔ نسخہ یہ ہے۔

۱۔کالے بھنے ہوئے چنے۔ ایک پاؤ
۲۔بادام کی گری۔ 100 عدد
۳۔کالی مرچ۔ 50 دانے
۴۔چھوٹی الائچی۔ 50عدد
۵۔ نیم کے سوکھے پتے۔ 100 عدد

تمام چیزوں کو صاف کرکے ایک دو دن دھوپ میں سکھاکر گرائنڈر میں پیس کر ایک جار میں محفوظ کرلیں اور دن میں کسی بھی وقت آدھا چائے کا چمچہ سادہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔اپنے ڈاکٹر کی تجویز کر دہ ادویات جاری رکھیں۔ انشاء اﷲ بہت فائدہ ہوگا۔ سب لوگوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔ شکریہ۔

Sugar Control Karne Ka Asan Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sugar Control Karne Ka Asan Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sugar Control Karne Ka Asan Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   28921 Views   |   19 Mar 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

شوگر کنٹرول کرنے کا انتہائی سستا اور آسان نسخہ

شوگر کنٹرول کرنے کا انتہائی سستا اور آسان نسخہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شوگر کنٹرول کرنے کا انتہائی سستا اور آسان نسخہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔